Dr. Asad Rehman Child Specialist

Dr. Asad Rehman Child Specialist Pediatrician

09/06/2024
جنوبی پنجاب میں خسرہ وباء  پھیل گئی ھے. احباب کا اصرار تھا کہ خسرہ کے بارے میں کچھ لکھیں تو آئیے خسرہ کے بارے میں جانتے ...
20/04/2024

جنوبی پنجاب میں خسرہ وباء پھیل گئی ھے.
احباب کا اصرار تھا کہ خسرہ کے بارے میں کچھ لکھیں تو آئیے خسرہ کے بارے میں جانتے ہیں

خسرہ بچوں کی مہلک بیماری ہے جو وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے عموماً ایک سال سے کم عمر بچوں میں ہوتی ہے لیکن ایک سے پانچ سال تک اور نو سے بارہ سال تک کے بچوں میں بھی ہوسکتی ہے ،

اس سے خسرہ کی ویکسین کے ذریعے بچا جاسکتا ہے جو نو ماہ اور پندرہ ماہ کی عمر میں بچوں کو لگائی جاتی ہے،

علامات
-----------
دس سے چودہ دن چلنے والے اس بیماری کی علامات میں بخار ، زکام ، خشک کھانسی اور انکھوں میں سرخی کے بعد منہ میں سفید دانے نمودار ہوتے ہیں جو درمیان سے نیلے رنگ کے ہوتے ہیں یہ منہ سے لے کر گلے تک پھیلتے جاتے ہیں ، اس کے بعد خسرے کے سرخ دانے کان کے پیچھے سے شروع ہو کر چہرے پر سینے اور پھر سارے جسم پر پھیل جاتے ہیں ، جس کی تصویر نیچے دی گئی ہے۔
----------

خسرہ چونکہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیے ایک سے دوسرے بچے کو لگ جاتا ہے ، صرف ہاتھ لگانے سے ہی منتقل ہوجائے گا ، زیادہ خطرہ ان بچوں کو ہوتا ہے جو پہلے سے بیمار ہوں اور کمزور ہوں ۔
-------------------------

خسرہ ہوتے ہی بچے کو دوسرے بچوں سے علیحدہ کردیجیے ایک ہفتہ سکول سے چھٹی کروائیے ، دن میں دو بار نہلائیے اور صاف بستر پر لٹائے رکھیے کہ اگر وہ کھیلنے باہر نکلا تو خسرہ دوسرے بچوں تک پھیل سکتا ہے ، اس کی خوراک جاری رکھیے روٹی سالن فروٹ دودھ سب دیا جاسکتا ہے ، عموماً خسرہ میں تیز بخار ، جسم اور آنکھوں میں بہت خارش اور خشک کھانسی ہوتی ہے اس لیے بچے کو پانی کی پٹیاں رکھیں ، بخار کے شربت کے ساتھ ساتھ کوئی الرجی کی دوا اور آنکھوں کے قطرے استعمال کروائیے اور یہ سب اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کیجیے
-----------------------------------

خسرہ کی پیچیدگیوں سے کئی مسائل ہوسکتے ہیں ایک تو یہ پھپڑوں پر زیادہ اثر انداز ہو کر نمونیا یا سانس کی بیماری کرواتا ہے دوسرا بچے کو اسہال ( دست ) ہوسکتے ہیں اور بہت کم سہی لیکن یہ دماغ پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے اور آنکھوں پر اثر انداز ہوکر نابینا بھی کرسکتا ہے

ایسی صورت میں اپنے ڈاکٹر کی تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں اگر ہسپتال میں داخل کروا کر ٹیکے لگوانے ضروری ہوں تو وہ بھی ضرور لگوائیں اور آنکھوں کے لیے وٹامن اے بھی استعمال کریں
-----------------------------

مختلف علاقوں میں خسرہ کے بارے میں بہت غلط توہمات بھی پائے جاتے ہیں ۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ خسرہ بچے کے لیے اچھا ہے سارے دانے نکل جائیں توجسم کی گرمی نکل جاتی ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ خسرہ ایک دیوی ہے جس کا بچے پر سایہ ہوجاتا ہے یہ پانی ، ہوا ، روشنی ، دوا اور ٹیکے سے غصے میں آجاتی ہے اس لیے بچے کو بند کمرے میں رکھنا چاہیے نہلانا بلکل نہیں چاہیے دوا اور ٹیکے کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کی جگہ تعویذ ٹونے ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں ، ان صورتوں میں بہت سے بچوں کی اموات ہوجاتی ہیں یا وہ عمر بھر کے لیے نابینا ہوجاتے ہیں
--------------------------------
یاد رکھیے
----------
خسرہ ہوتے ہیں بچے کو دوسرے بچوں سے الگ کردیں
اسے روزانہ دوبار نہلائیں اور خوراک بڑھا دیں
فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں
اپنے بچوں کو خسرے سمیت تمام حفاطتی ٹیکے ضرورلگوائیں.

ڈاکٹراسد رحمان
ماہر امراض بچگان و نو زائید گان
النور ہیلتھ کئیر

25/01/2024

Stomach ulcer / H pyloriمعدے کا انفیکشن / السر۔۔۔.۔۔
اگر اپ کے معده میں سوزش یا بدبضمی ہے یا معده میں درد یا گیس کیوجہ سے سوزش یا معده کا سخت پن اور بار بار قے آنا۔ یا جسم میں تہکاوٹ, وزن میں کمی یا سینے میں جلن ھو تو معدہ کا ٹیسٹ ایچ پائلوری H-Pylori کروائیں۔ا
یہ انفیکشن پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو ہوتا ہے ،اور بہت سے لوگوں کو لمبے عرصے تک متاثر کرتا ہے۔

ایچ پائلوری کے مسائلِ !!!!
ہیلی کوبیکٹر پائلوری (H. pylori) ایک قسم کا بیکٹیریا ہے۔ یہ جراثیم جسم میں داخل ہو کر نظام انہضام میں رہتے ہیں۔ بہت سالوں کے بعد ، وہ معدے کی استر یا چھوٹی آنت کے اوپری حصے میں السر کے نام سے ، زخموں کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایچ پائلوری H. pylori کے ساتھ انفیکشن عام ہے۔
دنیا کی تقریبا دوتہائی آبادی کے جسم میں موجود ہے۔ زیادہ تر لوگوں کے لیۓ، اس سے السر یا کوئی دوسری علامت ظاہر نہیں ہوتی۔

مریض معدے کے مسائل کے ساتھ آتےھیں جن میں ایچ پائلوری کے مریض بہت زیادہ ھیں جسکی وجہ سے معدے کی تیزابیت کم ھو جاتی ھے نظام ھاضمہ سست ھوجاتا ھے پیٹ پھول جاتا ھے گیس کی شکائت ھو جاتی ھے معدہ بھر جانےکی وجہ سے ایسڈ ریفلکس کی وجہ سے خوراک کی نالی میں بھی جلن کی شکائت ھو جاتی ھے اور منہ کا زائقہ بھی خراب رھتا ھے ان ھی شکایات کی وجہ سے مریض کھانا کم کر دیتا ھے جسکی وجہ سے اسکا وزن بھی کم ھونا شروع ھو جاتا ھے۔

ہیلیکو بیکٹر پائیلوری یا H.Pylori جراثیم کیا هے؟

ایچ پائیوری همارے ڈائجیسٹو سسٹیم خصوصاً معده اور ایسوفیگس کی لائینگ Lining یا مخاطی جهلی Mucus Memrane میں پایا جانے والا بیکٹیریا هے جو :
مناسب موقع ملنے پر معدے کی جهلی یا دیوار میں پینیٹریٹ کرکے وهاں سوزش ،زخم یا سوراخ کر دیتا هے۔

ایچ پائیلوری کی علامات
یوں تو ایچ پیلوری انفیکشن کی علامتیں ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے ۔
1:معدہ کی سوزش اور درد کا ہونا
2:۔ بدہضمی، ڈکار کا ہونا
3:پیٹ پھولنا معدہ میں گیس کا ہونا
4:، بھوک نہ لگنا
5: معدے میں لگاتار چهبتا هوا درد کا ہونا
6:سینے میں جلن اور متلی قے کا ہونا
7:کھایا پیا هضم نه هونا۔
8:ایسڈ ریفلیکس۔سے سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے
9:بغیر کسی واضح وجہ کے وزن کم ہونا۔
10:بلا وجہ بہت تھکاوٹ،تنائو بے چینی ،محسوس کرنا۔
11:جلد کا رنگ پھیکا ہونا اور وٹامنز کی کمی کا ہونا
12: کچھ مریضوں میں السر کی وجہ سے پاخانہ میں خون ہونا ، گہرا سرخ ، یا سیاہ رنگ ہونا
13:ہلکا بخار کا ہونا
14: حتی که ایچ پائیلوری خصوصاً بڑی عمر والے افراد میں معدے کے کینسر کی وجه بهی بن سکتا هے۔ اور مریض کو خون کی الٹی بهی آ سکتی هے۔

تشخیص/لیبارٹری ٹیسٹ
تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ، کیونکہ یہی ایچ پیلوری کی علامتیں اور بھی بہت سی بیماریوں میں ہو سکتی ہیں ۔
1)H pylori stool antigen test
یہ ٹیسٹ اچھا مانا جاتا ہے ،ایچ پیلوری کی تشخیص کے لیے
2)Serum H.Pylori Test
یہ ٹیسٹ صرف ایک بار کروانا چائے ، بار بار اس ٹیسٹ کا کوئی فائدا نہیں ہوتا۔کیونکہ یہ ایکٹیو انفیکشن کا نہیں بتاتا
3) Gastroscopy / Endoscopy
4) urea breath test

ایچ پیلوری کا علاج
علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ، کیونکہ میڈیسن ہر مریض میں مختلف دی جاتی ہے ،اور مریض کو ایچ پیلوری کے ساتھ اور بھی مسئلے ہو سکتے ہیں۔،
باقی ایچ پیلوری میں 3 سے 4 قسم کی میڈیسن تقریباً 2 ہفتے کے لیے دی جاتی ہے ،

باقی معدے کے مسئلے سے بچنے کے لیے کوئی بھی بازاری یا باسی چیز مت کھائیں۔پھل زیادہ کھائیں اور نیم گرم پانی پئیں۔۔ زیادہ سے زیادہ صاف پانی پئیں۔۔ مرچ مصالحہ زہر ہے چھوڑ دیں مرچ مسالے والی چیزوں کو کم سے کم استعمال کریں ہر کھانے سے پہلے سالاد ،وغیرا کا استعمال کریں ،اور کھانے سے 20 منٹ پہلے ایک گلاس پانی ضرور پئیں ۔
مزید صبح و شام واک کریں ، سٹرس تنائو ڈیپریشن سے بچیں ، روزانہ 8 گھنٹے تک نیند لیں ، اگر ڈیپریشن انزائٹی کا زیادہ مسلئہ ہو تو پھر ڈیپریشن کا بھی ضرور علاج کروائیں.

Address

Fareedabad Colony Near Tower
Dera Ghazi Khan

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+92642403506

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Asad Rehman Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category