Dr Zeeshan gillani Homeopathic

  • Home
  • Dr Zeeshan gillani Homeopathic

Dr Zeeshan gillani Homeopathic Homoeopathic is a good technique for human diseases. We use homoeopathic medicen for control human d

اکثر چہرے کے اس طرح کے کیس آتے رہتے ہیں۔ اس میں یہ زبردست کام کرتا ھےBelladona 1M صبحHeper Sulf 1M دنMyristica 1M رات یہ...
28/11/2025

اکثر چہرے کے اس طرح کے کیس آتے رہتے ہیں
۔ اس میں یہ زبردست کام کرتا ھے
Belladona 1M صبح
Heper Sulf 1M دن
Myristica 1M رات
یہ میڈیسن حیران کن رزلٹ دیتی ھے۔ اسی رزلٹ کی وجہ
سے روزانہ کٸی مریضوں کا اضافہ ممکن ھے۔

Dr Zeeshan gillani Homeopathic

28/11/2025
Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Farhan Gilani, Shahab Gilani, Muhmmad Sa...
28/11/2025

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Farhan Gilani, Shahab Gilani, Muhmmad Sajid

کھانسی ہو، گلے میں جلن ہو، سانس بھاری ہو جائے یا نزلے کے ساتھ آواز پوری طرح بیٹھ جائے…ایسے میں جسم بس سکون چاہتا ہے۔اور ...
20/11/2025

کھانسی ہو، گلے میں جلن ہو، سانس بھاری ہو جائے یا نزلے کے ساتھ آواز پوری طرح بیٹھ جائے…
ایسے میں جسم بس سکون چاہتا ہے۔
اور یہی سکون Phytotux H فرینچ فارمولیشن کے ساتھ دیتا ہے۔

YOU KNOW IT’S TIME…

When cough won’t stop, throat feels scratchy, or flu is holding you back
You know it’s time for Phytotux-H

A trusted French homeopathic formula designed to bring fast, gentle, and effective relief from cough, bronchitis, and cold symptoms.

🌿 Soothe your chest
😮‍💨 Ease breathing
🌬️ Reduce irritation
💤 Feel calm, light, and relieved

✔️ کھانسی میں واضح کمی
✔️ بند ناک اور گلے کی گھٹن میں آرام
✔️ سانس لینے میں آسانی
✔️ جسمانی کمزوری اور ٹوٹ پھوٹ میں نرمی

👉 Follow us for more trusted health updates:
🔹 Dr Zeeshan gillani Homeopathic

👉 Try Phytotux H today your breath will thank you! 💚

19/11/2025

سردیوں کے اس موسم میں چھینکوں ، الرجی اور کیرے کا ہومیو پیتھک علاج
👉🏻 Tuberculinium 👉🏻 Allium cepa 👉🏻 Kali bic

Dr Zeeshan gillani Homeopathic




👉🏻 Homoeopathic Medicine 👉🏻 سورینم psorinum.                                                          سورینم خارش کی پھن...
19/11/2025

👉🏻 Homoeopathic Medicine
👉🏻 سورینم psorinum.

سورینم خارش کی پھنسیوں سے بہنے والے مواد سے حاصل کردہ ناسوڈ ھے

اس لیے اسے king of psora بھی کہا جاتا ھے یہ انٹی سورک کی سب سے پہلی اور سب سے بڑی میڈیسن ھے. سورینم اس مریض کی پہلی دوا ھے جس کی خاندانی ھسٹری میں سورا میازم یعنی خارش یا جلدی امراض ھوں یا دب گئے ھوں یا مریض کی اپنی ھسٹری میں خارش یا جلدی امراض ھوں یا غلط علاج سے دب گئے ھوں تو اسکو انٹی سورک ریمڈی کے طور پر استعمال کروانا چاہیے. اس کے علاوہ جب خارش یا جلدی امراض وبائی شکل اختیار کر لیں تو اس کو بطور حفاظتی دوا کے استعمال کروا سکتے ھیں یا پھر مریض میں خارش اور جلدی امراض کا میلان پایا جائے تو سورینم کا استعمال فائدہ مند ھوتا ھے.

سورینم سے کس طرح کی پتھالوجیکل حالت ٹھیک کی جا سکتی ھے

Acne. ایکنی چہرے کے دانے
Adenoids. ایڈنائیڈز
Allergies. الرجیز
A**s, itching. مقعد کی خارش
Asthma. دمہ
Backaches.کمر درد
Bedwetting.
بستر گیلا کر دینا بستر پر پیشاب کر دینا
Boils. آبلے
Cancer. کینسر
Cholera infantum. نوزائیدہ بچوں کا ھیضہ
Cough.کھانسی
Constipation.قبض
Cornea, ulcers.کارنیا السرز
Crusta lactea. ایک طرح کا جلدی مرض
Crusta چھلکے
serpiginosa. سانپ جیسا چکر کھاتا جلد کا زخم
Debility. لاغری کمزوری
Diarrhea. اسہال
Diphtheria after-effects. خناق کے بداثرات
Dyspepsia.بد ھضمی
Eczema. ایگزیما
Eruptions, itching. خارش والی پھنسیاں
Gleet. پیپ قرحہ زخم
Gonorrhea. سوزاک
Gouty.گھٹیا
Hayfever. موسم خزاں کا بخار
Headaches. درد سر
Hemorrhages. خون کا بہنا
Hemorrhoid. خونی بواسیر
Hernia. ھرنیا
Hydrocele. پانی پڑ جانا
Impotence. مردانہ کمزوری نامردی
Influenza. انفلوئنزا
Injuries. چوٹیں
Itching. خارش
Leucorrhea. لیکوریا
Lice. جوئیں
Lienteria.
بد ھضمی کا دست غیر ھضم شدہ غذا کا دست
Liver, disorders. جگر کے عوارضات
Melancholia, religious. مذہبی جنون
Nose, redness. سرخ ناک
Odor, fetid. بدبو' بدبودار
Ophthalmia, scrofulous.
آنکھ کی بیماری
آنکھ کی کرانک سوزش
Otorrhea, fetid. کان سے گندے مواد کا اخراج
Ozaena. ناک کی بیماری
Peritonitis, tubercular.
پیری نائیڈ کی سوزش ٹی بی
Plica polonica. بالوں سر کی کھوپڑی کا ایک مرض
Polyps.
کسی میوکس سطح سے ابھرنے والی ڈنڈی دار رسولی
Quinsy. خَناق
Scabies.کھجلی خارش
Sciatica.عرق النساء
Scurvy.سکروی
Skin disorders. جلدی عوارضات
Spina bifida.
ریڑھ کی ھڈی کا ایک مرض رسولی وغیرہ
Spleen, disorders. تلی کے عوارضات
Sprains. موچیں
Syphili.سفلس
Throat, mucus. گلے میں بلغم
Tinea capitis. جلد کا دھدر نما ایک مرض
Tonsils, concretions. پتھر جیسے سخت ٹانسلز
Ulcers.السرز

اسباب Causations

کن وجوہات کی بنا پر کسی مریض کو سورینم کی ضرورت پڑتی ھے یا سورینم کا مریض بنتا ھے

متعدی امراض کے بداثرات جو برسوں جاری رھیں

جذبات معمولی جذبات شدید امراض کا باعث بنتے ھیں

زیادہ وزن اٹھانے کے بداثرات چوٹیں ضربیں موچ وغیرہ

اعضا کا اپنی جگہ سے ٹل جانا کے بداثرات

مزاج Constitution

سورینم سورک مزاج لوگوں کی سرتاج دوا ھے

خاص طور پر ایسے لوگوں کے لیے موزوں ھے جو گھبرائے ھوئے بےچین ھوں جلد چونک جائیں

ذہںنی اور جسمانی غربت کے شکار لوگ

ایسے لوگ جن میں شدید بیماریوں کے بعد جسمانی ردعمل میں کمی واقع ھو گئی ھو

اچھے طریقہ سے منتخب دوا اپنا اثر نا دکھائے

بدبودار اخراجات

بیمار پیلے نازک بچے بدبودار غیر صحت مند جن سے ناگوار بدبو آئے

گندے بدبودار لوگ جن سے نہانے دھونے کے باوجود بدبو آئے

ایسے لوگ جو جلدی امراض اور غدودوں کے امراض میں مبتلا رہتے ھوں

سورینم ٹھیک استعمال کرنے کے لیے درج ذیل key points ذہںن نشین کرنا ضروری ھیں.

شدید عدم تحفظ انہیں ہر وقت دھڑکا لگا رہتا ھے کہ وہ غربت کا شکار یا دیوالیہ ھو جائیں گے.

مرفی ریپرٹری Fear of poverty غربت کا خوف روبرک میں سورینم کو گریڈ ون میں لکھا گیا ھے.

ملک میں پیدا ھونے والی حقیقی غربت بھی سورینم کے مریض پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ھے.

خانہ بدوشوں غریب گندے لوگوں کی اہم دوا ھے.

مریض سے شدید بدبو آتی ھے مرے ھوئے کتے جیسی سڑے ھوئے انڈوں جیسی بدبو( آرسنکم آرنیکا) گوشت کا گلنا سڑنا سورینم کی نمایاں ترین علامت ھے.

جلدی امراض کی اہم ترین دوا ھے خارش خشک و تر اتنا کھائے کہ خون نکل آئے چنبل دانے خوراک کی کمی دباؤ اور غربت خارش کا سب سے بڑا سبب ھے ایسے لوگوں کو سورینم سے بہت فائدہ ھوتا ھے

سورینم کے مریض میں بہت زیادہ ناامیدی اور مایوسی پائی جاتی ھے.
سورینم سب ریپرٹریز میں Despair about health یعنی شفا یاب ھونے سے مایوسی کہ وہ شفایاب نہیں ھو پائے گا میں نمایاں طور پر لکھی گئی ھے.

مریض میں مذہبی جنون غگمگینی.

خود کشی کے خیالات.

نجات سے مایوسی (میڈورینم).

موت کا خوف.

کاروبار کی ناکامی کا خوف.

سن یاس میں ڈر اس ڈر کی وجہ سے مریضہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگیوں کو ناقابل برداشت بنائے.

خارش کے ساتھ بے حد مایوسی.

insomnia
یعنی بے خوبی جو خارش کی وجہ سے ھو یہ چوٹی کی دوا ھے.

سورینم میں بیماری کا پھیپھڑوں میں جانے کا رحجان بھی ھوتا ھے.

سانس کی نالیوں میں مزمن سوزش دم گھٹ جائے لیٹنا پڑے یہ سورینم کا مخصوص نشان ھے.

دمے میں مریض سلیب کی طرح لیٹے اذیت محسوس کرے یہ اذیت انہیں بے آرام کر دیتی ھے وہ ٹک کر بیٹھ نہیں سکتے
وہ بتا بھی نہیں سکتے کہ کیا ھو رھا ھے اور یہ حالت بہت خوف ناک ھو جاتی ھے وہ کہیں گے کہ میں اسے برداشت نہیں کر سکتا حد ھو گئی ھے بھئی ایسے مریضوں کو سانس کی نالی کی حاد سوزش ھو سکتی ھے بہت سردی محسوس ھوتی ھے.

بخار کی حالت میں شدید پسینہ بدبودار پسینہ.

مزمن درد سر میں مریض سر کو ڈھانپے بغیر گھر سے نہ نکل سکے

سردرد میں بھوک محسوس ھواور کھانے سے کمی ھو

سردرد کھجلی یا حیض رک جانے سے ھو اور نکسیر سے بہتر ھو جائے (میلی لوٹس)

مریض گندگی پسند کرے.

چیزوں کو سنبھال سنبھال کر رکھے کنجوس.

سورینم کے مریضوں کی جلد چکنی ھوتی ھے.

قوت حیات جب علامات ظاہر نہ کرے.

وہ جیت رھے ھوں تو تب بھی انہیں لگتا ھے کہ وہ ھار جائیں گے یہ ھے سورینم کی مبادیات مایوسی ناامیدی.

بچے پیلے نازک بیمار ھوں بیمار بچے دن یا رات کو سو نہ سکیں نیند نہ آئے اور پریشان کریں چیخیں اور چلائیں بچے

سارا دن سوئیں اور رات کو بے آرام ( جلاپا).

بے حد کمزوری رطوبت زندگی کے ضائع ھو جانے سے (چائینہ ایسڈفاس).

بیماریوں کے بعد رہنے والی کمزوری جو بغیر کسی اعضاء کی تکلیف کے یا ظاہری وجہ کی ھو.

تمام جسم درد کرے اور جسم میں جلدی موچ اور چوٹ آئے

مریض ٹھنڈی ھوا یا موسم سے بہت ذکی الحس ھو.

آندھی اور طوفان میں تکلیف ھو بادل گرجنے سے کئی دن پہلے یا دوران بے چینی ھو (فاسفورس).

خشک کھرنڈ دار دانے موسم گرما میں غائب ھو جائیں اور سرما میں دوبارہ نمودار ھو جائیں.

ٹائیفائیڈ یا معمولی بخار سے طبیعت نا ساز رھے.

بیماری شروع ھونے سے ایک دن قبل غیر معمولی طور پر بہتر محسوس کرے.

مریض کی تمام رطوبات مثلاً دست لیکوریا حیض پسینہ پسینہ وغیرہ سے مردار کی سی بد بو آئے.

خارش کے دانے کیل سب قسم کے جنکی زیادتی حیض کے دوران ھو.

قہوہ مرغن خوراک سے گوشت سے مٹھاس سے سورینم کے مریض کی علامات بڑھ جاتی ھیں.

آدھی رات کے وقت بھوک لگے اور ضرور کوئی چیز کھانے کے لیے حاصل کرے (سنا سلفر).

سورینم کے درد منقل ھونے والے اور ایک دوسرے کے بعد یکے بعد دیگرے (درد سر اور دانت درد وغیرہ سبھی ھوتے ھیں.

نوٹ حاد تکالیف میں اگر منتخب شدہ ٹھیک دوا کام کرتے کرتے رک جائے تو سلفر اور مزمن امراض میں سورینم دینی چاہیے.

معاون دوائیں اگر ٹیوبر کولک مریض پر ٹیوبر کولینم کام نہ کرے تو سورینم دینی چاہیے سلفر ٹیوبر کولینم بیسی لینم (بیسیلینم سورینم کا حاد ھے).
طاقت 200 سے cm تک
Dr Zeeshan gillani Homeopathic

👉🏻 Homoeopathic Medicine 👉🏻 Cepia 30 Potency ہومیوپیتھک میں سیپیا Sepia  ایسی میڈیسن ہے جو عورتوں کے امراض میں مخصوص جان...
19/11/2025

👉🏻 Homoeopathic Medicine
👉🏻 Cepia 30 Potency
ہومیوپیتھک میں سیپیا Sepia ایسی میڈیسن ہے جو عورتوں کے امراض میں مخصوص جانی جاتی ہے لیکن یہ مردوں کے لئے بھی بہت سی علامات میں مفید ہے ۔ کثرت ج**ع یا مادہ حیات کسی بھی وجہ سے ضائع ہونے کی صورت کے بعد کی آنے والی کمزوری اس کی مخصوص علامت ہے ۔
مرد کا پرانا جریان خاص کر اس حالت میں جب کہ انجکشن کافی دیے گئے ہوں ۔ مثانے کی نالی سے زرد رنگ کی رطوبت بکثرت آتی ہے یا دودھیا رنگ کا مواد آتا ہے ۔ ان حالتوں میں سوزاک کی شدت کم ہو چکی ہوتی ہے ۔ پیشاب کا ٹیسٹ کروایا جائے تو یوریٹس کی کافی مقدار ہوتی ہے ۔
بعض کیسوں میں رطوبت محراب کو آتی ہے صرف ایک بوند آتی ہے اور کپڑے پر زردی مائل داغ پڑتا ہے . صبح کو مثانے کی نالی کا منہ بند ہوتا ہے خصوصا جب کہ بیماری کی وجہ سے بار بار اح**ام ہونے سے آلات تناسل کمزور ہو گئے ہوں۔
سیپیا اور میوریکس کے نزدیکی تعلقات قابل غور ہے دونوں میں پٹھوں کا ڈھیلا پن پایا جاتا ہے ۔

تحریر__
Dr Zeeshan gillani Homeopathic



 1. کھانسی اور برونکائٹس🔹 Antim Tart 30علاماتکھانسی کے ساتھ بلغم کی کھڑ کھڑاہٹبلغم خارج نہ ہو سکےپسینہ، غنودگیزبان پر سف...
18/11/2025



1. کھانسی اور برونکائٹس

🔹 Antim Tart 30

علامات

کھانسی کے ساتھ بلغم کی کھڑ کھڑاہٹ

بلغم خارج نہ ہو سکے

پسینہ، غنودگی

زبان پر سفید میل
استعمال
پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں، دن میں تین بار کھانے سے پہلے۔

🔹 Bryonia 30

علامات

خشک کھانسی، کھانے پینے یا حرکت سے اضافہ

سینے میں جکڑن، درد

مریض چڑچڑا اور تنہائی پسند

زبان پر سفید/براون میل، پیاس
استعمال
پانچ قطرے، دن میں تین مرتبہ۔

🔹 Drosera 1x

علامات

تشنجی / کالی کھانسی

آواز بیٹھ جانا

لیٹنے اور رات کو کھانسی میں اضافہ

کھانستے کھانستے بے حال
استعمال
صبح و شام پانچ قطرے۔

🔹 Dulcamara 30

علامات

سرد مرطوب موسم کی بلغمی کھانسی

پیلا گاڑھا بلغم، آواز بیٹھ جانا
استعمال
ایک چمچ پانی میں 2 قطرے کچھ دیر منہ میں رکھ کر نگلیں (2–3 خوراکیں)
بعد میں
دن میں تین بار دو دو قطرے۔

🔹 Kali Mur 6x

علامات

برونکائٹس

سفید/سلیٹی میل والی زبان

سفید بلغم
استعمال
چار گولیاں، دن میں چار بار۔

🔹 Natrum Sulph 6x

علامات

زرد سبزی مائل گاڑھا تاردار بلغم
استعمال
چار گولیاں دن میں چار بار۔

🔹 Phosphorus 30

علامات

خشک جلندار کھانسی

ٹھنڈی ہوا میں اضافہ

ٹھنڈے پانی کی شدید پیاس
استعمال
پانچ قطرے، دن میں تین بار۔

🔹 Spongia 6

علامات

خشک بھونکنے والی کھانسی

کھانے پینے سے کمی
استعمال
پانچ قطرے، دن میں تین مرتبہ۔

🔹 Belladonna 6

علامات

حلق میں خشکی، کھردرا پن

خشک کھانسی
استعمال
دس قطرے، دن میں تین بار۔

2. بخار (Fever)

🔹 Aconite 3x

علامات

اچانک شدید بخار

سرد خشک موسم

موت کا خوف
استعمال
زیادتی پر: ہر 2 گھنٹے بعد 10 قطرے
کمی پر
دن میں تین بار۔

🔹 Eupatorium Perf 3x

علامات

ملیریائی بخار

شدید کپکپی، پیاس

جسم و پٹھوں میں شدید درد
استعمال
دس قطرے دن میں تین بار۔

🔹 Gelsemium 30

علامات

سستی، غنودگی

چکر، مدہوشی

چلتے وقت لڑکھڑانا
استعمال
پانچ قطرے، دن میں تین بار۔

🔹 Sulphur 30

علامات

مسلسل تیز بخار

جسم خشک

ہاتھ پاؤں سے گرمی کی شدت
استعمال
پانچ قطرے، دن میں تین بار۔

🔹 Rhus Tox 30

علامات

سرد گرم ہونے یا بھیگنے سے بخار

بے چینی، بے قراری

جوڑوں میں کھچاؤ، درد
استعمال
پانچ قطرے تین مرتبہ۔

🔹 Arsenic Album 30

علامات

سردی

اعصابی بے چینی

بار بار تھوڑا تھوڑا پانی پینے کی طلب
استعمال
پانچ قطرے تین بار۔

🔹 Merc Sol 30

علامات

بدبو دار پسینہ

رال کا زیادہ اخراج

کبھی سردی کبھی گرمی
استعمال
پانچ قطرے تین بار۔

🔹 Pulsatilla 6

علامات

سردی لیکن کھلی ہوا کی طلب

منہ خشک لیکن پیاس نہیں

شام میں اضافہ
استعمال
دس قطرے، دن میں تین مرتبہ۔

3. الرجک زکام (Hay Fever)

🔹 Allium Cepa 30

علامات

ناک سے خراش دار پانی

آنکھوں سے سادہ پانی

بند کمرے میں اضافہ
استعمال
پانچ قطرے تین بار۔

🔹 Euphrasia 1x

علامات

آنکھوں سے خراش دار پانی

ناک سے سادہ رطوبت
استعمال
زیادتی پر
ہر دو گھنٹے بعد پانچ قطرے
کمی پر: دن میں تین بار۔

🔹 Kali Bichrome 30

علامات

نہایت لیسدار پیلی رطوبت

ناک کی جڑ میں بندش
استعمال
پانچ قطرے تین مرتبہ۔

4. دمہ (Asthma)

🔹 Ipecac 3x

علامات

سینے میں جکڑن

شدید کھانسی اور متلی
استعمال
دس قطرے، دن میں تین بار۔

🔹 Natrum Sulph 6x

علامات

مرطوب موسم میں دمہ

بچوں میں زیادہ

سینے میں بلغم کی کھڑکھڑاہٹ
استعمال
چار گولیاں، دن میں چار بار۔

🔹 Spongia 3x

علامات

سانس میں سیٹی کی آواز

خشک بھونکنے والی کھانسی

گرم پانی سے افاقہ، ٹھنڈی ہوا سے تکلیف
استعمال
دس قطرے، کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے، دن میں تین بار۔

✍️ تحریر
Dr Zeeshan gillani Homeopathic


کیا آپکی عقل مانے گی کہ پھیپھڑوں کے پاس سے کولہے کی ہڈی ڈسلوکیٹ ہو جائے اور بغیر کسی سجری یا تھراپی کے کلکیریا فلور6x سے...
17/11/2025

کیا آپکی عقل مانے گی کہ پھیپھڑوں کے پاس سے کولہے کی ہڈی ڈسلوکیٹ ہو جائے اور بغیر کسی سجری یا تھراپی کے کلکیریا فلور6x سے ٹھیک ہوجائے۔؟
جی ہاں کیونکہ دراصل ہڈی کا مسئلہ تھا ہی نہیں بالکہ پٹھوں کی طاقت کم تھی جو کلکیریا فلور6X سے ٹھیک ہوگئے ورنہ آرتھوپیڈک سرجن نے کیا کرنا تھا پتا ہے نا.


Dr Zeeshan gillani Homeopathic

Address

1st Street

32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Zeeshan gillani Homeopathic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Zeeshan gillani Homeopathic:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share