Dr Aftab Burki Laparoscopic, Laser & General surgeon D I Khan

Dr Aftab Burki Laparoscopic, Laser & General surgeon D I Khan ڈاکٹر آفتاب عالم برکی
جنرل ولیپروسکوپک
اینڈ لیزر سرجن
اسسٹنٹ پروفیسر سرجری
گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان

ہمارے علاقوں میں شاید رواج بنا ہے کسی بھی آپریشن کے بعد عوام ٹیکے لگوانے کو ضروری سمجھتے ہیں اور شاید اس پریکٹس کے لئے ا...
02/09/2025

ہمارے علاقوں میں شاید رواج بنا ہے کسی بھی آپریشن کے بعد عوام ٹیکے لگوانے کو ضروری سمجھتے ہیں اور شاید اس پریکٹس کے لئے ان کا جواز ٹھیک بھی ہے کہ بڑا زخم ہوتا ہے تو زخم کو خراب ہونے سے بچانے کے کے لئے حفظ ماتقدم کے طور پر اینٹی بائیوٹک ادویات کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں ۔لیکن اب دور چونکہ کیمرے سے آپریشن کا ہے تو اس میں زخم معمولی ہوتا ہے اس لیے اس کے خراب ہونے کے امکانات بھی ۔تھوڑے ہوتے ہیں

Check out Dr. Aftab Burki’s post.

28/08/2025
آم ،کیلشیم کاربائیڈ اور ہماری صحت اجکل چونکہ آم پھلوں کی منڈی میں چھائے ہوئے ہیں اور ہوں بھی کیوں نہ کہ پھلوں کا بادشاہ ...
21/07/2025

آم ،کیلشیم کاربائیڈ اور ہماری صحت

اجکل چونکہ آم پھلوں کی منڈی میں چھائے ہوئے ہیں اور ہوں بھی کیوں نہ کہ پھلوں کا بادشاہ جو کہلائے لیکن بہ حیثیت قوم ہم نے یہاں بھی کام خراب کر دیا ہے ۔جلد از جلد مارکیٹ میں پہنچانے کے لیے اسے مصنوعی طور پر کیلشیم کاربائیڈ سے پکایا جاتا ہے ۔
کاربائیڈ چونکہ صحت کے لیے مضر ہے اس لیئے اس کے استعمال پر پابندی عائد ہے لیکن وطن عزیز میں قانون صرف ان لاگو ہوتا ہے جو غریب ہو یا پھر ارباب اختیار کو حصہ نہ دے اس لیے آپکو منڈی میں کوئی بھی آم کاربائیڈ لگے بغیر نہیں ملے گا

۔اگر صحت کا خیال رکھنا ہے تو آم کھانے چھوڑ دیں (جو کوی معقول حل بھی نہیں لگتا) ۔اور اگر نہیں چھوڑ سکتے تو کم از کم آم کو پانی میں ایک آدھ گھنٹہ بگو کے رکھیں تاکہ کیمیکل کا اثر کچھ تو زائل ہو ۔

05/06/2025

پیٹ کے کیڑے ہمارے لوگوں میں عام ہیں چاہے بچے ہوں یا بڑے

بنیادی وجہ تو صفائی کا نہ ہونا ہے چاہے وہ کھانے پینے میں صفائی کا فقدان ہو یا رفع حاجت کے بعد ھاتھ دھونے ہو ،دونوں صورت میں ہمارے معاشرے میں اس کی شدید کمی ہے اس لیے کیڑے ہمیں کیمرے میں بھی اپنا دیدار کرواتے ہیں ۔
بچاؤ کے تدابیر ۔
اس لیے صاف پینے کے پانی کا انتظام کرنا،واش روم استمعال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھونا ،کچہ سبزیاں کھانے سے گریز کرنا اور سال میں کم از کم ایک بار اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ان کی ادویات استعمال کرنا شامل ہے ۔
یہ ویڈیو ایک مریض کی ہے جس کا اپنڈکس کیڑے کی وجہ سے سوج کر گیا اور ہم نے کیمرے سے آپریشن کر دیا

12/05/2025

Stop suffering in silence.
Painless treatment of piles is laser .
Now available in Dera Ismail khan at Khyber medical complex D l khan

17/04/2025

پتہ کی پتھری کا آپریشن بروقت اس کی پیچیدگی سے بچاؤ کے لیے کیا جاتا ہے ۔ایک 75سالہ مریض جن کی پتہ کی پتھریوں کے ساتھ جگر کی نالی میں بھی پتھری اگی تھی اور پشاور میں انڈوسکوپی ercp ,سے بھی نہیں نکالی جاسکی تو سول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کالیپروسکوپک کیمرے سے کامیاب آپریشن ممکن ہوا اور الحمد اللہ مریض کی پتھری بھی نکالی گئی اور یرقان بھی ٹھیک ہوا ۔

سرجن دستگیر وحید
سرجن آفتاب عالم برکی
سرجن آفتاب حسین مروت

14   نومبر کو شوگر کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں میں اس کے متعلق آگاہی دی جا سکے ۔شوگر چونکہ جسم کے ہر حصہ کو متا...
14/11/2024

14 نومبر کو شوگر کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں میں اس کے متعلق آگاہی دی جا سکے ۔شوگر چونکہ جسم کے ہر حصہ کو متاثر کرتا تو بحثیت سرجن میں پاؤں پر زخم بننے کے حوالے سے بات کروں گا ۔
پاکستان میں روزآنہ 35 لوگوں کی ٹانگ شوگر کی وجہ سے کاٹنے پڑتے ہیں ۔پاکستان میں تقریباً دو کروڑ شوگر کے مریض ہیں اور ان میں 15٪ یعنی 30 لاکھ لوگوں کو شوگر سے زخم بنتے ہیں اور ان زخم سے بچاؤ کا واحد حل شوگر کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ پاؤں کا خیال ایسے رکھیں جیسے چہرے کا رکھتے ہیں ۔
پاؤں کو تیل سے ویزلین سے ہلکا پھلکا مالش کریں
انگلیوں کے بیچ کو خشک رکیں
خود سے پاؤں پر کوئی خراش تراش نہ کریں اور کسی زخم کو معمولی نہ سمجھیں اور زخم بنتے ہی اپنے معالج ،سرجن سے رابط کریں ۔

13/11/2024

ویسے تو لیپروسکوپی کیمرے سے آپریشن اور عام کٹ والا آپریشن کا کوئی تقابل نہیں بنتا لیکن عوام کی آگاہی کے لئے یہ ویڈیو شئیر کی ہے کہ کیمرے سے آپریشن کے بعد معمولی کٹ کی وجہ سے مریض جلدی ٹھیک ہوتا ہے نہ زخم کے خراب ہونے کا ڈر نہ لمبے عرصے تک اپنے کام سے دور رہنے کی فکر۔
ٹائفائیڈ سے پٹی انت کا آپریشن اس سے قبل پورا پیٹ کھول کر کیا جاتا تھا ۔یہ پہلا موقع ہے کہ جس میں سرجن آفتاب برکی سرجن ہمایون اور آفتاب حسین نے کیمرے سے کیا

Address

خیبر میڈیکل سینٹر بلمقابل ٹاؤن ھال ڈیرہ اسماعیل خان
Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 14:00 - 20:00
Tuesday 14:00 - 20:00
Wednesday 14:00 - 20:00
Thursday 14:00 - 20:00
Saturday 14:00 - 20:00
Sunday 10:00 - 16:00

Telephone

+923499533071

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Aftab Burki Laparoscopic, Laser & General surgeon D I Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Aftab Burki Laparoscopic, Laser & General surgeon D I Khan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category