
19/07/2025
جس نے ماں باپ کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا! 🌸
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"جس نے اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کیا
اللہ تعالیٰ اس کی عمر دراز فرماتا ہے!"
📚 مسند الفردوس للدیلمی، حدیث نمبر: 7257
❤️ وہ ہاتھ جو ماں کی خدمت میں لگیں،
اللہ اُن ہاتھوں سے مصیبتیں ہٹا دیتا ہے…
🕊️ وہ دل جو باپ کے احترام سے جھک جائے،
اللہ اُسے دنیا کی ٹھوکروں سے بچا لیتا ہے…
🌿 والدین کا سایہ…
زمین پر اللہ کی رحمت کا سایہ ہے!
🚪جن کے ماں باپ زندہ ہیں،
سمجھو جنت کا دروازہ اب بھی کھلا ہے…
✨ جو آج ماں باپ کی خدمت کرے گا،
کل اس کی اولاد اس کی خدمت کرے گی…
اور رب تعالیٰ اُس کی زندگی میں بھی برکت ڈالے گا!
🤲 یا اللہ!
ہمیں اپنے ماں باپ کی قدر کرنے والا بنا دے
اور ان کی خدمت سے ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی عطا فرما
آمین یا رب العالمین 🌺