جاویدفارمیسی اینڈپولی کلینک ڈاہرانوالہ

جاویدفارمیسی اینڈپولی کلینک ڈاہرانوالہ GULAM RASOOL EYE CLINIC

02/05/2026
02/05/2026

*فزیشیئن، فارماسسٹ اور ہیلتھ کیئر سسٹم: اصل مسئلہ ٹائیٹل ہے یا اختیار؟*

تحریر: ڈاکٹر عثمان عابد (پی ایچ ڈی)

بیسوی صدی کے اختتامی عشرے میں امیریکن فارمیسی کاؤنسل نے فارمیسی کے شعبے میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ بی-فارمیسی کی ڈگری کو ڈاکٹر آف فارمیسی میں کیوں تبدیل کیا گیا؟ کلینیکل ڈاکٹریٹ پروگرامز کو پوری دنیا میں کیوں متعارف کروایا گیا؟ ہیلتھ سیکٹر کا وہ کون سا شعبہ تھا جو اس پروگرام کا سب سے بڑا مخالف تھا؟ وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے فارمیسی پروفیشن پاکستان میں اس طرح نہیں پنپ پایا جس طرح ترقی یافتہ ممالک میں آج موجود ہے؟آیئے ان سب سوالات کے تفصیلی جوابات جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیسویں صدی کے اواخر میں امریکی ہیلتھ پالیسی میکرز نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر صحت کے شعبے میں آنے والی مشکلات پر قابو پانے کے لیئے سر جوڑ لیا۔ بیماری کی تشخیص ہو،ادویات پریسکرائیب کرنا ہوں، مریض کی فزیکل تھراپی ہو یا مریض کو غذائی معلومات فراہم کرنا ہوں ، یہ سب کچھ بیچارے فزیشیئن کو اکیلے ہی ڈیل کرنا پڑتا تھا(ترقی پزیر ممالک میں آج بھی یہی صورتحال ہے)۔ ہیلتھ پالیسی میکرز کے مطابق ایک ہیلتھ کیئر پروفیشنل بیک وقت اتنے سارے شعبوں میں نہ مہارت حاصل کر سکتا ہے اور نہ ہی مریضوں کی اتنی زیادہ تعداد کو ڈیل کر سکتا ہے۔ یہیں سے سپیشلائزیشن کا تصور بھی عام ہوا۔ہیلتھ کیئر سیکٹر کے پیچیدہ نظام کو دیکھتے ہوئے نالج،مہارت اور صلاحیتوں سے لیس نئے پریکٹیشنرز کی ضرورت محسوس ہوئی اور اسی تناظر میں ہیلتھ پالیسی میکرز نے پہلی مرتبہ "کلینیکل ڈاکٹریٹ پروگرامز" کی اصطلاح بھی متعارف کروائی۔ 1989 میں امریکن کاؤنسل آف فارمیسی ایجوکیشن نے بھی کلنیکل ڈاکٹریٹ پروگرام کی تائید کر دی۔"کلینیکل ڈاکٹریٹ پروگرام" (جس میں ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،ڈاکٹر آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس وغیرہ شامل تھے) کو پوری دنیا میں متعارف کروا دیا گیا۔ کلنیکل ڈاکٹریٹ پروگرام کو متعارف کروانے کا بنیادی مقصد کثیر تعداد میں "خود مختار پریکٹیشنر" پیدا کرنا تھا۔اس پروگرام نے صحت کے شعبے کی ڈائنامکس خاص طور پر فارمیسی پروفیشن کو یکسر تبدیل کر دیا۔کلنیکل پریکٹس اور فارماسیوٹیکل کیئر نے فارمیسی کے بنیادی فلسفے کو ہی تبدیل کر دیا جس کی بدولت فارماسسٹ جو پردے کے پیچھے رہ کر کام کر رہا تھا ،تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلتھ کیئر سیکٹر اور سوسائٹی کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ "فارماسیوٹیکل کیئر" کی صورت میں فارمیسی کے پروفیشنل مشن کا ارتقاء ہوا جس کی بدولت فارماسسٹ کا پراڈکٹ پر مبنی پروفیشنل فوکس تبدیل ہو کر مریض کی طرف ہو گیا۔اکیسویں صدی کے آغاز سے ہی فارمیسی پروفیشن نے پوری دنیا میں "فارماسیوٹیکل کیئر" کو بطور پریکٹس ماڈل اپنا لیا تھا ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ پوری دنیا خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں صحت کے شعبے کو ایک مخصوص طبقہ ہی کنٹرول کرتا آیا ہے ۔ "کلینکل ڈاکٹریٹ پروگرام" کے متعارف ہوتے ہی اس طبقے نے اس کی بھرپور مخالفت کی اور عوام الناس میں "نقلی ڈاکٹر" اور "اصلی ڈاکٹر" کی جنگ چھیڑ دی۔ اس خاص طبقے کے مطابق آپ صرف اس صورت میں "ڈاکٹر" کا ٹائٹل حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری موجود ہو ۔اگر آپ ایم بی بی ایس نہیں ہیں تو صحت کے شعبے میں آپ دوسرے درجے کے پروفیشنل ہیں۔ ایم بی بی ایس ہی "اصلی" ڈاکٹر ہیں۔ "کلنیکل ڈاکٹریٹ پروگرام" جو کہ دراصل ایک انقلابی پروگرام تھا ، کو بد قسمتی سے پاکستان میں جان بوجھ کر متنازع بنا دیا گیا۔ حقیقت یہی ہے کہ ڈاکٹر آف فارمیسی دراصل "کلینکل ڈاکٹریٹ پروگرام "ہے۔ فارماسسٹ یقینی طور پر ایک مستند ماہر ادویات ہے جس کی سپیشلائزیشن "ادویات" میں ہے۔میڈیکل مافیہ کا مریض کی صحت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔انھیں کنٹرول کھونے کا ڈر ہے اور یہ جو آپ میڈیا پر آئے روز ان کا چیخنا چلانا دیکھ رہے ہیں ترقی یافتہ ممالک اس پراسس سے پچیس ،تیس سال پہلے گزر چکے ہیں۔ان شاءاللہ یہاں بھی ماحول تبدیل ہوگا۔

BE AWARE THIS IS MY FAKE ACCOUNT PLEASE DON'T RESPOND
19/09/2024

BE AWARE THIS IS MY FAKE ACCOUNT PLEASE DON'T RESPOND

فری سرجری کیمپ ۔ فر ی سرجری کیمپجاوید فارمیسی اینڈ پولی کلینک کی جانب سےبدھ کی شام 4:00 تا 6:00  بجے فری سرجری کیمپ کا ا...
18/07/2023

فری سرجری کیمپ ۔ فر ی سرجری کیمپ
جاوید فارمیسی اینڈ پولی کلینک کی جانب سےبدھ کی شام 4:00 تا 6:00 بجے فری سرجری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اپنے مریضوں کا فری چیک اپ کروائیں ۔ -

سرجن ڈاکٹر سعد بن طاہر
جنرل اینڈ لیپروسکو پک سرجن

سابق رجسٹرار سرجری سروسز ہسپتال لاہور

جاوید فارمیسی اینڈ پولی کلینک فورٹ عباس روڈ ڈاہرانوالہ

الحمدللہ
15/06/2023

الحمدللہ

11/02/2023

آنکھوں کا فری چیک اپ کروائیں ۔ بمقام جاوید فارمیسی ۔
ہمارے ہاں آنکھوں کی جدید کمپیوٹرائزڈ سکیننگ کی جاتی ہے۔جاوید فارمیسی پر 12 فروری بروز اتوار صبح 10 تا شام 6 بجے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جاوید فارمیسی یتیم والہ روڈ ڈاہرانوالہ۔ 03006984796

آنکھوں کا فری چیک اپ ۔ فری آئی کیمپ جاوید میڈیکل سٹور جو کہ اب جاوید فارمیسی  A کیٹیگری اور معیاری ادویات کا مرکز ہے۔ جا...
20/01/2023

آنکھوں کا فری چیک اپ ۔ فری آئی کیمپ
جاوید میڈیکل سٹور جو کہ اب جاوید فارمیسی A کیٹیگری اور معیاری ادویات کا مرکز ہے۔ جاوید فارمیسی پر 22 جنوری بروز اتوار کو آنکھوں کا چیک اپ بلکل فری کروائیں ۔
ہمارے ہاں آنکھوں کا معائنہ جدید مشینوں سے کیا جاتا ہے۔ جاوید فارمیسی یتیم والہ روڈ ڈاہرانوالہ۔ 03006984796

فری آئی کیمپ ۔ فری آئی کیمپ جاوید میڈیکل سٹور جو کہ اب جاوید فارمیسی  A کیٹیگری اور معیاری ادویات کا مرکز ہے۔ جاوید فارم...
10/12/2022

فری آئی کیمپ ۔ فری آئی کیمپ
جاوید میڈیکل سٹور جو کہ اب جاوید فارمیسی A کیٹیگری اور معیاری ادویات کا مرکز ہے۔ جاوید فارمیسی پر 11 دسمبر بروز اتوار کو فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
ہمارے ہاں آنکھوں کا معائنہ جدید مشینوں سے کیا جاتا ہے۔ جاوید فارمیسی یتیم والہ روڈ ڈاہرانوالہ۔ 03006984796

Address

FORT ABBAS Road DAHRANWALA
Dahranwala

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 01:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00

Telephone

+923042698910

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جاویدفارمیسی اینڈپولی کلینک ڈاہرانوالہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to جاویدفارمیسی اینڈپولی کلینک ڈاہرانوالہ:

Share

Category