15/02/2026
❤️🩺16 فروری — ورلڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ڈے
💉🩺💊🩹🚑🚨❤️🩹
آج کا دن اُن بے لوث اور بہادر ہیلتھ ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو ہر مشکل گھڑی میں انسانیت کی خدمت کے لیے سب سے آگے کھڑے نظر آتے ہیں۔ چاہے جنگی حالات ہوں، قدرتی آفات ہوں، حادثات ہوں یا وبائی امراض — الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فوری طبی امداد فراہم کرتے ہیں اور مریض کو محفوظ انداز میں ہسپتال تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں.
"ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن" WHO" کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل سروسز کسی بھی مضبوط صحت کے نظام کی" ریڑھ " کی ہڈی " ہوتی ہیں، اور پیرامیڈیکس اس نظام کی اصل طاقت سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، مسلسل تربیت اور خدمتِ خلق کا جذبہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ان حقیقی ہیروز کی قدر کریں، ان کی خدمات کو دل سے سراہیں اور معاشرے میں ان کے مقام و مرتبے کو اجاگر کریں۔
ورلڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ڈے کے موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں بھی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں پیرامیڈیکس کے اہم کردار کو مزید واضح کیا جا سکے اور نئی نسل میں خدمتِ انسانیت کا جذبہ بیدار ہو۔
اسی جذبۂ خدمت کو آگے بڑھاتے ہوئے PIMS Medical Store & First Aid بھی انسانیت کی خدمت، فوری طبی رہنمائی اور بنیادی ادویات کی فراہمی کے ذریعے معاشرے کی بھلائی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
PIMS Medical Store. پیمز میڈیکل سٹور
— پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ