Dr.Khawar Taimoor

Dr.Khawar Taimoor Trying To Give Awareness About Our Religion And Medicine

Beshak
28/04/2026

Beshak

25/04/2026

Dr. Akhtar Malik

فارماسسٹ ایسے رو رہے ہیں جیسے PMDC نے انکو نئی ادویات بنانے اور ریسرچ کرنے پر روک دیا ہو، ایسے رو رہے ہیں جیسے انکو فارما کمپینوں اور فارمیسی پر کام کرنے سے روک دیا گیا ہو، فارماسسٹ ایسے رو رہے ہیں جیسے انکو ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق مریضوں کو ادویات دینا اور ادویات کی وضاحت کرنے سے روک دیا ہو ۔۔۔۔۔

پی ایم ڈی سی نے فارماسسٹ کو صرف غیر قانونی آزادانہ نسخہ لکھنے سے روکا ہے ....

اتنی سادی سی بات کو بتنگڑ بنایا ہوا ہے ۔۔۔۔۔

فارماسسٹ کس وجہ سے اپنا مین کام چھوڑ کے ،فزیشن ڈاکٹر کا کام کرنا چاہ رہے ہیں ؟؟؟

پاکستان میں کتنے پرسنٹ میڈیکل سٹور یا فارمیسی پر فارماسسٹ بیٹھا ہوتا ہے اور مریضوں کو ادویات کی تفصیل بتاتا ہے ؟؟

19/04/2026

شہید ڈاکٹر علی لاریجانی کا اپنی اہلیہ فریدہ کے نام آخری نوٹ — شہید مرتضیٰ مطہری کی صاحبزادی۔

علی لاریجانی کی جانب سے
میری اہلیہ، میری عزیز فریدہ کے نام

میں آپ کو حضرت فاطمہ الزہرا (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میں کیا کہوں؟ آپ کی تمام قربانیوں، ہمارے خاندان کو سنبھالنے میں آپ کی دانائی، آپ کے صبر، اور قوم کے مفادات کی خاطر آپ کی مسلسل بے لوثی کو بیان کرنے کے لیے میرے الفاظ ناکافی ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ میں کبھی بھی آپ کی کوششوں کا مکمل بدلہ نہیں چکا سکتا، اور میں خدا کے فضل پر امید رکھتا ہوں کہ وہ میری کوتاہیوں کی تلافی فرمائے گا۔

اسلامی انقلاب کے بعد ان چالیس سے زائد برسوں میں بہت کم ایسے دن آئے ہیں جب عوامی خدمت کی ذمہ داریوں نے ہمیں ایک معمول کی زندگی گزارنے کی اجازت دی ہو۔ خاص طور پر ان دنوں میں، جب صہیونی حکومت اور ریاستہائے متحدہ کی جانب سے ایک ظالمانہ جنگ مسلط کی گئی ہے، آپ نے جو بے شمار فکریں برداشت کی ہیں، اور میری گھر سے غیر موجودگی نے حالات کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ مگر آپ کے صبر، استقامت اور دور اندیشی نے ان مشکلات کو قابلِ برداشت بنا دیا۔ میں آپ کی تمام قربانیوں، دانائی اور مہربانی کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

آپ کا مقام میرے دل میں بے مثال ہے، اور آپ بخوبی جانتی ہیں کہ میرے نزدیک آپ کی حیثیت اور مرتبہ کی کوئی مثال نہیں۔ میں ہمیشہ اس بات پر فخر کرتا رہا ہوں کہ مجھے ایک ایسی علم دوست، باوقار، متقی اور درگزر کرنے والی بیوی نصیب ہوئی۔ میں خدائے بزرگ و برتر کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایسا روشن خزانہ عطا کیا، جو ظاہر و باطن دونوں اعتبار سے قیمتی ہے۔ میرے بچے اور میں سب آپ کے محبت بھرے ہاتھوں کو چومتے ہیں اور انہیں اپنی آنکھوں سے لگاتے ہیں۔

بہتر ہوگا کہ جب بھی آپ کو موقع ملے، ہمارے عزیز شہداء کی بیواؤں اور بچوں کا حال احوال دریافت کریں، خاص طور پر ان جنگی دنوں میں۔ براہِ کرم انہیں میری سلام پہنچائیں، اور اگر انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو مہربانی کرکے اس کی پیروی کریں۔

خلوص کے ساتھ،
علی لاریجانی

حُسینیوں میں صُلح کی روایت تو ہے لیکن بیعت کا کوئی رواج نہیں۔۔ 🇮🇷
12/04/2026

حُسینیوں میں صُلح کی روایت تو ہے لیکن بیعت کا کوئی رواج نہیں۔۔ 🇮🇷

اس مرد مجاہد کے لئے اپنی عقیدت اور دعاؤں کا اظہار کیجئے
23/03/2026

اس مرد مجاہد کے لئے اپنی عقیدت اور دعاؤں کا اظہار کیجئے

Ameen
20/03/2026

Ameen

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے رسول خدا صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ کے فراق میں فرمایا:«صبر اور شکیبائی خوبصورت ہے، مگر تیرے فراق می...
01/03/2026

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے رسول خدا صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ کے فراق میں فرمایا:

«صبر اور شکیبائی خوبصورت ہے، مگر تیرے فراق میں نہیں؛ اور جزع و بےتابی ناپسندیدہ ہے، مگر تیرے لیے نہیں۔ تیری مصیبت بہت ہی بھاری ہے اور تیرے پہلے اور بعد کی ہر مصیبت اس کے مقابلے میں چھوٹی ہے۔»
😭🇮🇷💔

Allah Paak Salamat Rakhy Ameen
28/02/2026

Allah Paak Salamat Rakhy Ameen

Honoured To be a Chief guest in Alfaraabi school where I studied  Thank you Sir Ijaz sb
27/02/2026

Honoured To be a Chief guest in Alfaraabi school where I studied

Thank you Sir Ijaz sb

23/02/2026

پاکستان میں ایک خاموش تبدیلی آ چکی ہے، مگر شاید ہم نے اسے محسوس نہیں کیا۔
آج بہت سے ڈاکٹر مریض کے علاج سے زیادہ ایک اور چیز کے بارے میں سوچتے ہیں — خود کو بچانا۔
اسے دنیا میں Defensive Medicine کہا جاتا ہے۔

یعنی ایسا علاج جو صرف مریض کی ضرورت کے مطابق نہیں بلکہ ممکنہ شکایات، مقدمات، سوشل میڈیا ٹرائل یا انتظامی دباؤ سے بچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

ظاہر ہے سننے میں یہ عجیب لگتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ جب کسی نظام میں اعتماد کمزور ہو جائے تو فیصلے طبّی اصولوں کے بجائے خوف کے تحت ہونے لگتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں اسپتالوں پر حملے، ڈاکٹرز کے خلاف تشدد، سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق الزامات، اور فوری سزا کے مطالبات نے ایک ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے جہاں ڈاکٹر ہر فیصلہ کرتے وقت یہ سوچنے پر مجبور ہوتا ہے کہ اگر نتیجہ توقع کے مطابق نہ نکلا تو کیا ہوگا۔

نتیجہ کیا نکلتا ہے؟

غیر ضروری ٹیسٹ بڑھ جاتے ہیں کیونکہ “کچھ رہ نہ جائے”۔
مریض کو جلدی ریفر کر دیا جاتا ہے کیونکہ “خطرہ نہ لیا جائے”۔
مشکل کیس لینے سے گریز کیا جاتا ہے کیونکہ “رسک زیادہ ہے”۔

بظاہر یہ احتیاط لگتی ہے، مگر اصل میں اس کا نقصان مریض اور نظام دونوں کو ہوتا ہے۔

عالمی تحقیق بتاتی ہے کہ defensive medicine صحت کے اخراجات کو نمایاں طور پر بڑھا دیتی ہے۔ غیر ضروری ٹیسٹ، اضافی داخلے، اور بار بار ریفرل نہ صرف مریض کی جیب پر بوجھ بنتے ہیں بلکہ اسپتالوں کی صلاحیت بھی کم کر دیتے ہیں۔ ایمرجنسی وارڈ بھرے رہتے ہیں، انتظار کا وقت بڑھتا ہے، اور اصل ضرورت مند مریض پیچھے رہ جاتے ہیں۔

سب سے خطرناک اثر اعتماد کا ٹوٹنا ہے۔

جب ڈاکٹر خوف میں فیصلہ کرتا ہے اور مریض شک میں علاج لیتا ہے تو علاج ایک انسانی تعلق نہیں رہتا بلکہ ایک قانونی لین دین بن جاتا ہے۔ طب جو کبھی ہمدردی اور اعتماد پر کھڑی تھی، آہستہ آہستہ دفاعی رویوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

دنیا کے کامیاب صحت نظاموں نے اس مسئلے کو صرف قوانین سے نہیں بلکہ توازن سے حل کیا۔ واضح میڈیکل پروٹوکول، آزاد میڈیکل ریویو بورڈز، ڈاکٹرز کے لیے قانونی تحفظ، اور مریضوں کے لیے شفاف شکایتی نظام تاکہ انصاف بھی ہو اور خوف بھی نہ ہو۔

پاکستان میں مسئلہ یہ نہیں کہ احتساب نہیں ہونا چاہیے۔ احتساب ضروری ہے۔ مگر جب احتساب نظام کے ذریعے نہیں بلکہ ہجوم، دباؤ یا جذبات کے ذریعے ہونے لگے تو بہترین ڈاکٹر بھی خطرہ لینے سے ہچکچانے لگتے ہیں۔

اور طب میں بعض اوقات زندگی بچانے کے لیے خطرہ لینا پڑتا ہے۔

اگر ہم واقعی بہتر صحت نظام چاہتے ہیں تو ہمیں ایک بنیادی سوال کا جواب دینا ہوگا:

کیا ہم ایسا ماحول بنا رہے ہیں جہاں ڈاکٹر بہترین طبی فیصلہ کر سکے؟
یا ایسا ماحول جہاں وہ صرف محفوظ فیصلہ کرے؟

کیونکہ محفوظ فیصلہ ہمیشہ بہترین علاج نہیں ہوتا۔

جب ڈاکٹر خوف میں کام کرے گا تو نظام مہنگا بھی ہوگا اور کمزور بھی۔
اور جب اعتماد واپس آئے گا تو علاج بھی بہتر ہوگا اور انسانیت بھی۔

ڈاکٹر سید شکیل بادشاہ
سلسلہ: صحت، ریاست اور معاشرہ

15/02/2026

آپ کی بسنتیں سلامت رہیں۔ آپ خوشیاں منائیے بتنگیں اڑائیے۔ آپ کے اعداد و شمار باقی رہیں۔ ہم حسینؑ والے ہیں ہماری خوشیوں کو...
07/02/2026

آپ کی بسنتیں سلامت رہیں۔ آپ خوشیاں منائیے بتنگیں اڑائیے۔ آپ کے اعداد و شمار باقی رہیں۔ ہم حسینؑ والے ہیں ہماری خوشیوں کو ایک مرتبہ پھر تکفیریت کی نحوست چاٹ گئی ہے۔ زخمی جو تھے زیادہ تر اب شہداء میں بدل رہے ہیں۔ میتیں آ رہی ہیں ۔ میں الصادق میں ہوں اور ایک کے بعد ایک ایمبولینس آ رہی ہے۔ سنا یے کچھ شہداء باب العلم میں لائے گئے ہیں۔ کسی کے سینے میں انسان کا دل ہو، وہ آ کر یہاں دیکھے۔ معصوم بچے یتیم ہو گئے ہیں۔ سر سے سائے باپ کے بھائیوں کے شوہروں کے اٹھ گئے ہیں
لیکن آپ کی بسنتیں سلامت رہیں۔

Address

Dinga

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923429894890

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Khawar Taimoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Khawar Taimoor:

Share