30/09/2025
میں نے اپنی پریکٹس کی زندگی میں آج تک کبھی کسی مریض کے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔
لیکن نہ جانے کیوں کل ایک ننھی سی بچی کو دیکھ کر دل نے چاہا کہ اس کے ساتھ تصویر بناؤں۔ 💖👧
یہ بچی البینیزم (Albinism) کی مریضہ ہے اور خارش کے علاج کے سلسلے میں میرے پاس آئی تھی۔ جب میں نے تصویر کے لیےہچکچاہٹ کے ساتھ اجازت مانگی تو اُس نے مسکرا کر کہا:
“ڈاکٹر انکل! میں کبھی کسی کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی، لیکن پہلی بار آپ کے ساتھ بنوا رہی ہوں۔” 🌸😊
یقین جانیے، اُس ننھی کلی کی باتوں نے میرے دل میں گھر کر لیا۔ شاید یہ لمحہ اُن نایاب تحفوں میں سے تھا جو انسان کو اُس کی پروفیشن کی اصل روح یاد دلاتے ہیں۔ ✨💭
اللّٰہ پاک اس ننھی کلی کو صحتِ کاملہ اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔ 🤲🌹
✏️میں ہمیشہ اپنے مریضوں کی پرائیویسی کو مقدم رکھتا ہوں، اور یہ تصویر بھی صرف مریضہ کے اٹینڈنٹس کی مکمل اجازت سے آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ 📸✅