30/11/2025
پاکستان پیپلز پارٹی – جدوجہد اور قربانیوں کی تاریخ
آج کے دن ایک ایسی سیاسی تحریک نے جنم لیا جو غریب کی امید، مزدور کی آواز اور جمہوریت کی محافظ بنی۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو اقتدار کا اصل حق دیا، اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس جدوجہد کو اپنی جان دے کر امر کردیا۔
پیپلز پارٹی کا ہر کارکن آج بھی انہی سنہری اصولوں پر قائم ہے:
روٹی، کپڑا اور مکان — ہر پاکستانی کا حق!
جمہوریت — ہر شہری کی پہچان!
آج یومِ تاسیس کے موقع پر ہماری تجدید عہد ہے کہ ہم اس وطن کے کمزور طبقے کے حق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ہم انصاف، آئین اور عوامی بالادستی کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پاکستان ہے تو ہم ہیں — جئے بھٹو، جئے پیپلز پارٹی!
ملک امیر رحمان کاخطاب