
09/06/2025
کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہو گا عرش بریں پر"الحمداللہ رب العزت کے فضل وکرم اور میرے تمام " *محمد عبید بالا ویلفیئر فاؤنڈیشن"* سے منسلک بھائیوں اور کابینہ کی محنت ٫ خدمت انسانیت کے جزبے اور لگن سے حسبِ معمول ایک بار پھر آپنے علاقے کے مجبور ،لاچار،اور بے سہارا لوگوں کے گھروں میں جا کر ان کی ضرورت کا سامان راشن تقسیم کیا گیا تاکہ میرے معاشرے کے ان غریبوں و غرباء کو کسی قسم کی کمتری کا احساس نا ہونے دیا جائے ،،،،
اور ان شاءاللہ ہماری فاؤنڈیشن کا اہم ترین مقصد یہی ہے کہ ہمارے معاشرے میں
"کوئی بھوکا نا سوئے ،
"کوئی کسی بیماری میں مبتلا ہے اور اس میں علاج کی ہمت نہیں تو علاج کروا کر ایک صحت مند زندگی دی جائے،
ہمارے معاشرے کے ایسے ہونہار ،اور ذہین بچے ،جو یتیمی اور غربت کی چکی میں پسنے کی وجہ سے تعلیم کے چراغ سے محروم ہیں ان کی تعلیم کا بندو بست کرنا ،
اور اس کے علاؤہ ہر بے کس اور ہر لاچار کی ضروریات کو پورا کرنا،"بلکہ حساسیت کا یہ عالم ہو کہ خنجر چلے کسی پر تڑپتے ہیں ہم امیر
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے. تو میرے عزیزو ہماری اس فاؤنڈیشن سے منسلک لوگ اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق انسانیت کی بھلائی کے لئے جدوجھد کر رہے ہیں ، تو بہت سے ضرورت مند ہم سے رابطہ کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر درد مند کے دکھ کا مداوا کیا جائے لیکن ممکن ہے کہ کبھی کبھار کسی کی ہیلپ نہیں ہو سکتی فنڈ کی وجوہات کی وجہ سے "" تو بھائی یاد رکھیں تمام مخلوق کی تمام تر ضرویات کو پورا کرنا یہ صرف اور صرف میرے پروردگار کی صفت ہے "
تو بھائیوں ہم خدا کی صفت تک نہیں پہنچ سکتے ہمیں اللّٰہ نے جتنی استطاعت دی ہے ہم یہی چاہتے ہیں کہ ہر دکھی انسان کی دلجوئی کریں،مخلوق کی تکلیف خود کی تکلیف محسوس ہوتی ہے "
اے انسان! یاد رکھ، ہم سب ایک دوسرے کے لیے ہیں۔ معاشرہ صرف اینٹوں اور سڑکوں کا نام نہیں، بلکہ دلوں کے جوڑ، احساسات کی قدر، اور ایک دوسرے کے درد میں شریک ہونے کا نام ہے۔
انسانیت وہ چراغ ہے جو نفرت، تعصب، اور ظلم کے اندھیروں میں روشنی بکھیرتا ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ امن، محبت اور سکون سے بھر جائے، تو ہمیں دوسروں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا ہوگا۔
آؤ! فرقوں، قوموں، رنگوں اور ذاتوں سے اوپر اٹھ کر صرف "انسان" بنیں۔ کیونکہ جب ہم انسانیت کو اپناتے ہیں، تبھی معاشرہ جنت کا عکس بن جاتا ہے۔
"خدمتِ خلق ہی اصل عبادت ہے،" *حضور ﷺ* نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے۔
خدمت خلق ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔ خدمت خلق کا مطلب ہے کہ بغیر کسی ذاتی مفاد کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کیا جائے۔ یہ ایک ایسا نیک عمل ہے جو معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی محبت کو فروغ دیتا ہے۔ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا، بیمار کی تیمارداری کرنا، کسی ضرورت مند کو سہارا دینا، یا کسی کو علم سکھانا بھی خدمت خلق کے کام میں شامل ہے۔خدمت خلق نیکی کا وہ عمل ہے جو نہ صرف مدد حاصل کرنے والے کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے بلکہ مدد کرنے والے کو بھی دلی سکون اور روحانی خوشی عطا کرتا ہے۔تو آئیے مل کر عہد کریں آج کہ بعد ہماری زندگی کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہو گا ،
اور محمد عبید ویلفیئر فاؤنڈیشن جو کہ دکھی انسانوں کے لئے ایک امید کی کرن ہے اس کو ہمیشہ روشن رکھنے کے لیے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور اس فاؤنڈیشن کا حصہ بن کر کام کریں یہ سب کچھ صرف اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور آپ سب بھائیوں کی ہیلپ سے ہی ممکن ہے