Iqbalmahsood ENTclinic

Iqbalmahsood ENTclinic clinic is shifted to Islamabad medical center D I khan Almadina medical center. Tank

15/07/2025
29/04/2024

ایک عربی پوسٹ کا ترجمہ (کاپی)
ہم کیوں قبر کی نعمتوں کے بارے میں بات نہیں کرتے، ہم یہ کیو‌ں نہیں کہتے کہ وہ سب سےبہترین دن ہوگا جب ہم اپنے رب سے ملیں گے۔ ہمیں یہ کیوں نہیں بتایا جاتا کہ جب ہم اس دنیا سے کوچ کریں گے تو ہم ارحم الراحمین کی لامحدود اور بیمثال رحمت اور محبت کے سائے میں ہوں گے، وہ رحمان جو ماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جانور کو دیکھا جو اپنا پاؤں اپنےبچے پر رکھنے سے بچا رہی تھی، تو آپ نے صحابہ سے فرمایا "بے شک ہمارا رب ہم پر اس ماں سے کہیں زیادہ مہربان ہے"

کیوں ہمیشہ، صرف عذاب قبر کی باتیں ہو رہی ہیں، کیوں ہمیں موت سے ڈرایا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ہمیں، معاذ اللہ، پختہ یقین ہو گیا کہ ہمارا رب ہمیں مرتے ہی ایسا عذاب دے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
ہم کیوں اس بات پر مصر ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صرف عذاب ہی دے گا، ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہمارا رب ہم پر رحم کرے گا۔

ہم یہ بات کیوں نہیں کہتے کہ جب قبر میں مومن صالح سے منکر نکیر کے سوال جواب ہو جائیں تو ہمارا رب کہے گا "میرے بندے نے سچ کہا، اس کے لئے جنت کا بچھونا بچھاؤ، اس کوجنت کے کپڑے پہناؤ اور جنت کی طرف سےاس کے لئےدروازہ کھول دو اور اس کو عزت کے ساتھ رکھو۔ پھروہ اپنامقام جنت میں دیکھےگا تو اللہ سے گڑگڑا کر دعا کرے گا :پروردگار قیامت برپا کر تاکہ میں اطمینان کے ساتھ جنت چلا جاؤں۔ (رواہ احمد ، ابوداود)

ہم یہ بات کیوں نہیں بتاتے کہ ہمارا عمل صالح ہم سےالگ نہ ہوگا اور قبر میں ہمارا مونس اور غمخوار ہوگا۔
جب کوئی نیک آدمی وفات پا جاتا ہے تو اس کےتمام رشتہ دار جو دنیا سے چلے جا چکے ہیں، ان کی طرف دوڑیں گے اور سلام کریں گے، خیر مقدم کریں گے۔ اس ملاقات کےبارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ "یہ ملاقات اس سے کہیں زیادہ خوشی کی ہوگی جب تم دنیامیں اپنےکسی عزیز سے طویل جدائی کے بعد ملتے ہو۔ اور وہ اس سے دنیا کے لوگوں کے بارے میں پوچھیں گے۔ ان میں سے ایک کہے گا اس کو آرام کرنے دو یہ دنیا کے غموں سے آیا ہے۔ (صحیح الترغیب لالبانی)

موت دنیا کے غموں اور تکلیفوں سے راحت کا ذریعہ ہے۔ صالحین کی موت درحقیقت ان کے لئے راحت ہے۔اس لئے ہمیں دعاء سکھائی گئی ہے ۔۔
*اللھم اجعل الموت راحة لنا من كل الشر*..
(اے اللہ موت کو ہمارے لئے تمام شروں سے راحت کا ذریعہ بنا دے)۔

ہم لوگوں کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ موت زندگی کا دوام ہےاور یہ حقیقی زندگی اورہمیشہ کی نعمتوں کا دروازہ ہے۔
ہم یہ حقیقت کیوں چھپاتے ہیں کہ روح جسم میں قیدی ہے اور وہ موت کے ذریعے اس جیل سےآزاد ہو جاتی ہےاور عالم برزخ کی خوبصورت زندگی میں جہاں مکان و زمان کی کوئی قید نہیں ہے، رہنا شروع کرتی ہے۔
ہم کیوں موت کو رشتہ داروں سےجدائی، غم اور اندوہ کےطور پر پیش کرتے ہیں، کیوں نہیں ہم یہ سوچھتے کہ یہ اپنے آباواجداد، احباب اور نیک لوگوں سے ملاقات کا ذریعہ ہے۔
قبرسانپ کامنہ نہیں ہے کہ آدمی اس میں جائگا اور سانپ اس کو چباتا رہے گا بلکہ وہ تو حسین جنت اور حسیناوں کا عروس ہے جو ہمارے انتظار میں ہیں۔
اللہ سے نیک امید رکھو اور اپنے اوپر خوف طاری مت کرو ۔
ہم مسلمان ہیں، اسلئے ہم اللہ کی رحمت سے دور نہیں پھینک دئے گئے ہیں۔
اللہ نے ہمیں عذاب کے خاطر پیدا نہیں کیا ہے۔ اللہ نےہمیں بتایا ہے کہ وہ ہم سے کیا چاہتا ہے اور کیا نہیں چاہتا اور ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اللہ کی رضا کے کام کون سے ہیں اور ناراضگی کےکون سے ہیں اور ہم دنیا میں آزاد ہیں جو چاہے کریں۔
*اللھم اجعل خیر اعمالنا خواتیمھا وخیر اعما رنا او اخرھا وخیرا یامنا یوم ان نلقاک*
(اے اللہ ہمارے اعمال کا خاتمہ بالخیر کریں، ہماری آخری عمر کو بہترین بنا دیں اور سب سے بہترین دن وہ جس دن آپ سے ملاقات ہوگی۔ آمین).....
🥀

03/02/2024

قصائی لقب کا اعزاز ڈاکٹروں کے ساتھ جوڑنے کی
سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ اپنی خدمات کا معاوضہ طلب کرتے ہیں ۔ لیکن ان قصائیوں کی کچھ اور بھی خصوصیات ہیں جو کوئ بتاتا ہی نہیں ۔

1. یہ قصائی اپنے دوست احباب ، رشتےدار ، جونیئرز ، سینیرز حتی کہ وارڈ کی آپا تک کے خاندان کا مفت معائنہ کرتے ہیں ۔ ان کے دل میں فیس لینے کی امید پیدا ہی نہیں ہوتی۔ آپ کسی سے ایک کلو چینی مفت کے کر دکھا دیں۔

2. یہ قصائی زیادہ کوئ بھاؤ تاؤ کیے بغیر ہی فیس میں کمی یا مکمل معافی کر دیتے ہیں ۔

3. مختلف ڈیپارٹمنٹس میں قصائ ڈاکٹرز اپنی جیب سے فنڈز اکٹھے کر کے مریضوں کے لیے ادویات کا انتظام کرتے ہیں ۔

4. تقریباً ہر قصائی ڈاکٹر اپنی زندگی میں اپنے مریضوں کو خون کا عطیہ ضرور دیتا ہے۔ بلا معاوضہ

5. ایسا کوئی قصائی ڈاکٹر آپ نہیں دیکھیں گے جو پوشیدہ طریقے سے کسی نہ کسی غریب خاندان کی امداد نہ کررہا ہو۔ صدقے خیرات اور فلاحی کاموں میں آپ ہمیشہ ان کو آگے دیکھتے ہیں ۔

6. ہمارے سینیر قصائی ڈاکٹرز بنا پوچھے ہی غریب سٹاف کی وقفے وقفے سے مدد کرتے رہتے تھے اور ڈیوٹی کے دوران چاۓ پانی کا خیال بھی۔

7. قصائی ڈاکٹر وہ واحد مخلوق ہیں جو رات کے 3 بجے بھی نیند سے اس لیے اٹھ کر کال ریسیو کرتا ہے کہ اس کو معلوم ہوتا ہے فون کرنے والا کسی مشکل میں ہوگا۔

8. بہت سے قصائی ڈاکٹرز اپنے ہاتھوں پر کینولا لگا کر بھی ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج کر رہے ہوتے ہیں ۔ بہت سی لیڈی ڈاکٹرز حمل کے دوران خود کی صحت کی پروا کیے بنا مریضوں کی فکر میں بغیر کچھ کھائے پیے ڈیوٹی کرتی ہیں ۔ بہت سے قصائی ڈاکٹروں کو عید کا دن بھی گھر والوں کے ساتھ گزارنا نصیب نہیں ہوتا۔ اور ذہنی تناؤ سے بھی سب سے زیادہ یہی ڈاکٹرز گزرتے ہیں ۔

9. میں نے آنکھوں سے ایسے قصائی ڈاکٹرز دیکھے ہیں جو مریضوں کے مفت معائنے کے بعد پوچھتے ہیں کہ دوائ لینے کے پیسے ہیں یا نہیں ۔ اور چپکے سے ہاتھ میں پیسے پکڑا کر روانہ کردیتے ہیں۔

ڈاکٹر کی خدمات کا معاوضہ کبھی بھی رقم ادا کرنے سے پورا نہیں ہو سکتا ۔ بہت سے ڈاکٹرز مریضوں کی دعا کو اپنی کل جمع پونجی سمجھتے ہوۓ زندگی گزار دیتے ہیں ۔
تو آئندہ ایک ڈاکٹر کے چاۓ پینے یا ہنس کر اپنے کولیگز سے بات کرنے یا آپ کی مرضی کے مطابق کا علاج نہ کرنے کی صورت میں اس پر قصائی کا لقب لگانے سے پہلے سوچ لیں کہ پاکستان کے کرپٹ ترین نظام میں ابھی بھی کوئ درد مند شعبہ موجود ہے تو وہ ڈاکٹری ہی ہے ۔

29/09/2023

میرے مسلمان بھائیو ! رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں ظھور پر نور مبارک ہو اور جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ نحضرت کے امتی ہونے کا شرف حاصل ہوا۔مگر ابو لہب نہ بن کہ میلاد کی خوشی تو مناؤ مگر ان کی پیروی اور اسوہ حسنہ پر عمل کو سارا سال بھول جاؤ۔

03/09/2023

🔯 روس کی کہانی 🔯

👈 روس بیک وقت حیران کن اور دلچسپ ملک ہے‘ یہ دنیا کے 11 فیصد رقبے پر محیط ہے‘ گیارہ ٹائم زون ⏰ ہیں‘ ملک کے اندر 9 گھنٹے کی فلائیٹس بھی چلتی ہیں‘ سرحد گیارہ ملکوں سے ملتی ہے‘
یہ جنوب میں جاپان‘ چین‘ شمالی کوریا اور منگولیا سے ملتا ہے‘ درمیان میں سنٹرل ایشیا کے ملکوں قزاقستان‘ تاجکستان‘ ازبکستان‘ ترکمانستان‘ آذر بائیجان‘ جارجیا اور آرمینیا‘ یورپ کی سائیڈ سے یوکرائن‘ رومانیہ‘ بلغاریہ‘ بیلاروس‘ لتھونیا‘ لٹویا اور اسٹونیا‘ قطب شمالی کی طرف سے فن لینڈ اور ناروے اور یہ دنیا کے آخری سرے سے الاسکا کے ذریعے امریکا سے بھی جڑا ہوا ہے۔
روس کی تین سرحدیں انتہائی دل چسپ ہیں‘ یہ سینٹ پیٹرز برگ سے فن لینڈ سے ملتا ہے‘ پیٹر برگ سے ٹرین یا فیری کے ذریعے فن لینڈ جانا ایک رومانوی تجربہ ہے‘
ناروے کے علاقے سورورینجر اور روس کے شہر پیچنگ سکی کے درمیان دس منٹ کا فاصلہ ہے‘ لوگ یہ فاصلہ پیدل عبور نہیں کر سکتے چناں چہ یہ روسی علاقے سے سائیکلیں 🚴 لیتے ہیں‘ سائیکل پر ناروے میں داخل ہوتے ہیں اور پھر سائیکل سرحد پر پھینک کر آگے روانہ ہو جاتے ہیں‘ سورورینجر شہر دنیا میں بے کار سائیکلوں🚴🚴🚴 کا قبرستان بن چکا ہے‘ شہر میں سائیکلوں کے ڈھیر کی وجہ معیار ہے‘ روسی سائیکلیں یورپین معیار کے مطابق نہیں ہوتیں چناںچہ نارویجین اتھارٹی روسی سائیکل آگے لے جانے کی اجازت نہیں دیتی لہٰذا یہ انہیں سرحد پر پھینک جاتے ہیں‘
امریکی ریاست الاسکا اور روس کے درمیان بھی پانی کا چھوٹا سا چینل ہے‘ چینل کی دونوں سائیڈز سے فیری🚤🚤 بھی چلتی ہے اور چھوٹے جہاز بھی‘ یہ بیس منٹ کا فاصلہ ہے لیکن دونوں کے درمیان چوبیس گھنٹے کا فرق ہے‘ آپ جوں ہی روس سے امریکا میں داخل ہوتے ہیں آپ چوبیس گھنٹے آگے چلے جاتے ہیں‘
دنیا میں جنگلات 🌲🌳 کا سب سے بڑا ذخیرہ بھی روس میں ہے‘ دنیا کے 25 فیصد درخت روس میں ہیں چناںچہ یہ پوری دنیا کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔
دنیا کا 34 فیصد میٹھا پانی 🌊🌊 بھی روس میں ہے‘ جھیل بیکال دنیا میں میٹھے پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے‘ دنیا کا سب سے بڑا دریا والگا بھی روس میں بہتا ہے‘ دنیا کے سب سے زیادہ دریا بھی روس میں ہیں ‘ اس ملک میں 36 دریا بہتے ہیں‘
دنیا کاسردترین ☁☁ مقام اومیاکان بھی روس میں ہے‘ اومیا کان کا درجہ حرارت منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے‘
1983ء میں اس کا درجہ حرارت منفی 89.2 ڈگری سنٹی گریڈ 🌡 ریکارڈ کیا گیا‘
دوسرا سرد ترین مقام ویرخویانسک بھی روس میں ہے۔
ویرخویانسک کا درجہ حرارت منفی 45 ڈگری تک گر جاتا ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ٹاﺅنز میں زندگی چلتی رہتی ہے‘
ان دیہات تک صرف سردیوں میں پہنچا جا سکتا ہے‘ کیوں؟ کیوں کہ سردی میں دریا جم جاتے ہیں اور ان جمے ہوئے دریاﺅں پر ٹرک‘ بسیں اور گاڑیاں دوڑنے لگتی ہیں۔
دنیا کا گہرا ترین میٹرو سٹیشن 🛤 بھی روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہے‘ اس کی گہرائی 86 میٹر ہے‘ ماسکو کی زیر زمین ٹرین بھی زمین سے 82 میٹر گہرائی تک جاتی ہے‘ یہ اوسطاً 40 میٹر گہری ہے اور اس کے سٹیشن دیکھنے کے قابل ہیں۔
یہ شاہی محلات اور آرٹ🖼 کا نمونہ دکھائی دیتے ہیں‘ ماسکو کے زیر زمین ریلوے سے روزانہ 60 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں‘ روسی لوگ بہت خوب صورت اور سمارٹ ہیں‘ یہ لوگ مسکراتے نہیں ہیں‘ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو گی روس میں بچوں کو سکول میں نہ مسکرانے کی ٹریننگ دی جاتی ہے لہٰذا آپ کو اگر روس میں کوئی شخص قہقہہ لگاتا ہوا نظر آئے تو آپ جان لیں یہ روسی نہیں یہ غیر ملکی ہے۔
یہ لوگ انگریزی 📚 جانتے ہیں اور نہ بولتے ہیں‘ ماسکو شہر میں فی کس آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی رہتے ہیں لیکن آپ کو اس کے باوجود ملک کے کسی حصے میں دولت💰💸 کا وحشیانہ رقص نظر نہیں آتا‘ یہ بلا کے توہم پرست بھی ہیں‘ یہ نئے گھر 🏤 میں پہلے بلی🐈 کو بھجواتے ہیں اور پھر خود داخل ہوتے ہیں‘ بلی اگر گھر میں داخل نہ ہو تو یہ گھر گرا دیتے ہیں یا پھر بیچ دیتے ہیں‘ یہ دولت مند ہونے کے لیے اپنے بائیں ہاتھ سے کتے کا پاﺅں رگڑتے ہیں اور پیٹر دی گریٹ کے مجسمے🗽 کے نیچے سکے پھینکتے ہیں۔

روس میں دولہا اور دولہن چرچ میں شادی کے بعد شادی کے لباس میں شہر کا چکر ♻ لگاتے ہیں‘

یہ لوگ آہستہ بولتے ہیں‘ مہمان نواز ہیں‘ ماسکو شہر میں صرف 80 دن جب کہ سینٹ پیٹرز برگ میں 56 دن سورج ☀ نکلتا ہے۔ پورے ملک میں سال کے باقی دن دھند‘ بادل اور بارش رہتی ہے‘۔
یہ لوگ اولاد کو ترسے ہوئے ہیں‘ حکومت دو بچے پیدا کرنے والے خاندان کو دس ہزار ڈالر 💸 کے برابر رقم انعام دیتی ہے‘ تین بچوں کے خاندان کو 🔸 ”بگ فیملی“ سمجھا جاتا ہے اور حکومت بگ فیملی کو وی آئی پی خاندان ڈکلیئر کر دیتی ہے‘ بگ فیملی کو ٹرانسپورٹ کی فری سروس‘ پارکنگ فیس کی معافی ‘ تھیٹر کے مفت پاس اور سال میں دس پندرہ دنوں کے لیے چھٹیوں کی مفت سہولت دی جاتی ہے۔
والدین کسی بھی روسی ریاست میں کسی بھی تفریحی مقام پر مفت چھٹیاں گزار سکتے ہیں
اور روس میں سائبیرین ٹرین🛤🚅 کے نام سے ایک حیران کن ٹرین بھی چلتی ہے‘ یہ دنیا کا لمبا ترین ریلوے سفر ہے‘ یہ ٹرین آٹھ ٹائم زونز کو کراس کرتی ہے اور 87 شہروں اور والگا دریا سمیت 16 دریاﺅں کے اوپر سے گزرتی ہے‘ یہ بھی ایک حیران کن سفر ہے‘ آپ ٹرین میں بیٹھ کر سائبیریا کے برف ستانوں سے گزرتے ہیں اور فطرت کو اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہیں‘
‘ روس میں سرخ رنگ🔺 خوب صورتی کی علامت ہے‘ یہ لوگ جس چیز سے محبت کرتے ہیں یہ اس کو سرخ رنگ کر دیتے ہیں‘ ریڈ سکوائر کو خوب صورتی کی وجہ سے ریڈ سکوائر کہا جاتا ہے تاہم یہ بھی درست ہے سکوائر کی زیادہ تر عمارتیں سرخ ہیں‘
لینن کا مقبرہ بھی ریڈ سکوائر میں ہے‘ لینن کا انتقال 21 جنوری 1924ء کو ہوا تھا‘ حکومت نے انتقال کے بعد اس کی لاش حنوط کر کے شیشے کے تابوت میں رکھ دی۔
روزانہ سینکڑوں لوگ آتے ہیں اور قطار میں لگ کر بابائے انقلاب کی زیارت کرتے ہیں‘
فضا میں جانے والا پہلا خلا نورد 🚀 یوری گاگارین بھی لینن کے قریب کریملن کے قبرستان میں دفن ہے‘ میوزیم میں ان دونوں کتوں(فی میل) کی حنوط شدہ لاشیں موجود ہیں جو یوری گاگارین سے پہلے خلا میں بھجوائے گئے تھے۔
ان کے نام بیلکا اور سٹریلکا تھے اوریہ دونوں کام یابی سے واپس آگئے تھے‘. سٹریلکا نے بعد ازاں ایک بچے(فی میل) کو جنم دیا جس کا نام پوشنکا رکھا گیا‘ روس نے امریکا کو جلانے کے لیے پوشنکا امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی بیگم جیکولین کینیڈی کو گفٹ کر دی‘ یہ جب بھونکتی تھی تو امریکیوں کو محسوس ہوتا تھا پورا روس ان کا مذاق اڑا رہا ہے . لہٰذا امریکا نے1969ء میں نیل آرمسٹرانگ کو چاند پر بھجوانے کا فیصلہ کر لیا‘
روس کے ائیر سپیس پروگرام📡 نے دنیا کو بے شمار سہولتیں فراہم کیں۔ پیمپر اور نیپیز خلا نوردوں کے لیے ایجاد ہوئی تھیں‘ یہ آج دنیا بھر کے بچے استعمال کرتے ہیں‘ نوڈلز 🍲 اور فوری تیار ہونے والی خوراک بھی خلا نوردوں کے لیے بنی تھی‘ ماڈرن ٹریک سوٹس‘ جی پی ایس‘ دانتوں کے بریسز کی تاریں‘ جہازوں میں استعمال ہونے والے کموڈز اور ٹیوبوں اور ٹرے میں اگائی جانے والی سبزیاں🍅🌽🌶 بھی خلا نوردوں کے لیے ایجاد ہوئی تھیں لیکن یہ آج ہم جیسے لوگ استعمال کر رہے ہیں. ایک خلا نورد 10 سال میں تیار ہوتا ہے۔
یہ لوگ حقیقتاً جان نثار ہوتے ہیں‘ یہ جانتے ہیں یہ شاید ہی واپس آ سکیں. لیکن یہ اس کے باوجود انسان کا فخر بن کر خلا کے سمندر میں اتر جاتے ہیں‘
سپیس میوزیم میں ان دونوں ریاضی دانوں کی تصویریں بھی لگی ہیں جن کی کیلکولیشن پر سفر کر کے انسان نے خلا میں قدم رکھا تھا
اور پیچھے رہ گیا کریملن تو یہ صدیوں سے روس کے بادشاہوں اور انقلابی لیڈروں کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر چلا آ رہا ہے‘ روس کے موجودہ صدر ولادی میر پیوٹن بھی کریملن میں بیٹھے ہیں۔
گہرائی میں ماسکو کا عظیم شہر بکھرا ہے‘یہ وہ شہر ہے جس کے بارے میں ہٹلر نے کہا تھا ” جس نے ماسکو فتح کر لیا گویا اس نے پوری دنیا فتح کر لی‘ وہ فاتح اعظم بن گیا“ لیکن آپ کمال دیکھیے روسیوں نے آج تک کسی شخص کو فاتح اعظم نہیں بننے دیا‘ ہٹلر یہ خواب دیکھتے دیکھتے دنیا سے رخصت ہو گیا مگر ماسکو اپنی جگہ قائم رہا ۔
Copied

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923459845025

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqbalmahsood ENTclinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Iqbalmahsood ENTclinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram