میاں جی دوا خانہ

میاں جی دوا خانہ میاں جی دوا خانہ

12/08/2022

مردانہ کمزوری کا مکمل علاج کیلئے رابطہ کریں

اس موسم گرما ’تخم بالنگا‘ سے فائدہ اُٹھائیںگرم موسم میں تخم بالنگا کو مختلف مشروبات میں شامل کرکے پیا جا سکتا ہے  جیسے ل...
08/05/2022

اس موسم گرما ’تخم بالنگا‘ سے فائدہ اُٹھائیں
گرم موسم میں تخم بالنگا کو مختلف مشروبات میں شامل کرکے پیا جا سکتا ہے جیسے لیموں پانی، فالودہ، ٹھنڈائی وغیرہ۔

موسم گرما میں تخم بالنگا کے استعمال سے ناصرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ یہ نظامِ ہاضمہ بہتر کرنے اور ایکنی جیسے مسائل سے ہماری جِلد کو محفوظ رکھنے کے لیے مفید ہوتا ہے۔

تخم بالنگا

ہیٹ ویو میں ماہرین تخم بالنگا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم کی گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے

تخم بالنگا میں قدرتی طور پر ذہنی تناؤ کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، ہمارے جسم پر اس کے حیرت انگیز پرسکون اثرات مرتب ہوتے ہیں، جو کسی حد تک اروما تھراپی سے ملتے جلتے ہیں۔

تخم بالنگا کو اپنے روزمرہ کے کھانے میں شامل کرنے سے ذہنی تناؤ کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔

تخم بالنگا کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، یہ آنتوں کو صاف کرتا ہے اور قبض جیسے مسائل سے چھٹکارا دلانے میں مدد کرتا ہے۔

کیا آپ پیاز کا یہ حیرت انگیز فائدہ جانتے ہیں؟پیاز ہر گھر کی ضرورت اور باورچی خانے کا لازمی جزو ہے، لیکن پیاز صرف کھانے ک...
08/05/2022

کیا آپ پیاز کا یہ حیرت انگیز فائدہ جانتے ہیں؟

پیاز ہر گھر کی ضرورت اور باورچی خانے کا لازمی جزو ہے، لیکن پیاز صرف کھانے کے کام ہی نہیں آتی بلکہ یہ ہیٹ اسٹروک سے بھی بچاتی ہے۔

ان دنوں گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے ملک کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے شدید گرمی اور ہیٹ ویوو کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

گرمی سے بچنے کے یوں تو دیگر بہت سے طریقے ہیں لیکن سب سے سستا اور آسان طریقہ ہے پیاز۔

پیاز جس کے بغیر ہمارے ہاں کسی کھانے کا تصور محال ہے۔ پیاز کچی بھی کھائی جاتی ہے دیگر سبزیوں کے ساتھ سلاد کی شکل میں ایک خوش ذائقہ اور صحت مند غذا ہے لیکن یہ لذت کام ودہن کے ساتھ گرمی کے مضر اثرات سے بچانے کیلیے بھی بے حد مفید ہے۔

بزرگ گرمی سے بچنے کیلیے گھر سے باہر نکلتے وقت ہمیشہ پیاز ساتھ رکھنے کا مشورہ دیتے رہے ہیں دراصل پیاز میں گرمی جذب کرنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دھوپ میں نکلتے وقت جب پیاز پاس ہوتی ہے جسم کو نقصان پہنچانے سے پہلے باہر سے آنے والی گرمی کو روک لیتی ہے۔ پیاز میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس، ضروری وٹامنز اور بہت کچھ ہوتا ہے۔ یہ فولیٹ سمیت وٹامن سی اور بی سے بھی بھرپور ہے۔ اس موسم گرما میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پیاز اپنے ہمراہ لازمی ساتھ رکھیں تاکہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے بچ سکیں۔

پیاز میں غیر مستحکم مادے ہوتے ہیں جو جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ تو پیاز کو صرف ساتھ ہی نہیں رکھیں بلکہ ساتھ رکھنے کے ساتھ اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنالیں۔ پیاز کو گرمیوں میں کئی طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے، اسے کچا کھانے کے علاوہ آم یا دیگر پھلوں کے ساتھ چٹنی بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ذائقہ بڑھانے اور وٹامن سی کی مقدار بڑھانے کے لیے کچی پیاز پر تھوڑا سا لیموں نچوڑ سکتے ہیں۔

Address

Dera Ghazi Khan

Telephone

+923030222517

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میاں جی دوا خانہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram