
12/05/2023
آج کا دن ڈاکٹر فضل رحیم مرحوم کے نام
ڈاکٹر فضل رحیم صاحب 12 مئی 2021 کو کرونا وائرس کی وجہ سے شہید ہوئے تھے۔ اللہ تعالٰی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین
8 مئی کو تھیلےسیمیا سے متعلق عالمی دن منایا جاتا ہے جب تھیلےسیمیا کا ذکر ہو اور پیتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم مرحوم کو یاد نہ کیا جائے تو یہ اس مسیحا کی خدمات کے ساتھ ذیادتی ہوگی جو انہوں نے تھیلےسیمیا کے مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انجام دیئے تھے۔ ڈاکٹر فضل رحیم مرحوم ایسے شخصیت تھے جہنوں نے تھیلےسیمیا جیسے مرض کے خلاف 25 سال تک کام کرتے رہے ۔ اس دوران وہ مسلسل عوام میں شعور پیدا کرتے رہے لوگوں کو اس مرض سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرتے رہے ، ان کو لیکچرز دیتے رہے کہ کس طرح اس مرض پر قابو پاکر اس کو پھیلنے سے روکنا ہے بیشتر اوقات ڈاکٹر فضل رحیم مرحوم یہ شکوہ کرتے رہتے کہ میں حتی الامکان کوشش کر رہا ہوں کہ تھیلےسیمیا کے خلاف اگاہی پیدا کروں لیکن بہت ہی کم لوگ ہے جو میرے ہدایات اور لیکچرز پر عمل پیرا رہتے ہیں ذیادہ تر لوگ میرے لیکچرز کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں ۔ ان خدمات کے بدولت اللہ تعالی ڈاکٹر فضل رحیم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے امین ۔