
31/07/2025
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته 🌿
ایک نہایت عاجزانہ گزارش ہے—
ہمارے گھروں میں بعض اوقات ایسے مریض ہوتے ہیں جو صحت یاب ہو جاتے ہیں یا کبھی کبھار اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں۔ ان کے زیرِ استعمال رہنے والی میڈیکل ڈیوائسز جیسے:
🦽 ویل چیئر، 🫧 آکسیجن کنسنٹریٹر، 🏥 آکسیجن سلنڈر، نیک کالر، 🚶♂️ واکنگ سٹک، اور زخموں سے بچاؤ والا ایئر بیڈ/میٹریس وغیرہ اکثر بےکار پڑی رہتی ہیں۔
اگر آپ کے گھر میں ایسی کوئی بھی چیز موجود ہے جو اب استعمال میں نہیں آ رہی، تو ہم آپ سے نہایت مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم اسے ہمارے کلینک میں جمع کرا دیں، تاکہ ہم انہیں کسی مستحق اور ضرورت مند مریض کے لیے کارآمد بنا سکیں۔ ❤️
فی الحال ہمارے پاس دو ایسے مریض موجود ہیں جنہیں فوراً آکسیجن کنسنٹریٹر کی سخت ضرورت ہے۔ اگر کسی کے پاس یہ مشین موجود ہے تو برائے مہربانی ہمارے کلینک میں جمع کروا دیں تاکہ ہم اسے فوراً مستحق مریض تک پہنچا سکیں۔
یہ ایک نیکی کا کام ہے جو شاید کسی کی زندگی بچا دے 🌸۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
جزاکم اللہ خیراً 🤲