Hamdan Medical Center

Hamdan Medical Center Medical & Health

🔹 حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر تیمرگرہ🔹نمایاں خصوصیات:🔹 معیاری سرجیکل اور میڈیکل سپلائز کا مستند مرکز!🔹 اعلیٰ معیار کے ...
25/02/2025

🔹 حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر تیمرگرہ🔹

نمایاں خصوصیات:

🔹 معیاری سرجیکل اور میڈیکل سپلائز کا مستند مرکز!

🔹 اعلیٰ معیار کے سرجیکل آلات، ڈریسنگ، ماسک، دستانے، نیبولائزرز، ہر قسم ویکسین، انسولین وغیرہ

🔹 میڈیکل لیبارٹری آلات اور کٹس

🔹 ھسپتال، کلینک اور گھریلو استعمال کے لیے قابلِ بھروسہ پراڈکٹس

🔹 مناسب قیمتیں اور مستند برانڈز

🔹 24 گھنٹے سروس

💥 افتتاحی آفر: پہلے ہفتے میں خریداری پر خصوصی رعایت!

📍 پتہ: الصحت میڈیکل کمپلیکس بالمقابل زیب ٹیچنگ ہسپتال، نزد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ، دیر لوئر

📞 رابطہ نمبرز:
03005890749
03439779995
03142733227

24/02/2025
خوشخبری! انشاءاللہ آپ کے شہر تیمرگرہ میں 20 فروری 2025 کو بروز جمعرات بوقت صبح 10 بجے "حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر" کا...
18/02/2025

خوشخبری!
انشاءاللہ آپ کے شہر تیمرگرہ میں 20 فروری 2025 کو بروز جمعرات بوقت صبح 10 بجے "حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر" کا شاندار افتتاح ہونے جارہا ہے، جسمیں آپ سب دوستوں اور رشتہ داروں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
🎉🎈🎈🎈✂️🎀✂️🎀✂️🎀✂️🎈🎈🎈🎉

حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر کی نمایاں خصوصیات:

🔹 معیاری سرجیکل اور میڈیکل سپلائز کا مستند مرکز!

🔹 اعلیٰ معیار کے سرجیکل آلات، ڈریسنگ، ماسک، دستانے، نیبولائزرز، ہر قسم ویکسین، انسولین وغیرہ

🔹 میڈیکل لیبارٹری آلات اور کٹس

🔹 ھسپتال، کلینک اور گھریلو استعمال کے لیے قابلِ بھروسہ پراڈکٹس

🔹 مناسب قیمتیں اور مستند برانڈز

🔹 24 گھنٹے سروس

💥 افتتاحی آفر: پہلے ہفتے میں خریداری پر خصوصی رعایت!

📍 پتہ: الصحت میڈیکل کمپلیکس بالمقابل زیب ٹیچنگ ہسپتال، نزد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ، دیر لوئر

📞 رابطہ نمبرز:
03005890749
03439779995
03142733227

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی...
01/02/2025

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی محسوس ہوتی ہے __ ایک سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے اس طرح کی صورتحال سے جلد دوچار ہوجاتے ہیں__ اور بعض اوقات یہ صورت حال جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

اسے طبی اصطلاح میں Throat Choking کہتے ہیں اور اس کے دو درجے ہیں

(١) جزوی طور پہ گلہ بند ہونا : اس صورت میں غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کی صورت میں گلہ جزوی طور پہ بند ہوجاتا ہے، انسان بمشکل بول اور سانس لے سکتا ہے...آپ نے مدد کیسے کرنی ہے؟
متاثرہ شخص کو زور زور سے کھانسنے کا کہیں تاکہ پھنسا ہوا ٹکڑا باہر نکل آئے یا اُسے جھُکا کے اُس کی پِیٹھ پہ عین گلے والی جگہ پہ اپنی ہتھیلی کی مدد سے پانچ دفعہ رگڑنے کے انداز میں تھپڑ لگائیں ( مُکے نہیں مارنے) اور ساتھ ساتھ اُسے کھانسنے کا کہیں........ سیدھا کھڑا کرکے یہ کوشش نہ کریں ورنہ پھنسا ہوا ٹکڑا مزید نیچے چلا جائے گا اور نہ ہی متاثرہ شخص کو پانی پلائیں، قوی امکان ہوتا ہے کہ پانی ناک کے راستے باہر آئے گا اور مزید تکلیف کا باعث بنے گا

اگر آپ اکیلے ہیں اور آپ اس صورت حال سے دوچار ہوجائیں اور آس پاس کوئی مددگار نہ ہو تو کُرسی کی پشت پہ کھڑے ہوکے اپنے دونوں ہاتھ پیٹ پہ باندھ کے اپنے وزن کے ساتھ اپنے پیٹ پہ دباؤ ڈالیں ( طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے)

(٢) گلہ مکمل طور پہ بند ہوجانا : غذا کا بڑا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی صورت میں گلہ مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے اور گلے سے آکسیجن کی آمدورفت بھی رُک جاتی ہے .... یہ کنڈیشن زیادہ خطرناک اور زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے... متاثرہ شخص بول نہیں سکتا، بات نہیں کرسکتا، کھانس نہیں سکتا.... ہونٹ اور ناخن نیلے ہوجاتے ہیں... آپ نے مدد کیسے کرنی ہے 👇

متاثرہ شخص کو سیدھا کھڑا کرکے اُس کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اور اُسے پیچھےسے جپھی ڈال کے اُس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان اپنے دونوں ہاتھ اوپر نیچے باندھ کے اُسے اٹھانے کے انداز میں پانچ یا اس سے زائد دفعہ جھٹکے دیں. اور تب تک کرتے رہیں جب تک گلے میں پھنسی چیز باہر نہ آجائے (طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے) اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو ریسکیو کال کریں اور پروفیشنلز کے پہنچنے تک CPR کرتے ہوئے مریض کا سانس بحال کرنے کی کوشش کریں... لیکن CPR صرف اُس صورت میں مفید ہوگا جب گلہ صاف ہوچکا ہوگا..

ایک سال سے کم عمر بچوں میں تھراٹ چووکنگ کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ بچے اپنی فطرت کے مطابق ہاتھ میں آنے والے کوئی بھی چیز منہ میں ڈالتے ہیں...اگر خدا نخواستہ آپ کے بچے کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوجائے تو...
بچے کو اپنی کلائی پہ اُلٹا لِٹا کے بچے کا چہرہ اپنے ہاتھوں پہ رکھیں اور دوسرے ہاتھ سے بچے کی پُشت کو اپنی ہتھیلی سے ہلکا سے دباتے ہوئے سَر کی طرف رگڑیں (طریقہ نیچے تصویر میں) اگر یہ طریقہ کارآمد نہ ہو تو بچے کو سیدھا لِٹا کے اُس کا چہرہ ٹھوڑی سے تھوڑا اوپر اُٹھا کے اپنی انگلی کی مدد سے بچے کے حلق میں پھنسی ہوئی چیز کو احتیاط سے نکالنے کی کوشش کریں، کچرا نکل جانے کے بعد بھی اگر بچے کا سانس بحال نہیں ہوتا تو ریسکییو کال کریں اور ٹیم پہنچنے تک بچے کا ناک بند کرکے اُسے اپنے منہ سے سانس دیتے ہوئے اُس کا سانس بحال کرنے کی کوشش کرتے رہیں.
Copied....

📢 الٹرا ساؤنڈ اسپیشلسٹ کی خدمات حاصل کریں!🌟 جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ درست اور قابلِ بھروسہ تشخیصDr Naveed AhmadMBBS (KMC),...
25/01/2025

📢 الٹرا ساؤنڈ اسپیشلسٹ کی خدمات حاصل کریں!
🌟 جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ درست اور قابلِ بھروسہ تشخیص
Dr Naveed Ahmad
MBBS (KMC), RMP
FCPS (Radiology)
Ultrasound Specialist, DHQ Hospital Timergara Dir (Lower)

✅ جدید الٹرا ساؤنڈ مشینری
✅ تجربہ کار اور ماہر اسپیشلسٹ
✅ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی خدمات
✅ قبل از وقت تشخیص اور بہترین مشورہ

کلینک: آذان میڈیکل سنٹر، اظہر پلازہ بالمقابل ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ۔
03149818685
03400449000

19/01/2025

کلینیکل ہیماٹالوجسٹ: ڈاکٹر عظمیٰ رحیم (گولڈ میڈلسٹ) دختر ڈاکٹر فضل رحیم (مرحوم)

ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس (کلینیکل ہیماٹالوجی)

ماہر امراض: خون(انیمیا،تھیلیسیمیا،ہیموفیلیا،ائی ٹی پی،لیوکیمیا،مائیلوما،لیمفوما)

کلینک: ڈاکٹر فضل رحیم کلینیکل لیبارٹری بالمقابل DHQ ہسپتال تیمرگرہ 9286664-0303
معائنہ بروز ہفتہ اور اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے

Kidney Stones... گردے کی پتھری کی وجوہات اور علاج.. گردوں کی پتھری ایک نہایت تکلیف دہ بیماری ہے، پاکستان میں تقریباً %15...
18/01/2025

Kidney Stones...
گردے کی پتھری کی وجوہات اور علاج..
گردوں کی پتھری ایک نہایت تکلیف دہ بیماری ہے، پاکستان میں تقریباً %15 آبادی اس کا شکار ہوتی ہے، ہر سال آدھے ملین سے زائد افراد گردے کی پتھری کے مسائل کے لیے ایمرجینسی روم میں جاتے ہیں۔پتھری؛ گردوں سمیت پیشاب کی نالی اور مثانے میں ہو سکتی ہے۔باقی بچوں میں گردوں کی پتھری بڑوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔لیکن دمہ والے بچوں میں کچھ زیادہ امکانات ہو سکتے ہیں۔

گردے کی پتھری کیا ہے؟
عام طور پر، آپ کے گردے پیشاب بنانے کے لیے آپ کے خون سے فضلہ نکالتے ہیں۔جب آپ کے خون میں بہت زیادہ فضلہ ہوتا ہے اور آپ کا جسم کافی پیشاب نہیں بنا رہا ہوتا ہے، تو آپ کے گردوں میں کرسٹل بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ کرسٹل دوسرے فضلہ اور کیمیکلز کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں تاکہ ایک ٹھوس چیز (گردے کی پتھری) بن جائے جو اس وقت تک بڑی ہوتی جائے گی جب تک کہ یہ آپ کے پیشاب میں آپ کے جسم سے باہر نہ نکل جائے۔
باقی گردے کی پتھری ریت کے ایک دانے کی جتنی چھوٹی یا گولف کی گیند کی جتنی بڑی ہوسکتی ہے۔

گردے کی پتھری کی علامات
عموماً گردے کی چھوٹی پتھری درد یا دیگر علامات کا سبب نہیں بن سکتی۔ یہ “خاموش پتھر” جسم سے پیشاب کے ذریعے نکل جاتی ہیں۔لیکن، جب یہ حرکت کرنا شروع کر دیتی ہے یا بہت بڑی ہو جاتی ہے، تو پھر مریض کو علامات ہو سکتی ہیں جیساکہ
1:درد کے ساتھ متلی یا الٹی ہونا
2:کمر کے ایک یا دونوں اطراف میں شدید درد کا ہونا اور درد کمر سے پیٹ کی طرف جا تا ہے۔
3:پتھری کا درد لہروں کی شکل میں آۓ گا اور شدت اختیار کر دیگا۔
4:بخار یا سردی کا لگنا
5:پیشاب میں خون اور بد بو یا ابر آلود کا نظر آنا اور پیشاب کرتے وقت درد محسوس کرنا
6:زیادہ کثرت سے پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس کرنا۔

گردے کی پتھری کی وجوہات / رسک فیکٹر
یوں تو گردوں کی پتھری 5 قسم کی ہو سکتی ہے، جس میں سب سے زیادہ کیلشیم آکسیلیٹ (%75) اور یورک ایسڈ (%10) کی پتھری ہوتی ہیں، ہر قسم کی پتھری کی الگ وجوہات یا بیماری ہو سکتی ہیں،
1. کم پانی پینے کی عادت کا ہونا (Dehydration)
2. موروثی طور پر پتھری کا ہونا
3 بار بار پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہونا
4:پیشاب کی نالی میں رکاوٹ کا آنا
5. وٹامن سی یا کلیشیم والی دواؤں کا بے حد استعمال کرنا
6:لمبے عرصے تک شوگر کا مریض رہنا
7:ہائپر پائرا تھارائیڈ زم کی بیماری کا ہونا
8:ایسی غذا کا زیادہ استعمال کرنا جس میں پتھری بنانے والے مادے شامل ہوں (مثال کے طور پر، فاسفیٹ، گوشت، مچھلی، پھلیاں اور دیگر پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں ہوتا ہے) اور سوڈیم (کھانے میں نمک زیادہ) شکر (فرکٹوز اور سوکروز کا زیادہ ہونا)
9:اور دیگر وجوہات میں جیسے ہائی بلڈ پریشر،موٹاپا
،آسٹیوپوروسس،گاؤٹ اور سسٹک فائبروسس،گردے کے سسٹ، آنتوں کی سوزش کی بیماری اور دائمی اسہال وغیرہ شامل ہو سکتی ہے۔

گردوں کی پتھری کی تشخیص و علاج
تشخیص اور علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ،گردے کی پتھری کا علاج اس بات پر منحصر ہے کہ پتھری کا سائز کیا ہے، یہ کس چیز سے بنی ہے، اس سے درد ہو رہا ہے یا یہ پیشاب کی نالی کو روک رہا ہے یا نہیں ،
عموماً الٹراساؤنڈ سے گردے کی پتھری کی تشخیص کی جاتی ہے، لیکن CT scan سب سے اچھا ٹیسٹ مانا جاتا ہے۔
باقی پتھری کا علاج پتھری کے سائز اور مریض کی حالت پہ ڈیپنڈ کرتا ہے، 10mm سے چھوٹی پتھری کو میڈیسن کے زریعے اور وافر مقدار میں پانی پینے سے پیشاب کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، جتنا چھوٹی پتھری ہو گی ،اتنا پتھری نکلنے کے چانسز زیادہ ہوں گئے،جیسے 5mm سے چھوٹی پتھری کے تقریباً 70 پرسنٹ چانسز ہوتے ہیں ، پیشاپ کے زریعے نکلنے کے،اور 10mm سے زیادہ پتھری کے صرف 20 پرسنٹ چانسز ہوتے ہیں، جس مریض کی پتھری میڈیسن سے نہ نکل سکے تو پھر اس کے لیے شاک ویو لیتھوٹریپسی اور دیگر سرجری کی جاسکتی ہیں۔
لیکن شاک ویو اور دیگر سرجری کا حتمی فیصلہ صرف یورولوجسٹ ڈاکٹر ہی کرے گا، لہذا ٹوٹکوں وغیرہ سے پرہیز کریں،ورانہ گردوں کی پتھری سے گردے ناکارہ بھی ہو سکتے ہیں.
Copied...

جمعہ المبارک اسلامی ہفتے کا سب سے بابرکت اور فضیلت والا دن ہے۔ اس دن کو مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ عب...
17/01/2025

جمعہ المبارک اسلامی ہفتے کا سب سے بابرکت اور فضیلت والا دن ہے۔ اس دن کو مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ عبادات، دعاؤں، اور روحانی ترقی کا دن ہے۔ قرآن مجید میں سورۃ الجمعہ کے ذریعے جمعہ کی نماز کی اہمیت واضح کی گئی ہے، اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

"جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے جس میں بندہ جو دعا مانگے، اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے۔" (صحیح بخاری)

جمعہ کے دن غسل کرنا، صاف لباس پہننا، خوشبو لگانا، اور خطبہ سننے کے لیے مسجد جانا سنت ہیں۔ یہ دن مسلمانوں کے لیے اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا خزانہ ہے۔ اس دن صدقہ و خیرات کرنے اور زیادہ سے زیادہ ذکر و دعا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

حیاتین (Vitamins) کے اقسام اور ان کے افعال:1. وٹامن A: جلد، دانت، ہڈیاں اور نرم ٹشوز کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔2....
16/01/2025

حیاتین (Vitamins) کے اقسام اور ان کے افعال:
1. وٹامن A: جلد، دانت، ہڈیاں اور نرم ٹشوز کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

2. وٹامن C: جسم کے ٹشوز کی نشوونما اور مرمت کے لیے ضروری ہے۔

3. وٹامن D: کیلشیم کے جذب میں مدد کرتا ہے اور سورج کی روشنی سے جلد میں بنتا ہے۔

4. وٹامن E: خون کے سرخ خلیات کی تشکیل میں مددگار اور ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔

5. وٹامن K: خون کو جمنے (کوآگولیٹ) میں مدد دیتا ہے، اسی لیے اسے "کلونگ وٹامن" کہا جاتا ہے۔

6. وٹامن B1 (تھایامین): کاربوہائیڈریٹس کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔

7. وٹامن B2 (ریبوفلیون): دوسرے بی وٹامنز کے ساتھ کام کرتا ہے اور خون کے سرخ خلیات کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔

8. وٹامن B3 (نیاسین): نظام ہضم، جلد، اور اعصاب کے افعال کو سہارا دیتا ہے۔

9. وٹامن B5 (پینٹوتھینک ایسڈ): نشوونما اور خوراک کی میٹابولزم کے لیے اہم ہے۔

10. وٹامن B6 (پائریڈوکسین): اینٹی باڈیز اور ہیموگلوبن بنانے میں مدد دیتا ہے اور اعصاب و خون میں شکر کو متوازن رکھتا ہے۔

11. وٹامن B7 (بایوٹین): خوراک کے میٹابولزم کے لیے ضروری ہے۔

12. وٹامن B9 (فولیٹ یا فولک ایسڈ): ٹشوز کی نشوونما اور سیلز کے افعال کے لیے اہم ہے۔

13. وٹامن B12: خون کے سرخ خلیات کی تشکیل اور میٹابولزم میں مددگار ہے۔

یہ وٹامنز جسم کی صحت مند کارکردگی اور تندرستی کے لیے اہم ہیں۔

29/02/2024
H. pylori (Heliobacter pylori) is a type of bacteria that infects your stomach. It can damage the tissue in your stomach...
02/01/2024

H. pylori (Heliobacter pylori) is a type of bacteria that infects your stomach. It can damage the tissue in your stomach and the first part of your small intestine (the duodenum). This can cause redness and soreness (inflammation). In some cases it can also cause painful sores called peptic ulcers in your upper digestive tract. H. pylori is common. Many people have it. Most people who have it won’t get ulcers or show any symptoms. But it is a main cause of ulcers. It attacks the lining that protects your stomach. The bacteria makes an enzyme called urease. This enzyme makes your stomach acids less acidic (neutralizes them). This weakens your stomach’s lining. Your stomach cells then have greater risk of being hurt by acid and pepsin, strong digestive fluids. That can lead to sores or ulcers in your stomach or duodenum. The H. pylori bacteria can also stick to stomach cells. Your stomach can’t protect itself very well. The area gets red and swollen (inflamed).H. pylori can also get the stomach to make more acid. Health experts don’t fully understand how.
Blood tests are used to measure antibodies to H pylori. Antibodies are proteins made by the body's immune system when it detects harmful substances such as bacteria.
Don't worry... Treatment is possible

Address

Near DHQ Hospital Timergara
Dir

Telephone

+923005890749

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdan Medical Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hamdan Medical Center:

Share

Category