
31/05/2024
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نجی ہسپتالوں کومراسلہ
ہیٹ سٹروک،خسرہ کے علاج کے لیے انتظامات کی ہدایات جاری کردیں
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ کے تمام نجی ہسپتالوں کوہیٹ سٹروک اور خسرہ کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ گزشتہ روز جاری کردہ ایک مراسلہ کے مطابق ان ہسپتالوں کو گرمی کی شدت میں اضافہ کے پیشِ نظر ایمرجنسی میں ہیٹ سٹروک کے مریضوں کے علاج کے لیے ترجیحی بنیادوں پرضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ان ہسپتالوں کو خسرہ کے مریضوں کے علاج کے لیے بھی تیار رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ مراسلہ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ تمام ہسپتال خسرہ ڈیش بورڈ پر مریضوں کے بارے میں بروقت اطلاع کرنے کے لیے فوکل پرسنز نامزد کریں اور ان کی تفصیلات جلد از جلدکمیشن کو بھجوائی جائیں۔پی ایچ سی نے ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے انتباہ بھی جاری کیا ہے۔علاوہ ازیں کمیشن نے کانگو وائرس کے متوقع مریضوں کے لیے تیار رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔