Dr. Samil Ullah Khan Saddozai

Dr. Samil Ullah Khan Saddozai Dr. Samil Ullah Khan Saddozai
(Children Specialist)
M.B.B.S, F.C.P.S

23/08/2025
جہالت ایک بڑی لعنتابھی ابھی میں کلینک سے اٹھنے لگا تو اخری یہ مریض ایا جس کے پورے بدن پر گوبر لگایا گیا تھا غالبا دیہاتی...
22/09/2024

جہالت ایک بڑی لعنت
ابھی ابھی میں کلینک سے اٹھنے لگا تو اخری یہ مریض ایا
جس کے پورے بدن پر گوبر لگایا گیا تھا غالبا دیہاتی علاقوں میں یہ طریقہ جراثیم سے بچنے کا طریقہ تصور کیا جاتا ہے
اپ اس مریض کی ہسٹری سن کر آپ حیران و پریشان رہ جائیں گے
اس کی والدہ کے اب تک اٹھ بچے ضائع ہو چکے ہیں اور یہ والا بچہ اٹھ سال کے بعد پیدا ہوا
اور ابھی تک ایک بھی زندہ اولاد نہیں ہے
اتنا قیمتی بچہ ہونے کے باوجود صرف اور صرف اپنی جہالت کی وجہ سے یہ بچہ بھی اللہ رحم کرے موت کے دہانے پر میرے پاس لایا گیا
اور اس کے خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کی جہالت ہے
گوبر اور مٹی میں موجود جراثیم بچوں میں انتہائی مہلک مرض تشنج جس کو عام۔ زبان میں کچھاؤ کی بیماری کہا جاتا ہے میں مبتلا کرتی ہے جو انتہائی خطرناک مرض ہے اور کم و بیش اکثر بچوں کی اموات ہو جاتی ہیں
اللہ تعالی ہم سب پر اپنا رحم فرمائے امین

13/09/2024

موبائل کا بے دریغ استعمال اور اس کے تباہ کن اثرات
زیر نظر ویڈیو میں موجود بچے کے بہت سارے مسائل والدہ کی طرف سے بیان کیے گئے مگر کم و بیش تمام مسائل کی وجہ موبائل کا بے دریغ استعمال تھا
بچوں میں چڑچڑا پن بہن بھائیوں کے ساتھ لڑائیاں چیزوں کو پھینکنا توڑنا مزاج میں تندہی اور بے ہنگم غصہ ہر دوسری بات پر ضد کرنا ہر حالت میں اپنی بات منوانا بے ادبی وغیرہ جیسے مزاجی مسائل جو کہ دور حاضر میں بچوں میں بہت بڑھ رہے ہیں موبائل کے زائد استعمال کا شاخسانہ ہے
یہ ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد تمام والدین کو یہ تنبیہ دینا ہے کہ اپنے بچوں میں موبائل فون اور سکرین کے استعمال کو جتنا محدود کیا جا سکے کرنا چاہیے
اس ویڈیو میں اس بچے کے بھائی نے خود اعتراف کیا کہ بچہ سکول سے واپس انے کے بعد نو سے 10 گھنٹے موبائل فون کا استعمال کرتا کسی قسم کی کوئی کھیل کود والی سرگرمی نہیں رہی اور وہ بہت سارے مسائل گھر والوں کو درپیش

نوٹ۔ ( یہ ویڈیو والدین کی پیشگی اجازت سے بنائی گئی اور شیئر کی گئی ہے )

26/08/2024

800 روپے کے ٹاپاپس اور چپس وغیرہ
اج کلینک پر ایک بچی کو اس کا چچا پیٹ کے درد کی شکایت کے ساتھ لے کر ایا
میں نے حسب عادت بازار کی اشیاء سے پرہیز کا کہا جس پر انتہائی خطرناک جملہ سننے کو ملا میں حیران و پریشان ہو گیا کہ ڈاکٹر صاحب یہ تو روزانہ 800 روپے کی چیزیں کھاتی ہے اور گھر کی خوراک بالکل نہیں کھاتی
فورا سے میں نے پوچھا اس کا والد کیا کام کرتا ہے کہ اس کو روزانہ کے اپ 800 روپے دیتے ہیں 800 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں ہے اج کل
تو اس نے کہا اس کا والد دبئی میں گاڑی چلاتا ہے تو بس بال بچوں کے لیے کماتا تو سب کچھ ادھر ہی بھجواتا ہے
صبح شام محنت مزدوری کر کے اس لیے نہیں کمایا جاتا کہ بچوں کو سہولت اور اسائش کے نام پہ غلط عادتوں کی طرف مائل کیا جائے
تمام والدین کو انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے

بس کر الہی اور بلا نستہ کے بعد ایک اور منفرد نام مافیا پوچھنے پر معلوم ہوا کہ بندے کی چار عدد بیٹیاں ہیں اب یہ نام رکھ ک...
27/06/2024

بس کر الہی اور بلا نستہ کے بعد ایک اور منفرد نام
مافیا
پوچھنے پر معلوم ہوا کہ بندے کی چار عدد بیٹیاں ہیں اب یہ نام رکھ کر اللہ سے معافی مانگی جا رہی کہ اور بیٹیاں نہ دے دو

اللہ تعالی ہم سب کی حالت زار پر رحم فرمائے امین

03/06/2024

کسی بھی ڈاکٹر کے لیے اس کے مریض کی زندگی بچانے سے بڑی خوشی کوئی ہو ہی نہیں سکتی
زیر نظر ویڈیو میں نظر انے والی یہ بچی اج سے دو دن قبل میرے پاس شدید سانس کی تکلیف کے ساتھ کلینک پر لائی گئی
اس بچی سے زیادہ اس کے والدین غم کرب اور تکلیف میں تھے
دو دن علاج کے بعد اج جب اس بچی کو ٹھیک ٹھاک حالت میں ہسپتال سے چھٹی دی تو والدین کی خوشی دیدنی تھی
الحمدللہ اللہ نے ہمیں ایسے شعبے سے منسلک کیا کہ لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کی ایک کوشش کر سکیں

19/05/2024

زیر نظر 12 سیکنڈ کی ویڈیو میں اس معصوم بچے پر ہونے والا یہ سخت اٹیک صرف اور صرف موبائل فون کے بے جا استعمال کا ایک شاخصانہ ہے
اج کل ہمارے کلینکس پر ایسے بچوں کی تعداد کثرت میں ہے
موبائل کا بے جا استعمال صرف نظر کے مسائل ہی نہیں بلکہ ذہنی کوفت خوف اور ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں بچوں کو مبتلا کر رہا ہے
تمام والدین سے درخواست ہے بچوں میں سکرین کا استعمال کم سے کم رکھیں
اپنے بچوں کو کھیلنے کودنے اور جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رکھیں اور انکو وقت دیں
(ویڈیو والدین کی پیشگی اجازت سے شیئر کی گئی ہے)

زیر نظر تصویر غزہ کے کسی مظلوم و مجبور بچے کی نہیں بلکہ اج ہماری نرسری میں وارد ہونے والے اس نو مولود بچے کی ہے جو جہالت...
02/04/2024

زیر نظر تصویر غزہ کے کسی مظلوم و مجبور بچے کی نہیں بلکہ اج ہماری نرسری میں وارد ہونے والے اس نو مولود بچے کی ہے جو جہالت کی بھینٹ چڑھا اس کو اس کے گھر والوں نے بلیڈ کے چیروں سے زخمی زخمی کر دیا اور مقصد پوچھنے پر پیروں تلے زمین سرک گئی کہ ڈاکٹر صاحب ہم اس بچے کے جسم سے جراثیم ہٹا رہے تھے اج بھی ہمارا معاشرہ تعلیم و تربیت نہ ہونے کے نقصانات بھگت رہا ہے

13/03/2024

Awareness message about breastfeeding

03/08/2023

A very serious message to all the parents

03/05/2023

ویسے تو میرے پاس معائنہ کے لیے آنے والے تمام بچے ہی دلکش اور خوبصورت ہوتے مگر آج جب
پیر احمد شاہ جو اپنا معائنہ کرانے آیا تو کہنے لگا ڈاکٹر انکل ہر کوئی میرے ساتھ ویڈ یو بناتا آپ نے نہیں بنائ تو اس شہزادے کے ساتھ ویڈیو بنانے میں جو مزاہیہ مکالمہ ہوا اس سے میرا دن بن گیا ❤️❤️
آخر میں کہتا ہے آپ بہت اچھا چیک اپ کرتے میں دبئی سے واپس آ کر دوبارہ آپ سے ملنے آؤنگا

Address

Jinnah 1 Medical Centre Near Hayat Medical Complex Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
29050

Telephone

+923330617007

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Samil Ullah Khan Saddozai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Samil Ullah Khan Saddozai:

Share

Category