Homeo Doctor Makki Waqas Alam Khanzada-Dhms

Homeo Doctor Makki Waqas Alam Khanzada-Dhms Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Homeo Doctor Makki Waqas Alam Khanzada-Dhms, Doctor, near AQSA MASJID, Daur.

10/09/2022
18/08/2022

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی محسوس ہوتی ہے __ ایک سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے اس طرح کی صورتحال سے جلد دوچار ہوجاتے ہیں__ اور بعض اوقات یہ صورت حال جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

اسے طبی اصطلاح میں Throat Choking کہتے ہیں اور اس کے دو درجے ہیں

(١) جزوی طور پہ گلہ بند ہونا : اس صورت میں غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کی صورت میں گلہ جزوی طور پہ بند ہوجاتا ہے، انسان بمشکل بول اور سانس لے سکتا ہے...آپ نے مدد کیسے کرنی ہے؟
متاثرہ شخص کو زور زور سے کھانسنے کا کہیں تاکہ پھنسا ہوا ٹکڑا باہر نکل آئے یا اُسے جھُکا کے اُس کی پِیٹھ پہ عین گلے والی جگہ پہ اپنی ہتھیلی کی مدد سے پانچ دفعہ رگڑنے کے انداز میں تھپڑ لگائیں ( مُکے نہیں مارنے) اور ساتھ ساتھ اُسے کھانسنے کا کہیں........ سیدھا کھڑا کرکے یہ کوشش نہ کریں ورنہ پھنسا ہوا ٹکڑا مزید نیچے چلا جائے گا اور نہ ہی متاثرہ شخص کو پانی پلائیں، قوی امکان ہوتا ہے کہ پانی ناک کے راستے باہر آئے گا اور مزید تکلیف کا باعث بنے گا

اگر آپ اکیلے ہیں اور آپ اس صورت حال سے دوچار ہوجائیں اور آس پاس کوئی مددگار نہ ہو تو کُرسی کی پشت پہ کھڑے ہوکے اپنے دونوں ہاتھ پیٹ پہ باندھ کے اپنے وزن کے ساتھ اپنے پیٹ پہ دباؤ ڈالیں ( طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے)

(٢) گلہ مکمل طور پہ بند ہوجانا : غذا کا بڑا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی صورت میں گلہ مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے اور گلے سے آکسیجن کی آمدورفت بھی رُک جاتی ہے .... یہ کنڈیشن زیادہ خطرناک اور زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے... متاثرہ شخص بول نہیں سکتا، بات نہیں کرسکتا، کھانس نہیں سکتا.... ہونٹ اور ناخن نیلے ہوجاتے ہیں... آپ نے مدد کیسے کرنی ہے 👇

متاثرہ شخص کو سیدھا کھڑا کرکے اُس کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اور اُسے پیچھےسے جپھی ڈال کے اُس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان اپنے دونوں ہاتھ اوپر نیچے باندھ کے اُسے اٹھانے کے انداز میں پانچ یا اس سے زائد دفعہ جھٹکے دیں. اور تب تک کرتے رہیں جب تک گلے میں پھنسی چیز باہر نہ آجائے (طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے) اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو ریسکیو کال کریں اور پروفیشنلز کے پہنچنے تک CPR کرتے ہوئے مریض کا سانس بحال کرنے کی کوشش کریں... لیکن CPR صرف اُس صورت میں مفید ہوگا جب گلہ صاف ہوچکا ہوگا..

ایک سال سے کم عمر بچوں میں تھراٹ چووکنگ کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ بچے اپنی فطرت کے مطابق ہاتھ میں آنے والے کوئی بھی چیز منہ میں ڈالتے ہیں...اگر خدا نخواستہ آپ کے بچے کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوجائے تو...
بچے کو اپنی کلائی پہ اُلٹا لِٹا کے بچے کا چہرہ اپنے ہاتھوں پہ رکھیں اور دوسرے ہاتھ سے بچے کی پُشت کو اپنی ہتھیلی سے ہلکا سے دباتے ہوئے سَر کی طرف رگڑیں (طریقہ نیچے تصویر میں) اگر یہ طریقہ کارآمد نہ ہو تو بچے کو سیدھا لِٹا کے اُس کا چہرہ ٹھوڑی سے تھوڑا اوپر اُٹھا کے اپنی انگلی کی مدد سے بچے کے حلق میں پھنسی ہوئی چیز کو احتیاط سے نکالنے کی کوشش کریں، کچرا نکل جانے کے بعد بھی اگر بچے کا سانس بحال نہیں ہوتا تو ریسکییو کال کریں اور ٹیم پہنچنے تک بچے کا ناک بند کرکے اُسے اپنے منہ سے سانس دیتے ہوئے اُس کا سانس بحال کرنے کی کوشش کرتے رہیں
Contact us:
Dr Muhammad Yasir Iqbal
03032041314

30/07/2022
30/07/2022

پیشاب میں پروٹین Protein کی زیاتی.... Proteinuria ناکارہ گردے کو دوبارہ زندہ کرنے کا طریقہ۔۔۔

تحریر و تحقیق ۔
ڈاکٹر ماس، گجرات، پاکستان
ہمارے دوست ڈاکٹر خالد ہادی نے ہمیں ایک کتاب Wonder World - Mother Tincture in Homeopathy دُوبئی سے گفٹ بھیجی۔ کتاب کو پڑھنے کے بعد، ہمیں مدرٹنکچر کے کمالات کا پتا چلا۔۔۔۔ اسی کتاب کو پڑھنے کے بعد ایک نسخہ ہم نے بنایا جو آپ دوستوں کی نظر ہے۔۔۔۔

پیشاب میں پروٹین کا آنا، یہ نشانی ہوتی ہے کہ گردہ میں یا تو انفکیشن ہوگئی ہے۔ یا بہت عرصہ گردے کی خرابی کی وجہ سے اب گردہ ناکارہ ہوگیا ہے۔
پیشاب میں گردے کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کیلئے ہومیوپیتھی میں کچھ مدرٹنکچرز ہیں جن کی یہ Formulation پیشاب میں پروٹین کی مقدار کو فوری طور پر کنٹرول کرتی ہے۔۔۔۔
اس سے پروٹین کو کنٹرول کرکے بعد میں مریض کی اصل سنگل دوا نکال کر اس کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔

Berberis vulg Q
Solidago Virg Q
Helonias dio Q
Terebinthina Q

ان چار مدرٹنچکرز کو برابر مقدار میں ملا کر ایک بوتل پر لکھ Proteinuria MT Formula ۔۔۔۔ ہر مریض کو آپ نے یہ فارمولہ تو دینا ہی دینا ہے۔

اب آپ نے مریض کی سنگل ہومیوپیتھک دوا نکالنی ہے۔

👈 اگر گردہ ناکارہ ہوگیا، یا پیدائشی نقص کی وجہ سے گردے سے پروٹین آرہی ہے تو پہلی دوا Syphilinum CM ہے۔

👈 اگر گردے میں پیدائشی نقص نہیں تھا، ویسے گردہ خراب ہوا ہے، یا اس میں انفکیشن کی وجہ سے پیشاب میں پروٹین آرہی ہے اور الٹراساونڈ بتا رہی ہے کہ گردہ میں Parenchymal Changes پیدا ہورہی ہیں تو اب اس کی پہلی دوا Eel serum CM ہے۔۔۔۔

👈 اگر گردے کے Nephron Damage ہورہے ہیں۔ یا Nephritis کی تشخیص ہوئی ہے۔ تو ایسی صورت میں ان تین ادویات میں سے ایک کا انتخاب کریں۔

Kali ars 1M
گردوں کے ساتھ دل بھی متاثر ہو۔

Phosphorus 1M
گردے خراب جلن اور ٹھنڈا پانی پینے کی خواہش۔

Plumbum met 1M
پیشاب میں کمی جب گردہ سُکڑ گیا ہو۔

اوپر جونئیر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو ناکارہ گردے دوبارہ زندہ کرنے یعنی دوبارہ اس کے Function کو بحال کرنے کا ہومیوپیتھک علاج بتا دیا ہے۔
جائیں، ان ادویات کو پڑھیں اور گردے کے ماہر تجربہ کار معالج بن جائیں۔

Address

Near AQSA MASJID
Daur
67410

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homeo Doctor Makki Waqas Alam Khanzada-Dhms posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category