25/11/2025
"ڈرگ کنٹرول دیر بالا "
صوبائی حکومت کے گڈ گورننس فریم ورک کی تعمیل میں، ڈرگ انسپکٹر دیر اپر نے اخگرام بازار دیر بالا میں فارمیسیوں اور میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ مشتبہ ادویات لے کر ٹیسٹ اور تجزیہ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائی گئیں، غیر رجسٹرڈ اور بغیر وارنٹی ادویات برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں، آن لائن ادویات کی فروخت کے لائسنس کی منظوری کے لیے فارمیسیوں کا معائنہ کیا گیا، مختلف میڈیکل سٹورز کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ سٹیزن پورٹل کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ مزید برآں ڈرگ ایکٹ اور قوانین کے تحت تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمات شروع کیے جائیں گے۔