میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر / ٹیچنگ ہسپتال تمرگرہ ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ اور ڈی ایم ایس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سردار حسین کی خصوصی ہدایت پر مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت و فلاح کے پیش نظر ہسپتال کے تین اہم مقامات پر شکایات/تجاویز کے بکس نصب کیے گئے ہیں۔
یہ بکس درج ذیل مقامات پر نصب کیے گئے ہیں:
1. ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ
2. لیبر روم کے سامنے
3. باچا خان بلڈنگ کے سامنے
اگر کسی مریض، تیماردار یا عملے کو ہسپتال سے متعلق کوئی شکایت یا تجویز ہو تو وہ بآسانی ان بکسز میں تحریری صورت میں درج کر سکتے ہیں۔ ان بکسز کو روزانہ کی بنیاد پر کھول کر موصولہ شکایات/تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
04/07/2025
ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کے سرجنز — وہ ہیروز جو خاموشی سے زندگیاں سنوارتے ہیں۔
ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کی یہ یادگار تصویر نہ صرف ایک لمحے کو محفوظ کر رہی ہے، بلکہ ان بے مثال ڈاکٹروں، سرجنز، نرسز اور معاون عملے کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور انسانیت سے بھرپور خدمت کو خراجِ تحسین بھی پیش کر رہی ہے۔
یہ ٹیم ہر روز زندگی کی جنگ میں صفِ اول میں کھڑی ہوتی ہے، جہاں ہر کامیاب سرجری کے پیچھے ان کا عزم، تجربہ اور دعائیں شامل ہوتی ہیں۔
ہم اپنے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، جو خاموشی سے سینکڑوں مریضوں کو نئی زندگی دے رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے علم، ہنر اور جذبے میں برکت دے۔ آمین!
Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital Timergara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.