30/07/2025
نوزائیدہ بچوں میں یرقان (پیلا پن) ایک عام مسئلہ ہے، لیکن بعض اوقات یہ خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔ اگر یرقان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ دماغ پر اثر ڈال سکتا ہے، جسے کرنکٹرس کہتے ہیں، جو ایک مستقل معذوری یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔
والدین کو چاہیے کہ وہ پیلے پن کی علامات نظر آنے پر خود سے علاج نہ کریں، بلکہ فوری طور پر ماہر اطفال سے رجوع کریں۔ بروقت معائنہ اور علاج سے نہ صرف یرقان قابو میں رہتا ہے بلکہ کرنکٹرس جیسے مہلک نتائج سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔