Dr.ATIQ ORTHO SURG

Dr.ATIQ ORTHO SURG watsapp 03139004776
consultant Orthopaedic Surgeon. Clinic_Adress Gilani medical centre opposite Accident and emergency DHQ Hospital dera ismail khan

04/05/2026
   کے پی کے میں گندم کی کٹائی کا موسم شروع ہو چکا ہے۔  پشتو میں گندم کی کٹائی کو “لو” کہا جاتا ہے۔چونکہ یہ کام عام مزدور...
04/05/2026



کے پی کے میں گندم کی کٹائی کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ پشتو میں گندم کی کٹائی کو “لو” کہا جاتا ہے۔چونکہ یہ کام عام مزدوری کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ آمدن دیتا ہے، اس لیے بہت سے نوجوان جو عام دنوں میں دوسرے کام کرتے ہیں، اس سیزن میں گندم کی کٹائی میں شامل ہو جاتے ہیں۔
چونکہ یہ لوگ مسلسل اکڑوں بیٹھ کر لمبے وقت تک کام کرنے کے عادی نہیں ہوتے، اس لیے بعض اوقات گھٹنے کے قریب موجود نرو
(Common Peroneal Nerv) دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں فٹ ڈراپ ہو جاتا ہے۔ مریض کو چلتے وقت پاؤں اوپر اٹھانے میں دشواری ہوتی ہے، جو بظاہر کافی تشویشناک محسوس ہوتی ہے۔
یہ صورتحال مریض کے ساتھ ساتھ نئے ڈاکٹروں اور سرجنز کے لیے بھی پریشان کن بن جاتی ہے، اور اکثر فوری طور پر لمبو سیکرل MRI یا کمر کے مسئلے کا شک کیا جاتا ہے، حالانکہ بہت سے کیسز میں اصل مسئلہ کمر نہیں بلکہ نرو کی کمپریشن ہوتی ہے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ زیادہ تر ایسے مریض وقت، آرام، فزیوتھراپی اور مسلسل اکڑوں بیٹھنے سے پرہیز کے ساتھ آہستہ آہستہ بہتر ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ہر فٹ ڈراپ کو فوری طور پر ریڑھ کی ہڈی کا بڑا مسئلہ سمجھنے کی ضرورت نہیں۔
یہ اس سیزن کے فٹ ڈراپ کے پہلے کیس کے حوالے سے صرف عوامی آگاہی اور میڈیکل معلومات کے لیے شیئر کیا جا رہا ہے تاکہ غیر ضروری خوف، پریشانی اور ٹیسٹوں سے بچا جا
سکے۔

پلیز اس آگاہی پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مزدوروں، مریضوں، ڈاکٹرز اور پریکٹشنرز کو فائدہ پہنچ سکے اور غیر ضروری خوف و ٹیسٹوں سے بچا جا سکے۔
Gilani medical center opp DHQ Hosp Dera Ismail khan

بہت سے افراد ان باکس میں پوچھتے ہیں کہ مفتی محمود میموریل ہسپتال (MMMH) میں میری او پی ڈی کا دن کب ہے۔ وضاحت   کے لیے عر...
29/04/2026

بہت سے افراد ان باکس میں پوچھتے ہیں کہ مفتی محمود میموریل ہسپتال (MMMH) میں میری او پی ڈی کا دن کب ہے۔ وضاحت کے لیے عرض ہے کہ مفتی محمود میموریل ہسپتال میں میری او پی ڈی ہر بدھ کے دن ہوتی ہے، جبکہ رجسٹریشن کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہے۔ شکریہ

 آج کلینک میں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے دل کو عجیب سی خوشی سے بھر دیا۔ میرے پاس ایک مریض آیا جس کی بیماری کو تقریباً   گزر...
26/04/2026


آج کلینک میں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے دل کو عجیب سی خوشی سے بھر دیا۔ میرے پاس ایک مریض آیا جس کی بیماری کو تقریباً گزر چکے تھے۔ وہ کئی جگہوں سے علاج کروا چکا تھا مگر اسے کبھی مکمل آرام نصیب نہیں ہوا۔ اس کی آنکھوں میں مایوسی صاف نظر آ رہی تھی۔ میرے لیے سب سے اہم چیز بیماری کی اصل وجہ تک پہنچنا تھا، کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ جب بیماری صحیح طرح سمجھ آ جائے تو اس کا علاج بھی آسان ہو جاتا ہے۔ #الحمدللہ جب میں نے اس کی بیماری کو درست طور پر معلوم کیا اور علاج شروع کیا، تو ایک ہی ٹیکہ لگانے کے بعد اس کے چہرے پر سکون آنا شروع ہو گیا۔
چند لمحوں بعد اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے… مگر یہ درد کے نہیں بلکہ تھے۔ وہ بار بار یہی کہہ رہا تھا: "ڈاکٹر صاحب، آج مجھے واقعی آرام محسوس ہو رہا ہے۔" یہ منظر میرے لیے بھی انتہائی خوشی اور اطمینان کا باعث تھا۔ دل کے اندر شکرگزاری کا احساس پیدا ہوا کہ اللہ نے مجھے کسی کی تکلیف کم کرنے کا ذریعہ بنایا۔
یہ پہلی بار نہیں تھا، اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایسے لمحات آئے ہیں جب مریضوں کی خوشی آنسوؤں کی صورت میں ظاہر ہوئی۔ یہی وہ احساس ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ میڈیکل فیلڈ صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔ اصل کامیابی یہی ہے کہ ہم کسی کے درد کو کم کر کے اس کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئیں۔
آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ اپنا ایسا کوئی تجربہ کریں جس میں آپ کی کسی چھوٹی سی کوشش نے کسی کے چہرے پر خوشی لا دی ہو یا اس کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو لے آئے ہوں.


GILANI MEDICAL CENTRE OPP DHQ HOSP DIK
CONTACT NO 03139004776

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہکل میں نے اپنے والد صاحب   کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس پر بہت سے عزیز دوستوں اور احباب ک...
25/04/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کل میں نے اپنے والد صاحب کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس پر بہت سے عزیز دوستوں اور احباب کی کالز اور میسجز آئے۔ سب نے محبت اور فکر کا اظہار کیا، جس پر میں دل سے شکر گزار ہوں۔
میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ الحمدللہ میرے والد صاحب بالکل خیریت سے ہیں، انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔ وہ صحت مند اور خوش و خرم ہیں۔
آپ سب کی محبت، دعا اور خلوص ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے اور ہمیشہ خوش رکھے۔
جزاکم اللہ خیراً ❤️

🤲 یا اللہ!میرے والد صاحب ڈاکٹر عبدالمالک کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھ،انہیں صحتِ کاملہ اور لمبی عمر عطا فرما،اور...
24/04/2026

🤲 یا اللہ!
میرے والد صاحب ڈاکٹر عبدالمالک کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھ،
انہیں صحتِ کاملہ اور لمبی عمر عطا فرما،
اور ہمیں ان کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

آج گومل میڈیکل کالج کے سپورٹس ویک میں شرکت کا موقع ملا، واقعی ایک شاندار اور یادگار ایونٹ تھا۔ 🏆✨اس خوبصورت ماحول نے مجھ...
17/04/2026

آج گومل میڈیکل کالج کے سپورٹس ویک میں شرکت کا موقع ملا، واقعی ایک شاندار اور یادگار ایونٹ تھا۔ 🏆✨
اس خوبصورت ماحول نے مجھے اپنی کالج لائف کی سنہری یادوں میں واپس لے گیا—وہ دن جب کھیل، دوستیاں اور ہنسی خوشی زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ تھے۔
آج کے نوجوانوں کو اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔
اللّٰہ کرے یہ جوش و جذبہ ہمیشہ قائم رہے۔ 💪

  ٹینس ایلبو کہنی کے باہر والے حصے میں درد اور سوزش کی ایک عام بیماری ہے۔یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب کہنی کے باہر موجود ...
10/04/2026


ٹینس ایلبو کہنی کے باہر والے حصے میں درد اور سوزش کی ایک عام بیماری ہے۔
یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب کہنی کے باہر موجود عضلات (muscles) اور ان کے tendon بار بار استعمال (overuse) کی وجہ سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ صرف ٹینس کھیلنے والوں میں نہیں بلکہ عام لوگوں میں بھی ہوتی ہے۔
🔹 علاج (Treatment)
آرام
برف کا استعمال
فزیوتھراپی

2. ادویات / انجیکش
(Surgery)
اگر 6–12 مہینے میں افاقہ نہ ہو:

🔹 احتیاطی تدابیر (Prevention)
کام کے دوران وقفہ لینا
صحیح تکنیک استعمال کرنا
کلائی اور بازو کی مضبوطی کی ورزشیں
زیادہ وزن نہ اٹھانا
🔹 اہم بات
یہ بیماری زیادہ تر خود ہی بہتر ہو جاتی ہے اگر صحیح وقت پر علاج شروع کیا جائے۔

    .
23/03/2026

.

 ؟آج جتنے مریض میں نے دیکھے، اُن میں سے آدھے سے زیادہ کا یورک ایسڈ لیول بڑھا ہوا تھا۔ سرد موسم میں یہ مسئلہ بہت عام ہے، ...
10/02/2026

؟
آج جتنے مریض میں نے دیکھے، اُن میں سے آدھے سے زیادہ کا یورک ایسڈ لیول بڑھا ہوا تھا۔
سرد موسم میں یہ مسئلہ بہت عام ہے، اور اس کی سب سے بڑی وجہ ہے:

ٹھنڈ کی وجہ سے انسان کو پیاس کم لگتی ہے، اسی لیے لوگ پانی کم پیتے ہیں۔
جب جسم میں پانی کی مقدار کم ہوجائے تو:
یورک ایسڈ پیشاب کے ذریعے پوری طرح خارج نہیں ہوتا
اور اس طرح خون میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے
؟
دن بھر میں کم از کم 2 سے 2.5 لیٹر پانی ضرور پئیں
روزانہ ہلکی پھلکی چہل قدمی ضرور کریں
!
سردیوں میں صرف پانی کی مقدار بڑھا کر آپ یورک ایسڈ کو آسانی سے قابو میں رکھ سکتے ہیں۔
Dr.ATIQ ORTHO SURG
Atiq Ur Rehman

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.ATIQ ORTHO SURG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category