24/11/2025
ایم پی اے پی کے 17 و پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت عببدالرّحمن اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ثمرباغ ڈاکٹر عادل خان کی سیکریٹری صحت خیبرپختونخوا سے ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں ہسپتال کو درپیش مسائل اور مختلف انتظامی چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔
ایم پی اے عببدالرّحمن اور ڈاکٹر عادل خان نے سیکریٹری صحت کو ہسپتال میں درکار سہولیات، عملے کی کمی، آلات کی ضرورت اور مریضوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
سیکریٹری صحت نے ہسپتال کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔