
23/08/2025
Chicken pox
کاکڑا لاکڑا
یہ بچوں کی ایک عام بیماری ہے جو کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے، زیادہ تر اسکول جانے والے بچوں میں دیکھنے کو ملتی ہے ۔ اس کی وجہ ایک وائرس ہے۔
👈اس کی علامات کیا ہیں؟
یہ بیماری 3 سے 4 دن کے تیز بخار سے شروع ہوتی ہے جس میں بچے کو سردرد، بھوک نہ لگنا، جسم میں درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ 3 سے 4 دن بعد جسم پر پانی والے دانے نمودار ہوتے ہیں جو چھاتی کمر اور پیٹ سے شروع ہو کر سارے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ 2 سے 3 دن بعد دانے پر کھرنڈ آجاتا ہے اور پھر سے نئے دانے نمودار ہو جاتے ہیں یہ سلسلہ 5 سے 10 دن تک جاری رہتا ہے۔ بخار اور باقی علامات دانے نکلنے کے 2 سے 3 دن بعد ختم ہو جاتی ہیں۔
👈کاکڑا لاکڑا کیسے پھیلتا ہے؟
یہ سانس کی بوندوں کو مریض کھانستے اور چھینکتے ہوئے پیدا کرتا ہے اور متاثرہ فرد کی رطوبتوں کے براہ راست رابطے سے پھیلتا ہے۔
👈کیا یہ خطرناک ہے؟
زیادہ تر مریضوں میں یہ بغیر کسی مستقل نقصان کے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کی پیچیدگیاں بھی ہو سکتی ہیں۔
👈 پیچیدگیاں
1)دماغی بخار
2)آنکھوں میں اور جنسی اعضاء میں دانے
3)جوڑوں کی سوجن
4) دانوں میں انفکشن
👈علاج
اس کا علاج علامتی ہے جس میں بخار اور خارش کی دوائیں دی جاتی ہیں۔ اگر دانوں میں انفکشن ہو جائے تو antibiotics تجویز کی جاتی ہیں۔
👈کاکڑا لاکڑا سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے کاکڑا لاکڑا سے بچوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ اگر آپکے بچے کو کاکڑا لاکڑا ہو جائے تو اس کو سکول سے چھٹی کروائیں جب تک سب دانوں پر کھرنڈ نہ آجائے۔