29/10/2025
جلدی ٹھیک ہونے کی جلد بازی –
نقصان
زیادہ، فائدہ کم!
ہمارے ہاں ایک عام بات ہے:
“ڈاکٹر صاحب!
کوئی ایسا انجکشن لگائیں کہ فوراً آرام آجائے…”
“بس ایک دو دوائیاں کھائیں اور سب ختم ہو جائے…”
مگر یاد رکھیں ❗
انسانی جسم مشین نہیں کہ ایک بٹن دبانے سے ٹھیک ہو جائے،
یہ ایک قدرتی نظام ہے جسے وقت اور تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔
💉 I.V (رگ میں لگنے والی) دوائی
عموماً تیسری یا چوتھی خوراک پر اپنا واضح اثر دکھاتی ہے۔
پہلی خوراک سے دوا خون میں پہنچنا شروع کرتی ہے،
مگر بیماری کے جراثیم ختم ہونے میں چند خوراکیں لگتی ہیں۔
💊 Oral (منہ سے کھائی جانے والی) دوائی
عام طور پر 2 سے 5 خوراکوں کے بعد اپنا اصل اثر دکھانا شروع کرتی ہے۔
پہلی خوراکیں جسم میں دوائی کا لیول بناتی ہیں،
اور جب وہ مناسب حد تک پہنچتا ہے، تب بہتری آنا شروع ہوتی ہے۔
🔥 بخار کے بارے میں یاد رکھیں:
اگر بخار 3 دن میں کم نہ ہو، یا بار بار واپس آئے،
تو ڈاکٹر سے دوبارہ رجوع کریں —
💧 ڈائریا یا موشن:
اکثر وائرل موشن 3 سے 5 دن میں خود ہی سیٹل ہو جاتے ہیں،
اصل علاج پانی، نمکیات اور غذا کی کمی پوری کرنا ہے،
نہ کہ فوراً موشن بند کر دینا۔
❤️ والدین اور مریض سمجھیں:
دوائی کا کام جسم کو مدد دینا ہے،
اور شفا اللہ کے حکم اور وقت سے آتی ہے۔
⏳ جلد بازی میں غیر ضروری ٹیکے، اینٹی بایوٹک یا طاقتور دوائیں
بچے کے جگر، گردے اور آنتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
✨ یاد رکھیں —
دوائی سے زیادہ قیمتی چیز #صبر اور سمجھداری ہے۔
وقت کے ساتھ ہی شفا آتی ہے، نہ کہ جلد بازی سے۔