Al shifa Madical Lab

  • Home
  • Al shifa Madical Lab

Al shifa Madical Lab Al-Shifa Medical Laboratory – Paharpur
Registered with Khyber Pakhtunkhwa Health Care Commission (HCCR8382023).

Providing accurate & affordable diagnostic tests with qualified staff and timely reports.

✅ الشفاء میڈیکل لیبارٹری – ہمیشہ درست تشخیص کے لیے پرعزم!🔬 Top Quality Testing | 📑 Online Reports | 🚴 Free Sample Collec...
02/09/2025

✅ الشفاء میڈیکل لیبارٹری – ہمیشہ درست تشخیص کے لیے پرعزم!
🔬 Top Quality Testing | 📑 Online Reports | 🚴 Free Sample Collection

📞 ابھی رابطہ کریں:
03349438514

📲 WhatsApp: 0344-0999405

👨‍⚕️ صحت ہے سب سے بڑی دولت – آج ہی اپنا Baseline Health Assessment کروائیں!

🩺 صحت سب سے بڑی دولت ہے، ٹیسٹ کروائیں اور صحت مند رہیں! 🩺70% بیماریوں کی جلد تشخیص صرف چند آسان ٹیسٹ سے ممکن ہے ✅📌 ہمارے...
27/08/2025

🩺 صحت سب سے بڑی دولت ہے، ٹیسٹ کروائیں اور صحت مند رہیں! 🩺

70% بیماریوں کی جلد تشخیص صرف چند آسان ٹیسٹ سے ممکن ہے ✅

📌 ہمارے پاس دستیاب ٹیسٹ:
✔️ Thyroid Test
✔️ CBC (Complete Blood Count)
✔️ Sugar Test
✔️ Liver Test
✔️ Heart Test (Lipid Profile)
✔️ Vitamin D Test

🚑 فری سیمپل کلیکشن سروس بھی دستیاب ہے
📞 کال کریں:03349438514

📲 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0344-0999405 | 0346-5261307

🌟 اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال رکھیں، آج ہی الشفاء میڈیکل لیبارٹری سے رابطہ کریں!

CBC (Complete Blood Count) test: A common blood test that measures various blood components, including: 1. Red Blood Cel...
27/08/2025

CBC (Complete Blood Count) test:

A common blood test that measures various blood components, including:

1. Red Blood Cells (RBCs)
2. White Blood Cells (WBCs)
3. Platelets
4. Hemoglobin (Hb)
5. Hematocrit (Hct)

CBC test helps diagnose and monitor conditions like:

1. Anemia
2. Infection
3. Leukemia
4. Bleeding disorders
5. Dehydration

It provides valuable information about overall health, helping doctors detect potential issues early.

06/05/2024
اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یع...
23/04/2023

اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟

1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔

3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

6۔ Stool test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔

7۔ Urine complete examinatiom۔
اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے
ضروری ہے۔

سی۔بی۔سی ٹیسٹ کی اہمیت و تعارف۔یہ مضمون نہایت کارآمد ہے۔ سی بی سی ٹیسٹ C.B.C Test (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ) (Complete Blood Cou...
23/04/2023

سی۔بی۔سی ٹیسٹ کی اہمیت و تعارف۔
یہ مضمون نہایت کارآمد ہے۔

سی بی سی ٹیسٹ C.B.C Test
(کمپلیٹ بلڈ کاونٹ) (Complete Blood Count)

یہ خون کا ایک عام سا ٹیسٹ ہے جسکو معالجین ڈاکٹرز حضرات اس وقت تک کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے جب تک ویلیوز باوڈر لائن کراس نہ کر جائیں حالانکہ اس میں بیماری کو تلاش کرنے کے کئی ذرائع موجود ہوتے ہیں۔ کمپلیٹ بلڈ کاونٹنگ مریض کی نہ صرف بیماری کا فیصلہ کردیتا ہے بلکہ فیوچر میں اسکی شدت کا بھی بتا دیتا ہے اور یہ بھی کہ اس پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

کمپلیٹ بلڈ کاونٹ میں خون کے تمام سیلز کی تفصیل اور ویلیوز موجود ہوتی ہیں۔ اس کے اجزاء کی تفصیل درج ذیل ہے۔

1۔ خون کے سرخ خلیات Red Blood cells یا آپ اسے جسم کی ٹرانسپورٹ کمپنی سمجھ لیں

2۔ خون کے سفید خلیات White Blood cells اسے آپ جسم کی لڑاکا فوج سمجھ لیں

3۔ پلیٹلیٹس Platelets اسے آپ ایمبولینسس سمجھ سکتے ہیں

1۔ خون کے سرخ خلیات Red Blood cells
یا ٹرانسپورٹ کمپنی

خون کے یہ سیلز جسم کے تمام حصوں میں ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرح آکسیجن اور نیوٹرینٹس پہنچانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

اور انکی ویلیوز
مرد - 4.4 - 5.5 mil/uL

عورت ۔ 4.0 -5.0 mil/uL

یہ سیلز ہماری ہڈیوں میں موجود ایک گودا جسے بون میرو کہتے ہیں میں بنتے ہیں اسکےعلاوہ ہمارے گردے ایک ہارمون جیسے Erythropoeitin یعنی EPO یا Hematopoietin یا Hemopoietin بھی کہتے ہیں کے ذریعے RBC کی پیداوار کو کنٹرول کرتے ہیں۔

ریڈ بلڈ سیلز RBC میں زیادتی سے ہونے والی بیماریاں۔۔۔۔۔

ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد مقررہ حد سے زیادہ ہونے کی صورت میں مندرجہ ذیل امراض کے پیدا ہونے کے چانسز ہو سکتے ہیں۔

1۔ Erythrocytosis
2۔ آنکھوں کے سامنے دھندلا پن
3۔ Thrombosis
4۔ کوما
5۔ برین سٹروک

ریڈ بلڈ سیلز کی کمی سے پیدا ہونے والی امراض۔۔۔۔
ریڈ بلڈ سیلز کی کمی سے انیمیا اور لو بی پی

ریڈ بلڈ سیلز سے منسلک دوسرے اجزاء

1۔ ہیموگلوبین Heamoglubine یا Hb
یہ ریڈ بلڈ سیلز میں پائی جانے والی آئرن پر مشتمل پروٹین ہے جو جسم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اکٹھا کر کے لاتی ہے اور آکسیجن کو جسم کے تمام حصوں تک پہنچاتی ہے۔

اسکی نارمل رینج
مرد ۔ 13.5 - 16.5 g/dL

عورت ۔ 12.0 - 15.0 g/dL

ایچ بی کا ریڈ بلڈ سیلز سے بڑا گہرا تعلق ہے ۔ کیونکہ ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد میں کمی سے ہیموگلوبن یعنی Hb میں بھی کمی ہوجاتی ہے۔۔۔۔

ریڈ بلڈ سیلز اور ہیموگلوبن کے درمیان تعلق درج ذیل فارمولا سے ظاہر ہے۔
Hb = 3 x RBCs

مثال کے طور پر اگر کسی کے RBCs کی تعداد 5 ہے تو اسکی Hb 15 ہوگی۔
Hb = 3 x 5
= 15

2۔ Hematocrit یعنی HCT
یہ ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد اور بلڈ کے حجم کی نسبت ہے۔ یعنی عام فہم انداز میں یہ بلڈ میں ریڈ بلڈ سیلز کی % ہوتی ہے۔
یہ HCT صحت مندی یا بیماری کا پتہ دیتا ہے۔ کیونکہ HCT کی کمی کا مطلب ہے کہ خون کی کمی یعنی شدید قسم کا انیمیا۔

اسکی رینج مندرجہ ذیل ہے۔

مرد ۔ 40% سے 50%

عورت ۔ 36% سے 45%

ریڈ بلڈ سیلز، Hb اور HCT کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔

HCT = 3 x Hb
یا
HCT = 9 x RBCs

مثال کے طور پر اگر کسی کے RBCs کی تعداد 5 ہے تو اسکی Hb 15 اور HCT 45 ہوگی۔

Hb = 3 x RBCs
= 3 x 5
= 15

HCT = 3 x Hb
= 3 x 15
= 45
یا
HCT = 9 x RBCs
= 9 x 5
= 45

3۔ Mean Corpuscular
Hemoglobine (MCH)

"یہ ایک RBC میں Hb کی اوسط مقدار ہے۔"

اسکی کمی جسم میں آئرن کی کمی کا پتا بتاتی ہے۔MCH کی نارمل مقدار26 ۔ 34 pg ہوسکتی ہے۔
ایم سی ایچ معلوم کرنے کا فارمولا درج ذیل ہے۔
MCH = Hb x 10/RBCs
مثال کے طور پر اگر کسی کے RBCs کی تعداد 5 ہے تو اسکی MCH 30 ہو گی۔

MCH = Hb x 10/RBCs
MCH = 15 x 10/5
MCH = 30

4۔ Mean Corpuscular Volume (MCV)
ایم سی وی ریڈ بلڈ سیلز کی اوسط پیمائش ہے۔

ایم سی وی کی کمی سے مندرجہ ذیل امراض سامنے آتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔

1۔ انیمیا
2۔ تھیلیسیمیا
3۔ جگر کی بیماریاں
4۔ ہائپوتھائراڈزم

ایم سی وی معلوم کرنے کا فارمولا
MCV = HCT/RBCs x 1000
اور اسکی نارمل رینج 80 ۔ 100 fL ہوتی ہے۔

5۔ Mean Corpuscular Hemoglobin Concentration (MCHC)

یہ ریڈ بلڈ سیلز میں Hb کی اوسط مقدار ہے۔
ایم سی ایچ سی کی کمی کی وجہ سے مندرجہ ذیل امراض سامنے آتے ہیں۔۔۔۔۔

1۔ تھکاوٹ
2۔ پرانی درد یں
3۔ سانس میں تنگی
4۔ چکر آنا
5۔ کمزوری
ایم سی ایچ سی کی کمی کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں ۔
1۔ آئرن کی کمی
2۔ آنتوں کی بیماری
3۔ خون کا پیدائش کے دوران ٹوٹ جانا
4۔ عورتوں میں بلیڈنگ کا جاری رہنا۔
5۔ معدہ کا السر
6۔ بیکٹیریل انفیکشن
7۔ کینسر

ایم سی ایچ سی کی نارمل رینج 32 ۔ 36 g/dL ہوتی ہے ۔

ایم سی ایچ سی معلوم کرنے کا فارمولا درج ذیل فارمولا ہے ۔
MCHC = Hb/HCT

یہ صرف آر۔بی۔سی کی تفصیل ہے اگلی قسط میں ڈبلیو۔بی۔سی اور پلیٹلیٹس کی تفصیلات فراہم کی جائے گی۔۔۔۔۔

گروپ میں اکثر مریض حضرات کو جب سی۔بی۔سی ٹیسٹ کا کہا جاتا ہے تو وہ معترض ہوتے ہیں کہ بلاوجہ ٹیسٹ بول دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔حالانکہ یہ اچھے معالج کی پہچان بھی ہے کہ وہ آپکی مرض پکڑے۔۔۔۔۔۔ویسے بھی رپورٹ کے ذریعے علاج کروانے میں مریض کا اپنا ہی فائدہ ہوا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔

Address

Near THQ Hospital Paharpur

29160

Telephone

+923440999405

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al shifa Madical Lab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al shifa Madical Lab:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram