Medicinal Plants Discussion قدرتی جڑی بوٹیاں

  • Home
  • Pakistan
  • Dir
  • Medicinal Plants Discussion قدرتی جڑی بوٹیاں

Medicinal Plants Discussion  قدرتی جڑی بوٹیاں Aim of the page is to make awareness and to educate people about medicinal plants.

So Lets share about The Medicinal plants, Gain more knowledge and also Share your experience about the uses and benefits of useful Herbs.

سُمبلو کا لاطینی نام بربیرس اریسٹاٹا ہے اور یہ نباتات کے خاندان زرشکیہ سے تعلق رکھتی ہے۔ یورپ کی عام زرشک کا لاطینی نام ...
27/06/2025

سُمبلو کا لاطینی نام بربیرس اریسٹاٹا ہے اور یہ نباتات کے خاندان زرشکیہ سے تعلق رکھتی ہے۔ یورپ کی عام زرشک کا لاطینی نام بربیرس دیگرس ہے۔ پاکستان اور انڈیا میں اسی کو سُمبل، سُمبلو یا سُملو کہتے ہیں ۔ یہ پودا عام کانٹے دار جھاڑی ہے جس کی جڑ زرد رنگ کی ہوتی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں مانسہرہ، بالاکوٹ، کشمیر اور شمالی وزیرستان میں بھی پائی جاتی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں زیارت ، باباخرواری، دوزخ تنگی، لورالائی، درگئی، قلعہ سیف اللہ اورسنجاوی کے اطراف میں بھی پائی جاتی ہے۔ وہاں کے لوگ اسے “زرل” کہتے ہیں۔ بعض جگہ اسے “کورئے” بھی کہا جاتا ہے۔
یہ خودرو جھاڑی ہے۔ اس کے پرانے پودوں کا قد سات آٹھ فٹ ہوتا ہے۔ شاخیں اطراف میں پھیلی اور کانٹوں سے بھری ہوتی ہیں۔ ہر کانٹا سہ شاخہ ہوتا ہے۔ پرانے پودوں کے تنے کا قطر تین چار انچ ہوتا ہے۔ جڑیں گہری بلکہ آٹھ دس فٹ زمین میں ہوتی ہیں۔ یہی جڑ کارآمد ہے۔ اسے کاٹ کر اس پر سے چھلکا اتارتے اور سائے میں خشک کر لیتے ہیں۔ یہ چھلکا زرد رنگ کا اورذائقے میں کڑوا ہوتا ہے۔ سُمبلوکے زرد پھول گچھوں کی شکل میں لہلہاتے ہیں۔ پتے لمبوترے اور نوکیلے ہوتے ہیں۔ پھول چند دن بعد جھڑ جاتے ہیں۔ ان کی جگہ چھوٹے چھوٹے سبز دانے نکلتے ہیں جو پکنے پر سیاہ ہو جاتے ہیں۔ بچے اور بڑےانہیں شوق سے کھاتے ہیں۔اس کےپھول اور پتے بھی کھائے جاتے ہیں جن کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔یہ منہ اور گلے کے امراض کا علاج ہے۔ اس کی جڑ خزاں کے آخر میں نکالی جاتی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر کسی وقت بھی تازہ جڑ کا چھلکا اتار کر استعمال کر سکتے ہیں۔ سُمبلو کی جڑ کے سفوف سے سرطان کے مریضوں کا شفا بخش علاج ہوسکتا ہے۔

سرطان (کینسر) ہر قسم

سُمبلواور ہموزن ہلدی کوباریک پیس کر ڈبل زیرو کے کیپسول بھر لیں اور ایک کیپسول صبح وشام بعد از غذا، ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ انشأاللہ ایک ماہ میں کینسر کا نام نشان نہ رہے گا۔
چھاتی کا سرطان

چھاتی کے سرطان (کینسر) میں کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُمبلو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ بفضلہٖ تعالیٰ تین ماہ میں آرام آ جائے گا۔
صبح کو تین ماشے سُمبلو ایک پیالی پانی میں بھگودیں اور شام کو کھانے کے آدھ گھنٹے بعد پی لیں۔ اسی طرح شام کو بھگو کر صبح پی لیں۔ ایک ماہ کے استعمال سے چھاتی کا سرطان ختم ہو جائے گا۔
دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا خاتمہ

درخت سَرس کی چھال، کشتہ سنکھ، سُمبلو اور ہلدی میں ہم وزن چینی شامل کر کے زیرو کے کیپسول میں چاررتی کے برابر بھر لیجئے۔ صبح، دوپہر اور شام بعد غذا عرق دھماسہ کے ساتھ ایک ایک کیپسول استعمال کریں۔ ذیابیطس کے مریض چینی شامل نہ کریں۔ تین سے چار ماہ تک دوا کا استعمال جاری رکھیں۔ یہ دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا شافی علاج ہے۔
ناسور کا پھوڑا

ناسور کاپھوڑا نکل آئے توروزانہ صبح دوپہر اور شام بعد غذا ایک ایک ماشہ سُمبلو باریک پیس کر دودھ کے ساتھ صبح و شام نوش فرمائیں۔ بیس دن میں شفا ہو گی۔
منہ کا سرطان

منہ کے سرطان کے لئے کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُمبلو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا ، تین ماہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
منہ کے امراض

سُمبلو کومنہ کے مختلف امراض میں استعمال کیا جاسکتا ہے مثلاً گلے میں تکلیف ہو تو اس کا چھلکا منہ میں رکھ کر سو جائیے۔ اس کا کڑوا پانی حلق سے اترتا رہتا ہے اور صبح تک تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔ منہ میں چھالے ہوں تو ایک چٹکی سُمبلو پوڈر منہ میں رکھنے سے گھنٹہ بھر میں تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔
دانت کا درد

دانت کے درد اور ہلتے ہوئے دانت قائم رکھنے کے لئے جڑ سُمبلو، جڑ پان اور عناب ہم وزن ملا کر ۲-۲ ماشہ صبح و شام بعد غذا دودھ کے ساتھ لیں لیں۔
گردن کے مہرے یا پسلیوں کا درد

اگر پسلیوں یا گردن کے مہروں میں درد ہو تو سُملو کا پوڈر، ایک ماشہ رات کونیم گرم دودھ سے لیں۔
بہترین منجن

اگر دانتوں میں درد ہو یا مسوڑھوں سے خون آتا ہو، تو کسی اچھے منجن میں اس کی نصف مقدار کے برابر سُمبلو ملائیں اور دانتوں پر بطور منجن ملیں، ان شاء اللہ دنوں میں خون رک جائے گا اور دانتوں کا درد بھی کافور ہو گا۔
غدہ درقیہ (تھائیرائڈ گلینڈز) کی سوجن

اگر غدہ درقیہ (تھائرائڈ گلینڈز) بڑھ جائے تو کشتہ سنکھ، ہلدی ، سُمبلوپوڈر اور آرسینک پاؤڈر نمبر ۲ ہم وزن لیں اور صبح و شام بعد از غذا زیرو کا کیپسول بھر کر ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ دو سے تین ماہ میں بڑھا ہوا غدہ معمول پر آ جائے گا۔
بڑھے ہوئے ٹانسلز میں سُمبلو بوٹی ورم دور کرتی ہے، اس کے چھلکے کا چھوٹا سا ٹکڑا منہ میں رکھ کر رات کو سونے سے اس کا رس آہستہ آہستہ ٹانسلز کو درست کر دیتا ہے۔
پرانے زخم

سُمبلو کا سفوف روزانہ چھڑکنے سے پرانے سے پرانا زخم ہفتہ بھر میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ساتھ ہی دن میں دو بار کھانے کے بعد دودھ کے ہمراہ سفوف کی دو تین چٹکیاں لینی چاہییں۔
ذیابیطس ۔۔ شوگر

ذیابیطس کے مریض سُمبلو پوڈر کی دو تین چٹکیاں دن میں دو بار دودھ کے ساتھ پھانک لیں، شکر کی سطح معمول پر آ جائے گی۔
سُمبلو ۳ ماشہ کا ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پیجئے۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیے۔ یہ نسخہ پندرہ، بیس روز استعمال کریں۔
گورکھ پان، برگ نیم، سُمبلو کی جڑ کا چھلکا، کرنجوا، گڑمار بوٹی، رسونت مصفّیٰ، چاکسو چرائتہ نیپالی اور نرکچور، ہر ایک دس تولہ لیجئے اور سب کو باریک پیس کر ملا کر رکھ لیں اور ۳-۳ ماشہ صبح و شام بعد غذا ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ یہ دوا ذیابیطس دور کرنے کے علاوہ پیشاب کی بدبو اور زیادتی سے بھی نجات دلاتی ہے۔
ذیابیطس کے لئے یہ نسخہ ایک ماہ استعمال کریں: سُمبلو، کلونجی، تخم میتھی، کاسنی ہندی ہم وزن لے کر ۵-۵ ماشہ یعنی ۱-۱ چمچ صبح و شام بعد غذا استعمال کریں۔ رات کو خشخاش ایک چمچ دودھ کے ساتھ کھا لیں۔
داغ دھبے اور چھائیاں

نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے چہروں پر اکثر سیاہ چھائیاں اور داغ دھبے پڑ جاتے ہیں یا دانےنکل آتے ہیں۔ اس کے لئے کشتہ سنکھ، سُمبلو، ہلدی اور آم کے درخت کی چھال چاروں ہم وزن باریک پیس کر چہرے کی کسی اچھی کریم میں ملا لیں اوررات کو چہرے پر لگائیں۔ کریم ان چاروں کے مجموعے کے برابر ہونی چاہیے۔ صبح ڈیٹول، نیم یا گندھک کے صابن سے منہ دھو لیں۔
خارش، داد، پھوڑے

جسم پر خارش، داد چنبل، پھوڑے پھنسی ہوں یا سر پر دانے نکل آئیں، تو سُمبلو کی جڑ ۵ تولہ باریک پیس کر بیس تولہ سرسوں کے تیل میں ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ پندرہ دن میں فائدہ ہو گا۔ مرض پرانا ہو، تو نسخہ ایک تا دو ماہ استعمال کریں۔
گردے بہتر بنائیے

اگر گردے میں رسولی ہو یا ان کی صفائی (ڈائیالیسس) ہو رہی ہو تو، ایک چاول کشتہ سونا، ایک چاول آرسینک نمبر ۲، ایک رتی کشتہ سنکھ، ایک ماشہ سُمبلو ملا کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھریں اور صبح و شام بعد غذا، عرق منجشٹھا کے ساتھ استعمال کریں۔ اگر ڈائیالیسس روزانہ بھی ہو رہا ہو تو نسخے کے ایک ہفتہ استعمال سے ہر دوسرے روز ہونے لگے گا اور چالیس روز کے استعمال سے ہر پندرہ روز بعد۔
جسمانی درد سے نجات پائیے

درد جسم کے کسی بھی حصے میں ہو، جوڑوں کا درد ہو یا کندھوں کا، ٹانگوں میں ہو یا کولہوں میں، عرق النساء ہو یا سر درد ، مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کرنے سے بالکل ختم ہو جاتا ہے۔
کشتہ سنکھ 4 تولہ، سُمبلو 4 تولہ، کچلہ مدبر ایک تولہ، کشتہ شنگرف 4 ماشہ، کشتہ بارہ سنگھا 4 ماشہ، آرسینک پاؤڈر نمبر 2 ایک تولہ۔
یہ ادویہ باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول میں بھر لیں اور صبح و شام بعد از غذا ایک پاؤ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ ایک ماہ تک کھانے سے ہر قسم کا درد ختم ہو جائے گا۔
جوڑوں کا درد

جوڑوں کے درد میں سوتے وقت دو تین چٹکیاں سفوف سُمبلو دودھ سے لے لیں۔ تین چار روز یہ عمل دہرانے سے درد رفع ہو جاتا ہے۔
سُمبلو کی ٹہنیوں کو جوش دے کر پینے سے پسینہ اور دست آتے ہیں اور جوڑوں کا درد رفع ہو جاتا ہے۔
جوڑوں کے ہر قسم کے درد، گنٹھیا اور بولی تیزاب (یورک ایسڈ) سے نجات پانے کے لئے، سُمبلو ۳ ماشہ کا ایک ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پیجئے۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیے۔ یہ نسخہ پندرہ بیس روز استعمال کریں۔
بانجھ پن دور کیجئے

بانجھ پن اور اٹھرا کے لئے کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُمبلو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا ، چھ ماہ تک ہمراہ دودھ استعمال کریں۔
خون کا زہر ۔۔ سیرم ٹرائی گلیسرائڈ

خون میں اگر ایک قسم کا زہر، سیرم ٹرائی گلیسرائیڈزبڑھ جائے تو سنکھ کا کشتہ، سُمبلو اور ہلدی ہم وزن ملا کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول عرق ذیابیطس چوتھائی پیالی کے ساتھ صبح و شام، بعد غذا، استعمال کریں۔
امساک

سُمبلو کی گولیاں امساک کے مریضوں کو فائدہ دیتی ہیں۔ ۵ تولہ سُمبلو ایک کلو پانی میں بارہ گھنٹے تک بھگو ئیں، پھر اسے آگ پر چڑھا دیں۔ جب آدھا پانی رہ جائے تو سُمبلو چھان کر خشک کر لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ رات سوتے وقت دو گولی ہمراہ ڈیڑھ پاؤ دودھ استعمال کریں۔
بلند فشار خون معمول پر لائیے

سُمبلو بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) میں بھی مفید ہے۔ ایک پاؤ سُمبلو باریک پیس لیں، اس میں پانچ تولہ تازہ کھجور کی گھٹلی نکال کر ملائیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ پہلے ایک ہفتہ صبح، دوپہر اور شام بعد غذا، ایک ایک گولی ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ دوسرے ہفتے صبح و شام بعد غذا لیں۔ تیسرے ہفتہ صرف شام کو بعد غذا ایک گولی استعمال کریں۔ بفضلہٖ تعالیٰ خون کا دباؤ معمول پر آجائے گا۔
تپ دق اور پرانا بخار

سُمبلو، کشتہ گئودنتی، ست گلو اور افسنتین دس دس تولہ، اجوائن خراسانی دو تولہ اور نمک خوردنی ایک تولہ، ان سب کو ملا کر باریک پیس لیں اور ایک ایک ماشہ صبح و شام بعد غذا ہمراہ چائے استعمال کریں۔ چند دن میں بخار ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گا۔
ٹوٹی ہڈی

اگر کسی انسان کی ہڈی ٹوٹ جائے تو انڈے کی سفیدی میں سُمبلو پیس کر لگائیں اور اگر ممکن ہو تو کَس کر باندھ بھی دیں۔ انشاٗاللہ بیس دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔
اگر کسی جانور کی ہڈی ٹوٹ جائے تومکئی کے آٹے میں سُمبلو ملا کر پانی میں آمیزہ تیار کریں اورجانورکی ٹوٹی ہوئی ہڈی پر لیپ کر دیں۔ اللہ کے فضل سے بیس دن میں ہڈی بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔
ٹوٹی ہوئی ہڈی پر سُمبلو اور ارجن کا چھلکا ہم وزن باریک پیس کر انڈے کی سفیدی میں ملا کر صبح اور رات لگائیں۔ بیس دن میں ٹوٹی ہوئی ہڈی ٹھیک ہو جائے گی۔
عرق النّساء

عرق النّساء عورتوں کی کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک رگ ہے جو کولہےکی ہڈی سے لے کر پاؤں تک جاتی ہے، جب اس میں شدید درد ہو تو انسان چلنے پھرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ سُمبلو، چاکسو، سونٹھ اور مرچ سیاہ۵-۵ تولے لے کر ایک کلو شہد میں حل کر دیں اور صبح دوپہر شام ۲-۲ چھوٹے چمچ استعمال کریں۔ پندرہ دن میں عرق النّساء کی تکلیف ختم ہو جائے گی۔
ایک پاؤ سُمبلو باریک پیس کر چار کلو دودھ میں ملا کر پکائیں۔ جب دو کلو دودھ رہ جائے تو اسے برفی کی طرح کاٹ لیں اور صبح و شام بعد غذا ایک ایک ٹکڑا کھائیں۔ دودھ میں حسب ذائقہ چینی شامل کی جا سکتی ہے۔
عرق النّساء، جوڑوں کے ہر قسم کے درد، گنٹھیا اور بولی تیزاب (یورک ایسڈ) سے نجات پانے کے لئے سُمبلو ۳ ماشہ کا ایک ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔ پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پی لیں۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگودیں۔ یہ نسخہ پندرہ بیس روز استعمال کریں۔
یرقان سے نجات

یرقان (ہیپاٹائٹس) سے نجات پانے کے لئے،سُمبلو ۳ ماشہ کا ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پیجئے۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیے۔ یہ نسخہ مکمل آرام آنے کے بعد بھی چھ ماہ تک مزیداستعمال کریں۔
تلی یا جگر بڑھنا

سُمبلوکا جوشاندہ تیار کریں اور صبح و شام بعد غذا نوش فرمائیں۔ تلی اور جگر بڑھ جانے میں بیحد مفید ہے۔
پیٹ کے کیڑے

پیٹ کے کیڑے نکالنے کیلئے صبح نہار منہ دو تین چٹکیاں سفوف سُنمبلو ہمراہ پانی یا دودھ لے لیں۔ تین چار روز یہ عمل دہرانے سے پیٹ کے کیڑوں سے نجات مل جاتی ہے۔
دست اور مروڑ

سُمبلو کی جڑ کی چھال اور سونٹھ ہموزن پیس کر دن میں تین بار لینے سے دست بند ہو جاتے ہیں۔
Copy

18/01/2025

We have created this group,
You are welcome to join it yourself and also invite your plant-loving friends by sharing the link.
The purpose of this group is solely the cultivation of plants, expert advice, and the free distribution of plants.
According to a Hadith, planting and taking care of plants is a form of Sadaqah Jariyah (ongoing charity).

18/12/2024

حقیقت سے پردہ اٹھ گیا. کینسر بیماری نہیں بلکہ ایک کاروبار ہے.

شاید یہ سن کر اپ کو یقین نہ آئے کہ لفظ کینسر ایک جھوٹ ہے اور یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک کاروبار ہے . کینسر صرف وٹامن بی 17 کی کمی کے سوا اور کچھ بھی نہیں. کینسر دنیا بھر میں پھیلا ہوا ایک موذی مرض ہے اور اس بوڑھے، جوان، بچے حتی کہ ہر عمر اور طبقہ کے لوگ متاثر ہیں. اس حیران کن پوسٹ کو شئر کرنے سے دنیا بھر کے دھوکے بازوں کے چہروں سے نقاب اتر جائیں گے اور وہ دنیا کے سامنے ظاہر ہوجائیں گے. کیا اپ کو پتہ ہے کہ ایک کتاب جس کا نام "کینسر کے بغیر دنیا" کو اب تک بہت سی زبانوں میں ترجمہ کرنے سے روک دیا گیا ہے.

یہ جانیے کہ دنیا میں کینسر نامی کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ صرف وٹامن بی 17 کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے.

کیمیو تھراپی، سرجری اور شدید منفی اثرات رکھنے والی دوائیوں سے بچیے.

اپ کو یاد پڑے گا کہ ماضی میں انسانوں حاص کر ملاحوں کی ایک بڑی تعداد کو ایک مشہور بیماری سکروی کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھونے پڑے. اور کافی لوگوں نے اس سے ڈھیر سارا پیسہ کمایا. آخر میں یہ دریافت ہوا کہ سکروی صرف وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ کوئی بیماری نہیں ہے.

کینسر بھی بالکل اس طرح ہے. نوآبادیاتی دنیا او ر انسانیت کے دشمنوں نے کینسر پیدا کیا اور اس کو ایک کاروبار بنایا جس سے وہ اربوں روپے کماتے ہیں.

کینسر کی انڈسٹری نے دوسری جنگ عظیم کے بعد ترقی کی.کینسر کا مقابلہ کرنے کے لیے اتنی تاخیر، تفصیلات اور خرچوں کی ضرورت نہیں. یہ صرف نوابادکاروں کی جیبیں بھرنے کے لیے ہورہا ہے حالانکہ اس کا علاج بہت پہلے دریافت ہوچکا ہے.

مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کر کے کینسر سے بچاؤ اور اس کا علاج کیا جاسکتا ہے.

وہ افراد جن کو کینسر لاحق ہے کو گھبرائے بغیر یہ جاننا چاہیے کہ دراصل کینسر ہے کیا اور پھر اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنی چاہیے.

کیا آج کل کوئی بھی سکروی کی بیماری سے خلاق ہوتا ہے؟ نہیں کیونکہ اس کا علاج ہوجاتا ہے.

چونکہ کینسر وٹامن بی 17 کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے لہذا روزانہ پندرہ سے بیس ٹکڑے خوبانی کے بیج کھانا اس مسئلے کے حل کے لیے کافی ہے.

گندم کی کلی کھائیے کیونکہ یہ کینسر کے خلاف ایک معجزاتی دوا ہے. یہ مادہ آکسیجن اور کینسر کے خلاف سب سے طاقتور مادہ laetrile کا بہت بڑا ذریعہ ہے. یہ سیب کے بیج میں بھی پایا جاتا ہے اور وٹامن بی 17 کی extracted خالت ہے.

امریکی دواساز کمپنیوں نے ایک قانون نافذ کرنے شروع کیا ہے جس میں laetrile کی پیداوار پر پابندی ہے. یہ دوائ میکسیکو میں تیار ہوتی ہے اور امریکہ میں سمگل ہوتی ہے.

ڈاکٹر ہیرا لڈ ڈبل یو مینر نے اپنی کتاب "کینسر کی موت" میں کہا ہے کہ laetrile سے کینسر کے علاج کے امکانات نوے فیصد سے بھی زیادہ ہے.

وٹامن بی 17 کے حصول کے ذرائع

وہ غذائیں جن میں وٹامن بی 17 پایا جاتا ہے مندرجہ ذیل ہیں.

1.گٹلی دار پھل یا میوہ جات کے بیج. ان میں وٹامن بی 17 سب سے زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں. ان میں سیب، خوبانی, ناشپاتی اور الوبخارہ کے گٹلی دار پھل شامل ہیں.

2.عام پھلیاں، مکئی(اناج) جن میں لوبیا، دال بڈ، لیماں کے پھلیاں (لوبیا کی ایک قسم) اور مٹر شامل ہیں.

3.اناج کے دانے جن میں کڑوا بادام اور ہندوستانی بادام شامل ہیں.

4.شہتوت. تقریباً تمام شہتوت جن میں کالا شہتوت، نیلا شہتوت, رس بھری اور اسٹرابیری شامل ہیں.

5.بیج یا تخم. تل کے بیج اور السی کے بیج.

6.جئ، جو، باسمتی چاول کا گچ . بلاک گندم، السی، جوار اور رائ کا گچ.

7. خوبانی کے بیج، کشیدہ کیے گئے خمیر، کھیتوں سے لیا گیا چاول اور میٹھا گوشت کدو.

کینسر کے خلاف موثر غذاؤں کی فہرست.
خوبانی (بیج).
دوسروے پھلوں کے بیج جیسا کہ سیب، ناشپاتی، الو بخارا, چیری اور آڑو.
لیما کی پھلیاں
فیوا کے پھلیاں
گندم کا فصل
بادام
رس بھری
ایلڈر بیری
بلو بیری
جامن
اناج
سرغو
جو
باجرہ
کاجو
میکیڈیمیا (آسٹریلیا کا ایک میوہ)
پھلیاں

یہ سب وافر مقدار میں جسم میں ہونے والی وٹامن بی 17 کے ذرائع ہیں.

برتن دھونے اور ہاتھ دھونے والے مائع کا جسم کے اندر داخل ہونا کینسر کی ایک اہم وجہ ہے لہٰذا اس کو جسم کے اندر لے جانے سے پرہیز کرنا چاہیے. اپ یقینی طور پر اب یہ کہیں گے کہ ہم ان مادوں کو جسم کے اندر نہیں داخل ہونے دیتے لیکن جب اپ ان مادوں سے ہاتھ دھوتے ہیں یا برتن دھوتے ہیں تو ان کا کچھ حصہ ہاتھوں یا برتن میں جذب ہوجاتا ہے. اور پھر جب اپ برتن میں گرم کھانا ڈالتے ہیں تو یہ کھانے میں جذب ہوکر اپ کے جسم میں داخل ہوجاتی ہے. اگر اپ برتن کو سو مرتبہ بھی دھوکر صاف کریں پھر بھی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا.

لیکن اس کا بہت آسان حل ہے اور وہ یہ ہے کہ ہاتھ یا برتن دھوتے وقت آدھا ہاتھ دھونے والا اور برتن دھونے والا مادہ ڈال کر اس کے اوپر سرکہ چھڑکیں. اس طرح اپ کینسر کا باعث بننے والے زہریلے مواد کھانے سے بچ جائیں گے. اور اس طرح سبزیوں اور میوہ جات کو برتن دھونے والے مادوں سے ہرگز نہ دھوئیں. کیونکہ یہ فورا ان کے اندر تک چلے جاتے ہیں اور پھر کسی بھی طریقے سے باہر نہیں نکلتے. اس کا آسان حل یہ ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کو نمک سے گیلا کرکے پانی سے صاف کریں اور پھر تازہ رکھنے کے لئے اوپر سرکہ چھڑکیں.

اپ کی ایک چوٹی سی کاوش یقیناً کئ زندگیوں کو کینسر کی موذی مرض سے بچاسکتی ہے.

(برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.......شکریہ)

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
Copy.... From FB

"اگر درختوں سے بہترین پھل لینا ہے تو ابھی گوڈی، پانی، آرگینک کھاد ڈالیں اور شاخ تراشی کر دیں۔ یہ اس کام کے لیے بہترین وق...
17/12/2024

"اگر درختوں سے بہترین پھل لینا ہے تو ابھی گوڈی، پانی، آرگینک کھاد ڈالیں اور شاخ تراشی کر دیں۔ یہ اس کام کے لیے بہترین وقت ہے۔

16/12/2024

*گلے کی خراش اور سوزش کا علاج:
آسان گھریلو نسخے*

گلے کی خراش یا سوزش سردیوں کی عام بیماریوں میں سے ایک ہے جو خاصی تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں، چند آسان گھریلو نسخوں سے آپ ان مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

1. نمکین نیم گرم پانی کے غرارے
نمکین نیم گرم پانی سے غرارے کرنے سے گلے کے بیکٹیریاز ختم ہوتے ہیں اور خراش کم ہوتی ہے۔ دن میں 2 سے 3 بار اس عمل کو دہرانے سے کافی افاقہ ہوگا۔

2. بیکنگ سوڈا کے غرارے
ایک کپ پانی میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا اور نمک ڈال کر غرارے کریں۔ یہ گلے کی خراش اور سوزش میں فوری آرام دیتا ہے۔

3. سیب کا سرکہ
ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکہ ملا کر غرارے کریں۔ یہ اینٹی مائکروبیل اجزاء کی بدولت بیکٹیریاز کا خاتمہ کرتا ہے۔

4. میتھی کے پتے
میتھی کے پتوں سے تیار کردہ چائے یا ان کے غرارے گلے کی تکلیف کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

5. شملہ مرچ کے غرارے
شملہ مرچ کو اُبال کر اس کے پانی سے غرارے کریں۔ یہ گلے کے درد کو کم کرتا ہے۔

6. پودینے کے غرارے
پودینہ، سرکہ اور چینی کے محلول سے غرارے کریں۔ یہ سوزش اور خراش کم کرنے میں مفید ہے۔

7. لونگ کے غرارے
لونگ پیس کر پانی میں ملا کر غرارے کریں۔ اس سے گلے کی تکلیف میں آرام آتا ہے۔

8. ہلدی اور نمک کے غرارے
ایک کپ پانی میں آدھا چمچ ہلدی اور نمک ڈال کر غرارے کریں۔ یہ نسخہ گلے کی دیگر بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

9. ملیٹھی کے غرارے
عرق ملیٹھی کے چند قطرے پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے کھانسی اور گلے کی خراش میں راحت ملتی ہے۔

10. لہسن اور شہد
خام لہسن چبانے یا اسے نیم گرم پانی میں اُبال کر غرارے کریں۔ اگر کڑواہٹ زیادہ ہو تو شہد کا استعمال کریں۔

11. شہد کا استعمال
شہد کو چائے یا نیم گرم پانی کے ساتھ دن میں 2 سے 3 بار استعمال کریں۔ یہ خراش میں جلد آرام دیتا ہے۔

12. گرم مصالحہ جات یا سوپ
چکن کارن سوپ یا دیگر گرم مصالحہ جات کا استعمال گلے کی سوزش کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

 (قلم,داب) زمین میں لگانے کا موسم1.انگور>جنوری,فروری,اگست,ستمبر2.انار>جنوری,فروری,اگست,ستمبر3.گلاب>نومبر,دسمبر,جنوری4.مٹ...
15/12/2024

(قلم,داب) زمین میں لگانے کا موسم
1.انگور>جنوری,فروری,اگست,ستمبر
2.انار>جنوری,فروری,اگست,ستمبر
3.گلاب>نومبر,دسمبر,جنوری
4.مٹھا>ستمبر ٹنل میں. دسمبر,جنوری
5.سکھ چین>فروری
6.موتیاجنوری فروری
8.امرود>فروری
9.شیشم>جنوری,فروری
10.سوھانجنا(مورنگا)>فروری,مارچ
11.انجیر>فروری,مارچ,اگست
12.بوگن ویلیا>جنوری
13.املوک جاپانی پھل>فروری
14.شہتوت>جنوری
15.جھمکا بیل> دسمبر,جنوری
جہاں غلطی ھو اصلاح کردینا ضرور.
جن پودوں کی قلمیں زمین میں لگا کر پودا تیار کیا جاتا ھے انکا نام اور موسم بتا دیں.شکریہ

بورڈو پیسٹ کیا ہے؟  باغات میں اسکے استعمال اور فارم پر خود بنانے کا صحیع طریقہ۔بورڈو پیسٹ چھوٹے بڑے تمام  پودوں کو مختلف...
15/12/2024

بورڈو پیسٹ کیا ہے؟
باغات میں اسکے استعمال اور فارم پر خود بنانے کا صحیع طریقہ۔

بورڈو پیسٹ چھوٹے بڑے تمام پودوں کو مختلف بیماریوں اور موسم کی سختیوں سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے تیار کرنے کے لیے ایک اندازے کے مطابق تین سو کنو کے بڑے پودوں یا آم وغیرہ کے 100 بڑے پودوں کے تنے پیسٹ کرنے کے لیے پانچ کلو چونا، پانچ کلو نیلا تھوتھا (کاپر سلفیٹ)، اور پچاس سے ستر لیٹر پانی درکار ہوتا ہے۔

پہلے پچیس لیٹر پانی میں نیلا تھوتھا اور باقی پچیس لیٹر پانی میں چونا گھول کر دونوں محلولوں کو رات بھر بھگو کر الگ الگ پلاسٹک کے برتنوں میںرکھیں۔ صبح چونے والے محلول میں نیلا تھوتھا والا پانی آہستہ آہستہ شامل کریں اور لکڑی کے ڈنڈے سے مسلسل ہلاتے رہیں تاکہ نیلے رنگ کا گاڑھا محلول بن جائے۔ اس کی درستگی جانچنے کے لیے صاف لوہے کی کلہاڑی درانتی یا کوئی اور لوہے کی چیز سے زنگ صاف کر کے محلول میں ایک منٹ تک ڈبوئیں۔ اگر دھاتی چیز زنگ آلود ہو جائے تو محلول میں مزید چونے کا پانی شامل کریں اور پھر چیک کریں زنگ لگنے پر مزید چونا شامل کرتے جائیں حتی کہ زنگ لگنا بند ہو جاے تو آپکا بورڈو پیسٹ تیار ہے

تیار کردہ پیسٹ کو برش وغیرہ کی مدد سے پودے کے تنے پر تین فٹ کی بلندی تک اس طرح لگائیں کہ تنے کے مسام میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔ شاخ تراشی کے بعد موٹی شاخوں کے کٹے ہوئے حصوں کو بھی اس پیسٹ سے ڈھانپ دینا ضروری ہوتا ہے۔

بورڈو پیسٹ پودوں کو سردیوں کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے اور مختلف بیماریوں، جیسے کہ فنگس اور بیکٹیریا کے حملوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ایسے کیڑوں کو بھی ختم کرتا ہے جو سرد موسم میں تنے کے مساموں میں چھپ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بورڈو پیسٹ کاپر کی کمی کو پورا کرتا ہے، جو پودوں کی صحت مند نشوونما کے لیے ضروری ہے۔

بورڈو پیسٹ شدید سرد یا شدید گرم موسم شروع ہونے سے پہلے کرنا چاہیے۔

بورڈو پیسٹ لگاتے وقت آنکھوں اور جلد کا خاص خیال رکھے

 🪴موسم، درجہِ حرارت، مٹی، پانی، کاشت کا مکمل طریقہ 👇اب کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی زعفران کی کاشت کی جا رہی ہے۔ ...
13/12/2024

🪴
موسم، درجہِ حرارت، مٹی، پانی، کاشت کا مکمل طریقہ 👇
اب کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی زعفران کی کاشت کی جا رہی ہے۔ زعفران اگانے کے لیے 10°C سے 25°C تک درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کا علاقہ سرد ہے تو آپ آسانی سے گھر پر زعفران اگا سکتے ہیں۔

زعفران اگانے کے لیے آپ کو اس کے بلب درکار ہیں۔جو آن لائن دستیاب ہیں۔ ان بلبوں کو اکتوبر تک لگایا جا سکتا ہے۔ زعفران کے بلب لگانے کے لیے ایک حصہ مٹی، ایک حصہ ورمی کمپوست، اور ایک حصہ ریت لیں۔ اور ان تینوں کو اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس مکسچر کو کسی برتن، کنٹینر یا گرو بیگ میں بھر دیں۔

اب زعفران کے بلبوں کو مٹی میں دفن کر دیں۔ اور خیال رکھیں کہ زعفران کا اوپر والا حصہ مٹی کے اوپر رہے۔ اس کے بعد پانی کا چھڑکاؤ کریں۔اور برتن یا تھیلی کو نیم سایہ دار جگہ پر رکھیں۔ جہاں اسے صبح کی 3 سے 4 گھنٹے کی ہلکی سورج کی روشنی مل سکے۔ زعفران کے پودے کو تیز دھوپ سے محفوظ رکھیں۔

اسے صرف اس وقت پانی دیں۔ جب مٹی خشک نظر آئے۔ زعفران کے بلب تقریباً 10 سے 12 دنوں میں اگنا شروع ہو جائیں گے، اور 45 سے 50 دن کے بعد ان میں پھول آنا شروع ہو جائیں گے۔ زعفران کے پھول ہلکے جامنی رنگ کے ہوتے ہیں، اور ان کے اندر نارنجی یا سرخ رنگ کے تین داغ ہوتے ہیں۔ جنہیں زعفران کہتے ہیں۔ انہیں احتیاط سے توڑیں، باہر نکالیں اور سائے میں خشک کریں۔ آپ انہیں خشک ہونے کے بعد استعمال یا فروخت کر سکتے ہیں۔

یہ تصویر "بچھو بوٹی" (Stinging Nettle) کے پودے کی ہے، جسے طب اور قدرتی علاج میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ یہ پودا اپنی پتوں اور...
28/11/2024

یہ تصویر "بچھو بوٹی" (Stinging Nettle) کے پودے کی ہے، جسے طب اور قدرتی علاج میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ یہ پودا اپنی پتوں اور تنوں پر موجود چھوٹے بالوں کی وجہ سے مشہور ہے جو چھونے پر جلد میں جلن اور سرخی پیدا کر سکتے ہیں۔

بچھو بوٹی کی خصوصیات:
اس کے پتے نوکدار اور کنارے دندانے دار ہوتے ہیں۔
تنوں اور پتوں پر باریک بال ہوتے ہیں جو چھونے پر جلن پیدا کرتے ہیں۔

فائدے:
جسمانی درد: بچھو بوٹی کو جوڑوں کے درد اور سوزش کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔
نظامِ ہاضمہ: اس کے پتوں سے بنی چائے معدے کی خرابی اور ہاضمے کے مسائل کو دور کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔
بلڈ پریشر: یہ خون صاف کرنے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
مدافعتی نظام: بچھو بوٹی وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے، جو قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ہیں۔

ممکنہ نقصان:
جلد پر جلن اور خارش پیدا کر سکتی ہے، جیسا کہ تصویر میں ہاتھ پر دکھایا گیا ہے۔
حساس جلد والے افراد کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔

استعمال کا طریقہ:
اسے چائے بنانے، سوپ میں شامل کرنے یا خشک کر کے سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

⚠️براہ راست ہاتھ لگانے سے پہلے دستانے پہننا بہتر ہے۔
⚠️یہ پودا قدرت کا ایک اہم تحفہ ہے، لیکن اس کا استعمال ہمیشہ احتیاط اور ماہرین کی رہنمائی کے تحت کرنا چاہیے۔

پشتو نام گٹھی۔۔۔فوائدخون کی صفائی پرانہ بخار جسم کی  سستی اور گرمائش شوگر معدہ کی گرمائشکےلئے اچھی بوٹی ہے صبح نہار منہ ...
17/09/2024

پشتو نام گٹھی۔۔۔
فوائد

خون کی صفائی
پرانہ بخار
جسم کی سستی اور گرمائش
شوگر
معدہ کی گرمائش
کےلئے اچھی بوٹی ہے
صبح نہار منہ ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک گلاس ۔۔۔۔۔

زیڑ لرگے /زرک ولیسمبلو( Berberis aristata) اور اس کے حیرت انگیز طبی فوائدپہاڑی علاقوں میں اس جھاڑی کو بہت اہمیت حاصل تھی...
01/08/2024

زیڑ لرگے /زرک ولی
سمبلو( Berberis aristata) اور اس کے حیرت انگیز طبی فوائد
پہاڑی علاقوں میں اس جھاڑی کو بہت اہمیت حاصل تھی حصوصی طور پر ضلع اورکزئ ، کرم اور تیراہ میدان میں لیکن وفت کے رفتار کے ساتھ ساتھ ہماری اجکل کی نئ نسل بہت سے سودیشی ( indigenous ) پرجاتیوں ( Species) سے بے خبر ہوچکے ہیں اور اہستہ اہستہ ختم ہورہے ہیں۔ کوشش کرنی چاہۓ کو انکو محفوظ کریں۔

سُمبلو کا لاطینی نام بربیرس اریسٹاٹا ہے پاکستان اور انڈیا میں اسی کو سُمبلو یا سُملو کہتے ہیں۔ پشتو میں اسے زیڑ لرگے ، ضلع اورکزئ میں زرک ولی اور کچھ علاقوں میں کورے کہتے ہیں۔ یہ پودا عام کانٹے دار جھاڑی ہے جس کی جڑ زرد رنگ کی ہوتی ہے۔ پاکستان کے پہاڑی علاقوں بشمول قبائیلی علاقوں میں بکثرت پائیں جاتے ہیں۔
اسکے جڑ کو خشک کرکے سفوف ( Powder) بنا کر دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم کے تمام زخم ٹھیک ہوجائینگے۔

یہ خودرو جھاڑی ہے۔ پرانے پودوں کے تنے کا قد تین چار انچ ہوتا ہے۔ جڑیں گہری ہوتی ہیں۔ یہی جڑ کارآمد ہے۔ اسے کاٹ کر اس پر سے چھلکا اتارتے اور سائے میں خشک کر لیتے ہیں۔ یہ۔ اس کی جڑ خزاں کے آخر میں نکالی جاتی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر کسی وقت بھی تازہ جڑ کا چھلکا اتار کر استعمال کر سکتے ہیں۔

سرطان ( کینسر) ، انکھوں کی بیماریوں، ذیابیطس, گردے , بانجھ پن, بلند فشار خون , تپ دق اور پرانا بخار, ٹوٹی ھوئی ہڈی, عرق النّساء، جوڑوں کے ہر قسم کے درد، یرقان (ہیپاٹائٹس)، تلی یا جگر بڑھنا۔پیٹ کے کیڑے، دست اور مروڑ وعیرہ کیلۓ نہائت مفید ہے۔
۔ Department of Agricultural Extension
_________________________
Source # 02
زيړ لرګي
سمبلو - سُمبلُو یا سُمبل - پشتو -کورے
ٹھنڈے اور پہاڑی علاقے میں یہ ایک کانٹے دار جھاڑی ہے - اس کے چھوٹے چھوٹے کھٹے پتے ہوتے ہیں - اصل میں کارآمد اس کی زرد رنگ کی جڑ ہے جس کے حکیم لوگ بہت فائدے بتاتے ہیں - اس کی جڑ نہایت کڑوی ہوتی ہے - folk wisdom کے مطابق جب
درخت / کے پتے جھڑ جاتے ہیں تو اس کا essence اس کی جڑوں میں چلا جاتا ہے اور یہ وقت ہوتا ہے جب جھاڑی کو کاٹ کر نیچے سے جڑ نکال کر اس کو دھو کر جڑ کا چھلکا اتار لیا جاتا ہے - تاہم سمبلو کے پتے سردیوں میں بھی نہیں گرتے - جنوری فروری میں اس کی جڑ کا چھلکا اتار کر اس کو خشک کر کے پاؤڈر بنا لیا جاتا ہے - چھلکا اُتری ہوئ جڑ بھی تقریباً اتنی ہی کارآمد ہوتی ہے - تاہم یہ سخت ہوتی ہے - پاؤڈر بنانے کے کیے مشین کی ضرورت پڑتی ہے
مُنہ کے چھالوں - زخموں کے لئے اکسیر ہے - دیہاتی لوگ اس کو ہڈی ٹوٹنے پہ مریض کو کھلاتے ہیں - یہ انٹی کینسر ہے - مری گلیات ایبٹ آباد اور گدون میں اس کی جھاڑیاں کثرت سے پائ جاتی ہیں - ایک موسم میں اس کے ساتھ پرپل کلر کا چھوٹا پھل بھی لگتا ہے

پہچان اور فوائد ۔۔۔۔آپ اپنے علاقائی زبان میں کیا کہتے اس کومزید فوائد بیان کرے اس کیپشتو_ مارکونڈئیاندرائن ، خنطل کوڑ تم...
01/08/2024

پہچان اور فوائد ۔۔۔۔
آپ اپنے علاقائی زبان میں کیا کہتے اس کو
مزید فوائد بیان کرے اس کی
پشتو_ مارکونڈئی
اندرائن ، خنطل کوڑ تماں اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے ریحائی شکایت مثلآ گیس قبض اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے زیادہ تر امراض معدہ میں استعمال کیا جاتا ہے

Address

Rabat
Dir
18000

Telephone

+923025364999

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medicinal Plants Discussion قدرتی جڑی بوٹیاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share