15/09/2025
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جی ایم سی – جنرل باڈی میٹنگ
اتوار کے روز جی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں جنرل باڈی کا کامیاب اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں فرسٹ ایئر سے فائنل ایئر تک کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔
طلباء کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں شامل ہیں:
کافیٹریا اور کینٹین کا ٹینڈر – طلباء کی رائے کو شامل کرنے کی اہمیت
ہاسٹل مسائل – صفائی ستھرائی، سہولتوں کی فراہمی، کلاس IV عملے اور مالیوں کی غیر حاضری
گرلز ہاسٹل کے مسائل – ضروری سہولتوں کی کمی اور ان کی بہتری
فرسٹ ایئر طلباء کے رہائشی مسائل – گنجائش اور سہولتوں کی فراہمی
اجلاس نہایت مثبت اور نتیجہ خیز رہا۔
طے پایا کہ تمام مسائل کو جلد ہی متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
خصوصی شکریہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مفتی محمود کے نمائندے اور محترم سینیئر اراکین کا، جنہوں نے شرکت اور رہنمائی سے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔