Sehat Talks is providing online consultation by calling. AlShafi Online is providing online consultation by calling.
Medicines would be delivered at your doorstep across the World by courier with maintaining secrecy.
14/07/2025
04/07/2025
جامن کی گُٹھلی: وہ خزانہ جو ہم کچرے میں پھینک دیتے ہیں
تحریر: میری وادی
آج کل بازاروں میں جامن کی بہار ہے۔ یہ کالا، رس دار اور کسی قدر کھٹا میٹھا پھل بچپن کی یادیں تازہ کر دیتا ہے، مگر افسوس کہ ہم میں سے اکثر لوگ اسے محض ایک عام سا مقامی پھل سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ حالانکہ قدرت نے اس کے صرف گودے ہی نہیں بلکہ اس کی گٹھلی کے اندر بھی وہ شفا رکھی ہے جس پر آج دنیا کی جدید سائنس بھی حیران ہے۔
جی ہاں! جامن کی گُٹھلی وہ نعمت ہے جسے ہم عموماً پھل کھانے کے بعد کچرے میں پھینک دیتے ہیں، لیکن اگر آپ کو اس کے اصل فوائد کا علم ہو جائے، تو آپ یقیناً ہر گٹھلی کو سنبھال کر رکھیں گے۔
جامن کی گٹھلی میں قدرتی طور پر دو خاص عناصر پائے جاتے ہیں: جیمبولین اور جیمبوسن۔ یہ دونوں اجزاء خون میں شکر (بلڈ شوگر) کی مقدار کو قابو میں رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں اور انسولین کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین طب جامن کی گٹھلی کو شوگر کے مریضوں کے لیے ایک قدرتی دوا قرار دیتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ:
اگر آپ جامن کھا چکے ہیں تو گٹھلی کو پھینکنے کے بجائے سنبھال لیں۔
گٹھلی کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں۔
پھر تین سے چار دن تک کسی صاف جگہ پر سُکھا لیں۔
خشک ہونے کے بعد انہیں بلینڈر میں ڈال کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔
روزانہ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں آدھا چمچ یہ پاؤڈر ملا کر پی لیں۔
یہ نہ صرف ذیابیطس (شوگر) کے لیے مفید ہے بلکہ معدے کے السر، نظامِ ہضم کی خرابی، اور دیگر کئی چھپی بیماریوں سے بھی حفاظت فراہم کرتا ہے۔
جامن کا صرف ذائقہ ہی نہیں، فائدہ بھی کمال کا ہے!
یاد رکھیں، جامن کا موسم محدود ہے۔ اگر آپ پورے سال اس کا فائدہ چاہتے ہیں تو کم از کم اس کی گٹھلی کا پاؤڈر ضرور تیار کر کے رکھ لیں۔ اور اگر کچھ بھی نہ ہو تو سال میں کم از کم ایک بار جامن ضرور کھائیں۔
ویسے آپ جامن کیسے کھاتے ہیں؟ ویسے ہی یا تھوڑا سا نمک لگا کر نرم کرکے؟ چاہے جیسے بھی کھائیں، یہ یقین رکھیں کہ یہ ایک چھوٹا سا پھل آپ کی صحت میں بڑا فرق لا سکتا ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Sehat Talks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.