AM Herbal

AM Herbal اے ایم ھربل پروڈکٹس پاکستان اپنے قدیمی خاندانی نُسخہ جات کے امین..کیمیکلز اور اسٹیرئیڈز سے پاک

بچے دانی فورا نکلوا دیں ! ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کچھ دن پہلے فون پہ میسج کی گھنٹی بجی ۔ اٹھا کر دیکھا تو ایک الٹرا ساؤنڈ رپور...
04/08/2025

بچے دانی فورا نکلوا دیں !

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

کچھ دن پہلے فون پہ میسج کی گھنٹی بجی ۔ اٹھا کر دیکھا تو ایک الٹرا ساؤنڈ رپورٹ تھی اور ایک میسج ۔

“ میں فلاں کی بہن ہوں ، آپ کو فالو کرتی ہوں ۔ میں نے الٹرا ساؤنڈ کروایا تھا، رپورٹ آپ کو بھیج رہی ہوں ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے “

یوں تو رہنمائی فرمانے کے لیے ہمہ وقت ہم تیار رہتے ہیں مگر اس کے لیے بیک گراؤنڈ جاننا ازحد ضروری ہوتا ہے ۔حکیم صاحب تو ہم ہیں نہیں کہ پردے کے پیچھے بیٹھی خاتون کی کلائی پہ بندھا دھاگہ پکڑ کر تشخیص کر ڈالیں ۔

ساتھ میں کچھ نازک مزاج بھی ہیں سو عام حالات میں ادھورے پیغام پہ طبعیت برہم ہو جاتی ہے مگر یہاں معاملہ شناسا کی بہن کا تھا سو مزاج پہ قابو پاتے ہوئے پانچ چھ سوال لکھے ۔ الٹرا ساؤنڈ رپورٹ دیکھنے کی زحمت ہم نے نہیں کی ۔ وہ بعد کی بات ہے ، دیکھ لیں گے ۔

عمر ؟
ازدواجی حثیت ؟
بچے ؟
تکلیف ؟

جواب ملا ؛ عمر بیالس برس ہے ۔ شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہوں ۔ تین چار ماہ پہلے ماہواری کا انداز کچھ بدل گیا ۔ ایک مہینے کی بجائے ڈیڑھ مہینے بعد آنے لگی ۔ میں نے ڈاکٹر کو چیک کروایا ۔ انہوں نے دوا کھانے کو دی ۔ ماہواری پھر سے نارمل ہو گئی ۔ ڈاکٹر صاحبہ نے ہی مجھے الٹرا ساؤنڈ کروانے کا کہا تھا۔ الٹرا ساؤنڈ دیکھ کر ڈاکٹر نے کہا بچے دانی فورا نکلوا دیں ۔

اب رپورٹ دیکھنے کی باری تھی ۔

بچے دانی کی دیواروں میں تین رسولیاں نظر آئی ہیں ۔ ایک کا حجم 4*3.1 سینٹی میٹر ہے ، دوسری 3.5*2.5 سینٹی میٹر اور تیسری 1.7*1.6 سینٹی میٹر ہے ۔
بچے دانی کی اندرونی جھلی نارمل ہے ، دونوں بیضہ دانیاں نارمل ہیں ۔

رپورٹ پڑھ کر ہم کچھ چکرائے ۔ اس رپورٹ کو دیکھ کر ہم نے پھر سے پوچھا ، آپ کو تکلیف کیا ہے ؟
جواب ملا ؛ کچھ نہیں ۔

کیا ماہواری زیادہ آتی ہے ؟
نہیں ۔

کیا بار بار آتی ہے ؟
نہیں ۔

کیا پیٹ کے نچلے حصے میں مثانے پر بوجھ پڑتا ہے ؟
نہیں ۔

جی چاہا قہقہہ لگا کر ہنسیں اور پھرجا کر ڈاکٹر صاحبہ سے دست بستہ ملاقات کی جائے اور ان سے ڈاکٹری کی تعلیم ہی لے لی جائے ۔

ہمارا جواب تھا؛ بچے دانی نکلوانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

پھر کیا کروں ؟ حیرت بھرا سوال ۔

کچھ نہیں … ہمارا جواب ۔

کیا کسی دوا کا استعمال کرنا ہو گا ؟ ان کا اگلا سوال ۔

آپ کو کیا تکلیف ہے ؟ ہمارا سوال ۔

کچھ نہیں … ان کا جواب ۔

پھر کس بات کی دوا دوں آپ کو ؟ ہمارا سوال۔

پھر یہ .. یہ الٹراساؤنڈ رپورٹ .. وہ ہکلاتے ہوئے بولیں ۔

بھول جائیں اسے .. ہم نے کہا ۔

وہ .. وہ رسولیاں …

جی ہیں .. دیکھ لی ہم نے رپورٹ .. ہمارا جواب ۔

ان کا کیا کرنا ہے ؟ انہوں نے پوچھا ۔

کچھ نہیں .. بس سال چھ مہینے بعد ایک الٹرا ساؤنڈ دوبارہ کروا لیجیے گا ..حجم اور ماہیت دیکھنے کے لیے … ہم نے سمجھایا ۔

پھر .. پھر .. ڈاکٹروں نے کیوں کہا کہ بچے دانی نکلوا دو ؟ انہوں نے بے چینی سے پوچھا ۔

کیونکہ آپ مریض نہیں ، کلائنٹ ہیں .. تو کچھ تو بیچا جائے گا نا آپ کو .. ہم نے مسکراتے ہوئے کہا ۔

صاحب اگر آپ پڑھتے پڑھتے یہاں تک آ ہی گئے ہیں تو آپ کو ان رسولیوں کے بارے میں بتاتے چلیں ۔

بچے دانی خاص قسم کے مسلز سے بنی ہوتی ہے۔ بعض دفعہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ مسلز آپ ہی آپ ضرورت سے زیادہ پھلنا پھولنا اور بڑھنا شروع کرتے ہیں اور پتھر جیسی سخت رسولیاں بنا دیتے ہیں ۔ بچے دانی میں بننے والی ان رسولیوں کو فائبرائڈ کہتے ہیں ۔

فائبرائڈ ز کا حجم ایک بیر سے لے کر تربوز کے سائز تک کا ہو سکتا ہے۔ جیسے ان صاحبہ کی پہلی رسولی ڈیڑھ انچ کی ، دوسری ایک انچ کی اور تیسری آدھے انچ کی تھی ۔ ماپنے والی ٹیپ پہ دیکھ لیں کہ ایک انچ کتنا بڑا ہوتا ہے اور پھر خود فاصلہ کریں کہ کھجور ، جامن اور بیر کے سائز کی رسولیوں والی بچہ دانی کو فورا نکلوانے کا مشورہ کیوں ؟ جب کہ خاتون کو کوئی تکلیف ہی نہیں ۔

رسولی نامی لفظ کا فوبیا ہمارے معاشرے میں اس قدر ہے کہ ہر رسولی کینسر سمجھی جاتی ہے جبکہ پچانوے فیصد رسولیاں عام سی ہوتی ہیں جیسے کسی عضو میں کوئی گٹھلی بن جائے ۔

اب آپ بتائیں کہ جب کوئی تکلیف نہیں ، درد نہیں ، ماہواری میں زیادہ خون نہیں پھر آپریشن کس چیز کا کیا جائے — چھوٹی یا درمیانے سائز کے لیموں جیسی رسولیوں کا جو رگ پٹھے سے بنی گھٹلیاں ہیں ۔

آپریشن تب کیا جاتا ہے جب یہ رسولی خربوزے جتنی بڑی ہو جائے، درد ہونے لگے یا ماہواری کا خون کوئی ندی نالہ بن جائے۔

لیکن جناب ہمارے ہاں پرائیویٹ ہسپتالوں کی روزی روٹی چونکہ انہی آپریشنز پر ہوتی ہے سو وہاں بیر جتنے فائبراؤڈ کے لیے مشورہ یہی دیا جاتا ہے کہ آپریشن کروائیں اور نکلوا دیں ۔

لوگ رسولی کا نام سنتے ہی اتنے خوفزدہ ہو جاتے ہیں کہ کچھ سوال جواب کیے بنا آپریشن پر رضا مند ہو جاتے ہیں ۔ جان لیجیے ، چھوٹے چھوٹے فائبراؤڈ اور جن کے ساتھ ماہواری نارمل ہو ، نکلوا نا دانش مندی نہیں ۔ ہاں ہر چھ مہینے بعد الٹرا ساؤنڈ کروا لینا چاہئے وہ بھی اس لیے کہ اگر فابراؤڈ نامی رسولی میں کوئی تبدیلی آنے لگے تو اسے حل کیا جائے ۔

یہ بھی یاد رکھیے کہ ایسی بہت سی پیچیدگیاں بھی موجود ہیں جن میں بچے دانی نکلوانا ہی آخری حل ہوتا ہے ۔ پھر کیسے جانا جائے کہ بچے دانی کب نکلوانی ہے اور کب نہیں ؟

صاحب ، ڈاکٹری ایک آرٹ ہے اور اس آرٹ میں ہر مریض دوسرے سے مختلف ہے اور ہر کسی کا علاج بھی اس کے جسم کے مطابق کیا جانا چاہئے ( مالی فائدے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ، مگر پھر پرائیویٹ ہسپتال کیسے چلیں گے ؟ ) ۔

کب ؟ کیسے ؟ کیوں ؟ کا آرٹ خواتین کو سیکھنا چاہیے، جیسے ایک لباس ہر کسی کو پورا نہیں آ سکتا بالکل ویسے ہی ایک طریقہ علاج سب کے لیے نہیں ہوتا ۔

پڑھیے ، جانیے ، سمجھیے اور حفاظت کیجیے اپنے جسم کی …
یہی ہے گائنی فیمنزم !

23/07/2025
22/07/2025

کنیسر کوئی بھی ہوئی۔
تشخیص کے مرحلے سے لے کر تندرست ہونے تک ایک ایک لمحہ مریض کے لیے شدید جسمانی تکلیف کا باعث ہوتا ھے۔

اور مریض اور اس کا خاندان اِس سارے دورانیے میں جس ذہنی اذیت سے گزرتے ہیں۔
وہ تو بیان کرنا ممکن ھے۔

پر یہی کینسر جب کسی بڑے جسمانی عضو پر حملہ کر دے تو اذیت کئی گُنا بڑھ جاتی ھے۔

موٹاپا جگر کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے، خاص طور پر hepatocellular carcinoma۔

موٹاپا کئی مرحلوں سے گزرتا ہوا جگر کو کینسر کی طرف لے جاتا ھے:

موٹاپے میں جگر میں چربی جمع ہوتی ہے، جو NAFLD کہلاتی ھے۔

جب چربی کے ساتھ جگر میں سوزش اور (cell injury) بھی شروع ہو جائے۔

تو سوزش کے باعث جگر میں (fibrosis) بننے لگتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ جگر سخت ہو جاتا ھے۔

طویل عرصے کی chronic inflammation، fibrosis اور خلیاتی میوٹیشن، بالآخر جگر کے خلیات کو کینسر زدہ بنا دیتی ھے۔

موٹاپے کے باعث جسم میں انسولین کی حساسیت کم ہو جاتی ہے، جس سے:

خون میں انسولین اور Insulin-like Growth Factor 1 کی سطح بڑھتی ھے۔

یہ عوامل خلیاتی تقسیم کو غیر معمولی حد تک بڑھاتے ہیں۔

نتیجتاً جگر کے خلیات میں mutation کا خطرہ بڑھتا ھے۔

موٹے افراد میں مسلسل سوزش پائی جاتی ھے:

چربی کے خلیے pro-inflammatory cytokines (جیسے TNF-α، IL-6) خارج کرتے ہیں۔

یہ مادے DNA کو نقصان پہنچاتے ہیں اور oncogenes کو فعال کر کے کینسر کو جنم دیتے ہیں۔

چربی کی زیادتی مائٹو کونڈریا کے فنکشن کو متاثر کرتی ھے.

یہ توانائی کی پیداوار کو بگاڑتی ھے.

نتیجتاً خلیاتی مرمت کا نظام کمزور ہو جاتا ہے، اور کینسر کا خطرہ بڑھتا ھے.

وزن کم کرکے اضافی وزن کی جان لیوا پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ھے. اپنے آرڈر اور مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں ھم واٹس ایپ پر بھی ھیں. اے ایم اے ھربل پروڈکٹس پاکستان 03107831318

19/07/2025

الله تعالیٰ ھم سب کو ھدایت دے آمین ثمہ آمین یارب العالمین

14/07/2025

تصویر میں جو اپکو نشان نظر آ رہا ہے یہ حضرت عباس رضی تعالیٰ عنہا کے گھر پرنالے کا نشان ہے اپ
باب السلام سے داخل ھوں تو دائیں جانب دیوار میں چودہ سو سال گزرنے کے باوجود آج بھی اس پرنالے کے مقام کی نشاندھی موجود ھے۔اس کے ضمن میں ایک روح پرور واقعہ بھی ہے جو کچھ یوں ہے کہ
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا گھر مسجد نبوی کے ساتھ تھا اور اس مکان کا پرنالہ مسجد کی طرف تھا
جب بارش ہوتی تو پرنالہ سے پانی گرتا جس کے چھینٹے نمازیوں پر پڑتے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نمازیوں پر چھینٹے پڑتے دیکھے تو پرنالے کو اکھاڑ پھینکا سیدنا عباس آئےدیکھا ان کے مکان کا پرنالہ اتار دیا گیا ہے پوچھا یہ کس نے اتاراجواب ملا امیر المومنین نے نمازیوں پر چھینٹے پڑتے دیکھے تو اسے اتار دیاسیدنا عباس نے قاضی کے سامنے مقدمہ دائر کر دیا
امیر المومنین ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پیش ہوئے تو جج صاحب لوگوں کے مقدمات سن رہے ہیں اور سیدنا عمر عدالت کے باہر انتظار کر رہے ہیں کافی انتظار کے بعد جب سیدنا عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو بات کرنے لگے، مگر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نےروک دیا کہ پہلے مدعی کا حق ہے کہ وہ اپنا دعوی پیش کرے یہ عمر کے دور کے چیف جسٹس تھے سیدنا عباس دعوی پیش کرتے ہیں کہ میرے مکان کا پرنالہ شروع سے مسجد نبوی کی طرف تھازمانہ نبوی کے بعد
سیدنا ابوبکر کے دور میں بھی یہی رہا لیکن عمر نے میرے مکان کا پرنالہ میری عدم موجودگی میں میری اجازت کے بغیر اتار دیا ہے
لہذا مجھے انصاف چاہیے
چیف جسٹس ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آپ بے فکر رہیں آپ کو انصاف ملے گا قاضی نے سیدنا عمر سے پوچھا آپ نے سیدنا عباس کے گھر کا پرنالہ کیوں اتارا
بائیس لاکھ مربع میل کا حاکم کٹہرے میں کھڑا ہو کر کہتا ہے سیدنا عباس کے مکان کا پرنالہ مسجد نبوی کی طرف تھا جب بارش ہوتی ہے پرنالے سے پانی بہتا ہے اور چھینٹے نمازیوں پر پڑتے ہیں جس سے نمازیوں کو پریشانی ہوتی ہے اس لیے میں نے اسے اتار دیا
آبی بن کعب نے دیکھا کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کچھ کہنا چاہ رہے ہیں پوچھا آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟سیدنا عباس کہتے ہیں یہ جس جگہ میرا مکان ہےیہاں رسول کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنی چھڑی سے مجھے نشان لگا کر دیا اور میں نے اسی جگہ مکان بنایا پھر جب پرنالہ نصب کرنے کا وقت آیا تو رسول پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا
چچا میرے کندھے پر کھڑے ہو کر اس جگہ پرنالہ نصب کر دیں میں نے نبی پاک کے کندھے پر کھڑا ہونے سے انکار کیامگر بھتیجے کے اصرار پر میں نے ان کے کندھے پر کھڑا ہو کر یہاں پرنالہ نصب کیا
یہاں پرنالہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خود لگوایا تھا
ابی بن کعب نے پوچھااس کا کوئی گواہ ہے آپ کے پاس سیدنا عباس جلدی سے باہر گئے اور کچھ انصار کو لے کر آئے انہوں نے گواہی دی
کہ سیدنا عباس سچ کہہ رہے ہیں
یہ سنتے ہیسیدنا عمر کے ہوش اڑ گئے اور رونے لگےآنسوؤں کی جھڑی لگ گئی اپنا پیارے نبی یاد آ گئے
اور زمانہ نبوی کا منظر نظروں میں گھوم گیاعدالت میں سب کے سامنے یہ بائیس لاکھ مربع میل کا حاکم سر جھکائے کھڑا ہےجس کا نام سن کر قیصر و کسری کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہو جاتا تھا
سیدنا عباس سے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ پرنالہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خود لگوایا ہےآپ چلیے میرے ساتھ جیسے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پرنالہ لگوایا تھا ویسے ہی آپ لگائیں چشم کائنات نے دیکھا وقت کا حاکم دونوں ہاتھ مکان کی دیوار سے ٹکا کر کھڑا ہو گیا بالکل اسی طرح جیسے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تھے
سیدنا عباس امیر المومنین کے کندھوں پر کھڑے ہوئےاور دوبارہ اسی جگہ پرنالہ لگا دیا وقت کے حاکم کا یہ سلوک دیکھ کر سیدنا عباس نے مکان مسجد نبوی کو وقف کر دیا
أخرجه أحمد بن حنبل
في المسند، 1 / 210، الحديث رقم : 1790
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

10/07/2025

33.5K likes, 1733 comments. “SEHAN ZAROORI”

09/07/2025
02/07/2025

توجہ فرمائیں.....

❖ کینسر کیا ہے؟

کینسر (Cancer) ایک ایسا مرض ھے جس میں جسم کے خلیے (Cells) غیر معمولی طریقے سے بڑھنے اور تقسیم ہونے لگتے ہیں۔ یہ خلیے قابو سے باہر ہو کر آس پاس کے ٹشوز اور اعضا کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور بعض صورتوں میں جسم کے دوسرے حصوں تک بھی پھیل جاتے ہیں (اسے میٹاسٹیسس - Metastasis کہا جاتا ھے)۔

❖ کینسر کی عام اقسام

بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان)

پھیپھڑوں کا کینسر

آنتوں یا معدے کا کینسر

جگر کا کینسر

پروسٹیٹ کینسر (مردوں میں)

جلد کا کینسر

خون کا کینسر (لیوکیمیا)

❖ کینسر کی وجوہات کیا ہیں؟

کینسر کی ایک نہیں بلکہ متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے اکثر ہمارے طرزِ زندگی، ماحول اور غذا سے جڑی ہوتی ہیں:

1. خوراک اور طرزِ زندگی

بازاری، فاسٹ فوڈ اور پراسیس شدہ کھانے

میٹھے مشروبات، زیادہ چینی کا استعمال

مرغن، زیادہ گھی تیل میں پکائی گئی اشیاء

ورزش کی کمی، سست طرزِ زندگی

نیند کی کمی اور ذہنی دباؤ

2. کیمیائی مادّات اور آلودگی
کیمیکل زدہ پھل، سبزیاں، گوشت

پلاسٹک کے برتنوں میں گرم اشیاء رکھنا
تمباکو نوشی، سگریٹ، نسوار، گٹکا وغیرہ

فیکٹریوں سے خارج ہونے والی زہریلی گیسیں

3. ریڈی ایشن (تابکاری)

موبائل فون، وائی فائی، ایکس رے، CT اسکین کی زیادتی

سورج کی خطرناک UV شعاعیں

4. جینیاتی (وراثتی) عوامل

بعض اوقات خاندان میں کینسر کی ہسٹری ہو تو خطرہ زیادہ ہوتا ھے۔

5. وائرسز اور بیکٹیریا
بہت سارے وائرس بھی کینسر جیسی خطرناک مہلک بیماری کے پھیلانے کی وجہ بن رھے ھیں جیسا کہ (خاص طور پر خواتین میں HPV

ہیپاٹائٹس B اور C وائرس (جگر کا کینسر)

ایچ آئی وی (HIV)

❖ کینسر کے پھیلاؤ کی رفتار کیوں بڑھ گئی ھے؟

غیر فطری طرزِ زندگی

غیر معیاری خوراک

کیمیکل اور زہریلے مادّات کا بڑھتا ہوا استعمال

طبی معائنے اور علاج میں تاخیر

معاشرتی شعور کی کمی

❖ بچاؤ کے اہم اقدامات

✅ قدرتی غذائیں اپنائیں
✅ ورزش اور جسمانی سرگرمی رکھیں
✅ فاسٹ فوڈ اور سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کریں
✅ سالانہ چیک اپ کروائیں
✅ ذہنی دباؤ کم کریں
✅ ہربل، قدرتی طریقہ علاج کو اپنائیں اور صحت مند زندگی پائیں........ھماری تیارکردہ کاربو کینسر نامی دوا اس مرض کی تمام اقسام کا بہترین مکمل علاج ھے اس کے آرڈر اور مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں ھم واٹس ایپ پر بھی ھیں. اے ایم ھربل پروڈکٹس پاکستان 03107831318

29/06/2025

Today's Best Photo
❣∙──༅༎﷽༎༅──∙❣
The History Of
🤍 🕋 🤍
The Evolution of : A Legacy of Engineering Excellence
Introduction
Bayerische Motoren Werke AG, commonly known as BMW, is a renowned German automobile and motorcycle manufacturer celebrated for its performance-oriented vehicles and cutting-edge technology. Founded in 1916, BMW has become synonymous with luxury, innovation, and driving pleasure. This article explores the history, evolution, and impact of BMW on the automotive landscape.
History and Foundation
BMW was established in Munich, Germany, originally as a manufacturer of aircraft engines during World War I. The company's first product was the BMW IIIa aircraft engine, which gained acclaim for its performance and reliability. However, the end of the war in 1918 led to a ban on aircraft engine production in Germany, prompting BMW to diversify its offerings.— bersama Tasty Besty Food 1M.
In 1923, BMW shifted its focus to motorcycles, launching the R32, which featured a revolutionary flat-twin engine and shaft drive. This motorcycle laid the foundation for BMW's reputation in the two-wheeled segment, eventually leading to several racing successes in the years that followed.
The Automotive Era
BMW entered the automotive market in 1928 with the acquisition of the Fahrzeugfabrik Eisenach. The first BMW car was the BMW 3/15, based on the Austin Seven. The introduction of the BMW 328 in the 1930s marked a turning point for the company, establishing it as a manufacturer of high-performance sports cars. The 328 gained recognition in motorsports, winning the Mille Miglia in 1940.
However, World War II led to significant challenges for BMW. The company was forced to redirect its production to support the German war effort, resulting in severe damage to its factories and infrastructure. After the war, BMW faced the daunting task of rebuilding and redefining its identity.
Post-War Recovery and Growth
In the post-war years, BMW focused on pro
Just Smile

Address


Telephone

+923107831318

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AM Herbal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to AM Herbal:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Practice
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

If you are a Patient of Cancer , Diabetes or High Blood Pressure then Don’t Worry you are on a right place

We are Providing the Cure to the world from last 50 Years !