Dr Muhammad Salman kids care

Dr Muhammad Salman kids care Dr Salman kids care clinic
zeb medical centre opposite DHQ Hospital timergara
03045091678 for appointment only

04/12/2025

سردیوں میں بچوں کو کیا سرد پٹیاں کرا سکتے ہیں؟ اگر بچے کا بخار زیادہ ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے

03/12/2025

سردیوں میں ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں میں خارش، جلن، اور سوزش کیوں ہوتی
ہے؟

01/12/2025

سردیوں میں بچوں کو کیا ٹھنڈی پٹیا کرا سکتے ہیں؟ اگر بچے کا بخار زیادہ ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے

29/11/2025

کیا بچوں کو دودھ میں شہد چینی یا شربت ڈال کے دے سکتے ہیں کہ نہیں

26/11/2025

بچے کو پیدائش کے کتنے دنوں بعد bath یعنی نہلانا چاہیے?

24/11/2025

بچوں کو کب وٹامن ڈی تھری اور خون کے کمی کے قطرے دینے چاہیے اور ایک ساتھ دینے چاہیے کہ نہیں

22/11/2025

دودھ کی ترتیب: بچوں میں کولک سے بچنے کا طریقہ

بریسٹ فیڈنگ کا مناسب دورانیاں
Common Breastfeeding Positions

20/11/2025

پیدائش کے بعد بچہ کتنے عرصے تک اگر چھوٹا یا بڑا پیشاب نہ کرے تو ڈاکٹر سے معائنہ ضروری ہے

17/11/2025

میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے کی ضرور لگوائیے

14/11/2025

سردیوں میں بچوں کو کتنے کپڑے پہنانے چاہیے

12/11/2025

Sneezy Baby: Why Newborns Sneeze & What It Means,
- *"Achoo! Newborn Sneezing: Normal & Natural
- *"Sneezing It Out: Why Newborns Sneeze So Much 🤧👶"*
- *"Clearing the Way: Newborn Sneezing Explained

نو مولود بچوں کے مسائل اور والدین کے لیے ہدایات !!!براه کرم تحریر کو پورا پڑھئیے یہ خاص آپکے لئیے ہےنومولود بچوں کے مسائ...
11/11/2025

نو مولود بچوں کے مسائل اور والدین کے لیے ہدایات !!!

براه کرم تحریر کو پورا پڑھئیے یہ خاص آپکے لئیے ہے

نومولود بچوں کے مسائل

درجنوں ایسی خواتین کے ساتھ جو نئی ماں بنتی ہیں انکے نومولود بچوں میں لگ بھگ ایک جیسے مسائل ہوتے ہیں جنکی شکایت کرتی پائی جاتی ہیں۔ اور بچوں کے انہی مسائل سے نمٹتے نمٹتے وہ خود جسمانی صحت اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔

کولک یا پیٹ درد کا مسئلہ

مائیں سب سے زیادہ اس شکایت کے ساتھ آتی ہیں کہ بچہ زور لگاتا ہے، اُس کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور وہ بے حد روتا ہے۔ پیٹ درد کی اس شکایت کو کولک کا نام دیا جاتا ہے۔ بچوں میں یہ کیفیت عام طور پر شام کے وقت زیادہ ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز کا مشورہ اس کے لیے یہی ہے کہ اگر بچہ ہر لحاظ سے صحتمند ہے، اُس کی نشونما ہو رہی ہے، وزن مناسب بڑھ رہا ہے تو اس صورتحال پر پریشان نہ ہوں کیونکہ ا
نوعیت کی کیفیت خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔

ماؤں کو البتہ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنا دودھ پلاتی ہیں تو نوٹ کریں کے ان کی کس قسم کی غذا بچے میں کولک کا باعث بنتی ہے، مثلاً بہت سی مائیں دودھ یا دہی کا استعمال کرتی ہیں تو بچے میں یہ تکلیف بڑھ سکتی ہے۔

جبکہ ڈبے کا دوددھ یا فارمولا ملک پینے والے بچوں کے لیے متبادل اقسام تجویز کی جاتی ہیں۔
بچے کا دودھ الٹنا

بہت سی مائیں اس بات سے پریشان ہوتی ہیں کہ بچہ دودھ الٹ دیتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عام طور پر یہ شکایت بھی اُس وقت دور ہو جاتی ہے جب بچہ بیٹھنا شروع کر دے یا ٹھوس غذا شروع کر دے۔ تین چار ماہ تک کے بچے لیٹے رہنے کے باعث دودھ الٹ دیتے ہیں۔

اس کے لیے مشورہ یہی ہے کہ دودھ پلانے کے بعد بچے کو کندھے سے لگا کر اس وقت تک تھپتھپایا جائے جب تک وہ ڈکار نہ لے لے۔ اس کے علاوہ دودھ پلاتے ہوئے بھی بالکل سيدها لٹانے کے بجائے بچے کا سر ذرا اونچا رکھا جائے۔

بچے کا بار بار پاخانہ کرنا

مائیں اس بات سے پریشان ہو جاتی ہیں کہ بچہ دن میں کئی بار پاخانہ کرتا ہے۔

بچے کا دن میں چھ سے آٹھ بار تک پاخانہ کرنا نارمل ہے اور اس میں پریشانی کی بات نہیں ہے۔

بچے کا پیٹ نہیں بھرتا

اپنا دودھ پلانے والی مائیں اکثر متفکر ہوتی ہیں کہ ان کے بچے کا پیٹ نہیں بھر رہا اور وہ بار بار دودھ مانگ رہا ہے۔
ماں کا دودھ جلد ہضم ہو جاتا ہے، اس لیے بچہ اگر دو گھنٹے سے بھی کم وقفے میں دودھ کے لیے روئے تو یہ عام بات ہے اس پر پریشان نہ ہوں۔ اس کو ضرور بار بار دودھ پلائیں۔

بچہ رات کو سوتا نہیں ہے

رات بھر بچہ جاگے یا بار بار جاگے تو ماں کی صحت خاصی متاثر ہوتی ہے۔ نومولود بچوں کی مائیں اس مسئلے سے پریشان ہوتی ہیں۔

رات بھر جاگنے والی بچے کی ماں سے دن کا حال پوچھا جائے تو یہی کہتی ہیں کہ دن بھر تو سوتا ہے۔

چنانچہ اس مسئلے کے لیے ڈاکٹر یا دوا کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بچے کی روٹین بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں وقت بھی لگ سکتا ہے لیکن یہ بھی زیادہ پریشانی کی بات نہیں

Address

Zeb Medical Centre Opposite DHQ Hospital Timergara
Dir
FOR APPOINTMENT 3045091678

Opening Hours

Monday 07:00 - 19:00
Tuesday 07:00 - 19:00
Wednesday 07:00 - 19:00
Thursday 07:00 - 19:00
Friday 07:00 - 19:00
Saturday 07:00 - 19:00

Telephone

+923045091678

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Muhammad Salman kids care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category