08/09/2025
:
پاکستان میں رہتے ہوئے کسی بھی لڑائی جھگڑے یا تلخ بات کو آگے نہ بڑھائیں۔ چاہے قصور کسی کا بھی ہو، صحیح یا غلط کی فکر کیے بغیر معذرت کر کے وہاں سے ہٹ جائیں۔ اگر کوئی بدتمیزی کرے، تلخ زبان استعمال کرے یا گالی دے تو بھی خاموشی اور معذرت سے اپنی جان اور عزت بچائیں۔ لوگ حالات سے شدید دباؤ میں ہیں اور لمحوں میں پرتشدد ہو جاتے ہیں۔ ایسے معاشروں میں جہاں انصاف ختم ہو جائے، حالات مزید بگڑتے ہیں۔ اپنی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔