Awais Clinic

Awais Clinic ہم دواء دیتے ہیں
شفاء دیتا ہے تو

10/04/2025

میری طرف سے تمام ہومیوپیتھی کمیونٹی کو،بانی ہومیوپیتھی کا جنم دن مبارک ہو۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹر عمیر مرتضٰی بٹ

🌿 Sabadilla 200 – قدرتی علاج نزلہ، الرجی، چھینکوں اور دماغی الجھنوں کا! 🌿ہومیوپیتھک دوا Sabadilla ان افراد کے لیے نہایت ...
10/04/2025

🌿 Sabadilla 200 – قدرتی علاج نزلہ، الرجی، چھینکوں اور دماغی الجھنوں کا! 🌿
ہومیوپیتھک دوا Sabadilla ان افراد کے لیے نہایت مؤثر ہے جنہیں نزلہ، چھینکوں کا بار بار آنا، آنکھوں اور ناک میں جلن، یا ذہنی تھکن جیسی علامات کا سامنا ہو۔ یہ دوا نہ صرف جسمانی علامات بلکہ دماغی و اعصابی نظام پر بھی شاندار اثر رکھتی ہے۔
✅ Sabadilla 200 کی مکمل علامات (Drug Picture):
👃 ناک اور سانس کی علامات:
بار بار چھینکیں آنا، خاص طور پر مسلسل اور جھٹکے دار
ناک میں شدید خارش، جلن اور ناک بہنا (خاص طور پر پانی جیسا)
ناک بند ہونے کا احساس
سردی لگنے سے علامات بدتر ہونا
👁️ آنکھوں کی علامات:
آنکھوں میں خارش اور پانی آنا
آنکھوں کے ارد گرد سرخی اور خارش
🧠 دماغی اور اعصابی علامات:
خیالات کا انتشار، ذہنی الجھن
فرضی بیماریوں کا وہم (Hypochondria)
تنہائی پسند طبیعت، دوسروں سے دوری کا رجحان
یادداشت کمزور ہو جانا
ہلکا سا شور یا روشنی بھی پریشان کرے
🧍 عمومی جسمانی علامات:
سردی سے حساسیت، ہلکی سی ہوا بھی علامات بڑھا دے
جسم میں کپکپی یا کانپنا
جلد پر خارش یا الرجی جیسے اثرات
کمزوری، خاص طور پر جسمانی تھکن کے بعد
🌡️ بخار اور جسمانی حرارت:
بخار کے ساتھ سردی لگنا
ہلکی آنکھوں اور جسم میں درد کے ساتھ زکام
💊 خوراک اور استعمال کا طریقہ:
Sabadilla 200:
ایک چمچ پانی میں 5 قطرے، دن میں 2 بار (صبح و شام)
بہتر ہونے پر خوراک میں وقفہ کریں
بچوں کو کم مقدار میں دیں (2 قطرے نیم گرم پانی میں)
⚠️ دوا کو کھانے سے 30 منٹ پہلے یا بعد میں استعمال کریں
❌ دوا کے دوران پودینہ، کافی، چائے، سگریٹ، کچی پیاز یا تیز مصالحہ دار اشیاء سے پرہیز کریں


H/Dr Muhammad Afzal

07/04/2025

✨ *Digitalis Purpurea:*

دیگر نام: Foxglove

خاندانی گروپ: Plantaginaceae

ماخذ
Digitalis Purpurea:
پودے کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔

طاقتیں: عام طور پر Q، 3X، 6X، 30، 200، 1M میں استعمال ہوتی ہے۔

✍️ اثرات اور علامات :

1.Heart & Circulation:

سست لیکن زوردار دھڑکن، جیسے ہر دھڑکن کے بعد دل رک جائے گا۔
👉 Bradycardia .
(دل کی دھڑکن معمول سے بہت کم ہو جانا)
👈 دل کے پٹھوں کی کمزوری، جو حرکت کرنے پر بڑھ جاتی ہے۔
👈 دل میں بوجھ اور جکڑن، خاص طور پر بائیں جانب۔
👈 خوف اور بےچینی، مریض کو لگتا ہے کہ دل رکنے والا ہے۔

2.Kidneys & Urinary System:

👈 پیشاب کی مقدار کم ہونا، گردے صحیح کام نہیں کرتے۔
👈 سوجن، خاص طور پر چہرہ اور پاؤں۔
👈 گردوں کی کمزوری کی وجہ سے جسم میں زہریلے مادے جمع ہونا۔

3. Digestive System

👈 شدید متلی اور قے، خاص طور پر کھانے یا پانی پینے کے بعد۔
👈پیاس کم لگنا، مریض پانی سے گریز کرتا ہے۔
👈 معدے میں بوجھ، سوجن اور کمزوری۔

4.Mind & Emotions:

👈 شدید خوف، مریض کو لگتا ہے کہ اس کا دل کبھی بھی بند ہو سکتا ہے۔
👈 ذہنی دباؤ اور بےچینی، خاص طور پر رات کے وقت۔
👈 اداسی اور مایوسی، مریض خاموش اور اکیلا رہنا چاہتا ہے۔

5.Skin:

جلد کی زردی اور نیلاہٹ، خاص طور پر آنکھوں کے گرد۔

ٹھنڈے ہاتھ اور پاؤں، دوران خون کی کمزوری کی وجہ سے۔

✅ کمزور دل والا مریض، جو حرکت سے فوراً تھکن محسوس کرتا ہو۔
✅ دل کی دھڑکن سست لیکن زوردار، جیسے رکنے والا ہو۔
✅ گردوں کی خرابی، پیشاب میں کمی، اور جسم میں سوجن۔
✅ خوفزدہ طبیعت، مریض کو لگتا ہے کہ موت قریب ہے۔

🚫Precautions

⚠ زیادہ مقدار میں لینے سے زہریلا اثر ہو سکتا ہے۔
⚠ بہت زیادہ کمزوری یا سانس لینے میں دشواری کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
⚠ گردے کے شدید مریضوں کو استعمال سے پہلے مشورہ لینا ضروری ہے۔
Conclusion:

Digitalis ایک بہترین دل، گردوں اور بلڈ پریشر کی دوا ہے۔ یہ ان مریضوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے جنہیں دل رکنے کا خوف، سست دھڑکن، اور گردوں کی کمزوری کا سامنا ہو۔

Note For Patients 👇
ان ادویات پر عمل کرنے سے پہلے اپنے قریبی ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
Copy@

13/03/2025

PSORIASIS

Psoriasis is a chronic autoimmune skin condition that causes a rash with scaly patches, most commonly on the knees, elbows, trunk, and scalp. It can be painful, interfere with sleep, and affect concentration.

CAUSES

✔ Immune system dysfunction – Overactive T cells mistakenly attack healthy skin, causing inflammation and rapid skin cell growth, leading to scaly plaques.

✔ Genetic factors – Genes like HLA-Cw6 are linked to psoriasis.

✔ Triggers:

Stress

Infections (e.g., strep throat)

Skin injuries

Weather changes

Certain medications (Beta blockers, lithium, painkillers)

Smoking & alcohol

TYPES OF PSORIASIS

✔ Plaque Psoriasis (80-90%) – Raised, scaly plaques, the most common type.

✔ Inverse Psoriasis – Smooth, red plaques without scales in skin folds (underarms, groin, under breasts).

✔ Guttate Psoriasis – Small, red, drop-shaped spots, often triggered by strep infections.

✔ Pustular Psoriasis – Small pus-filled bumps on top of plaques.

SYMPTOMS

✅ Rash or thick, raised skin

✅ Discolored, scaly, or flaky plaques that shed easily

✅ Small bumps growing into larger plaques

✅ Scales that tear and cause bleeding when scratched

26/08/2024

13/14/15
September Clinic 📴

30/06/2024

" ایک تفریحی بحری جہاز سمندر میں حادثے کا شکار ہو گیا، جہاز پر ایک میاں بیوی کا جوڑا بھی سوار تھا، لائف بوٹ کی طرف جانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اس میں صرف ایک شخص کی گنجائش باقی ہے۔
اس وقت اس شخص نے عورت کو اپنے پیچھے دھکیل دیا اور خود لائف بوٹ پر چھلانگ لگا دی۔
خاتون نے ڈوبتے ہوئے جہاز پر کھڑے ہو کر اپنے شوہر سے ایک جملہ کہا۔
یہاں استانی نے توقف کیا اور پوچھا، "آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ وہ کیا بات چلائی تھی؟"
زیادہ تر طلباء نے پرجوش ہو کر جواب دیا، "میں تم سے نفرت کرتی ہوں! میں اب تک اندھی تھی!"
اب استانی نے ایک لڑکے کو دیکھا جو اس تمام تر قصے کے دوران خاموش رہا تھا، استانی نے اسے جواب دینے کے لیے کہا اور اس نے جواب دیا، "استانی صاحبہ، مجھے یقین ہے کہ وہ چیخی ہوگی - "ہمارے بچے کا خیال رکھنا!"
استانی نے حیرانی سے پوچھا کیا تم نے یہ کہانی پہلے سنی ہوئی ہے؟
لڑکے نے سر ہلایا، "نہیں، لیکن یہ بات میری ماں نے میرے والد کو بیماری سے مرنے سے پہلے کہی تھی"۔
استانی نے افسوس کرتے ہوئے کہا، "جواب صحیح ہے"۔
تفریحی بحری جہاز ڈوب گیا، وہ شخص بخیریت گھر پہنچ گیا اور اپنی بیٹی کو تن تنہا ہی پالا۔
اس شخص کی موت کے کئی سال بعد، ان کی بیٹی کو اپنا سامان صاف کرتے ہوئے والد کی ایک ڈائری ملی۔
اس ڈائری سے یہ راز آشکار ہوا کہ " جب اس کے والدین تفریحی جہاز پر گئے تھے، تو ماں کو پہلے سے ہی ایک لاعلاج بیماری کی تشخیص ہو چکی تھی.
اس نازک لمحے میں، باپ زندہ بچ جانے کے واحد موقع سے فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلا۔
اس نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا، "میری کس قدر تمنا تھی کہ تمہارے ساتھ سمندر کی تہہ میں ڈوب مروں، لیکن اپنی بیٹی کی خاطر میں تمہیں ہمیشہ کے لیے سمندر کی گہرائیوں میں اکیلا رہنے کے لیے چھوڑ آیا ہوں"۔
کہانی ختم ہوئی، کلاس میں خاموشی چھا گئی۔ -----------
دنیا میں اچھائی اور برائی کا وجود ہے، لیکن ان کے پیچھے بہت سی پچیدگیاں ہیں جن کو سمجھنا مشکل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہمیں کبھی بھی صرف سطحی حالات کو دیکھ کر اور دوسروں کو پہلے سمجھے بغیر فیصلہ صادر نہیں کرنا چاہئے۔
جو لوگ کھانے کا بل ادا کرنا پسند کرتے ہیں، وہ اس لیے نہیں کرتے کہ وہ دولت مند ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ دوستی کو پیسے پر ترجیح دیتے ہیں۔
جو لوگ کام میں پہل کرتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ وہ بیوقوف ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ ذمہ داری کے تصور کو سمجھتے ہیں۔
جو لوگ جھگڑے کے بعد پہلے معافی مانگتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ وہ غلط ہیں بلکہ اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی قدر کرتے ہیں۔
جو لوگ اکثر آپ کو میسج کرتے ہیں، ایسا اس لیے نہیں کرتے کہ ان کے پاس کرنے کے لیے کچھ بہتر کام نہیں ہے بلکہ اس لیے کہ آپ ان کے دل میں بستے ہیں۔
ایک دن ہم سب ایک دوسرے سے بچھڑ جائیں گے۔ ہم ہر موضوع اور موقع کے بارے میں گفتگو کو یاد کریں گے۔اور ان خوابوں کو جو ہم نے مل کر دیکھے تھے۔ دن، مہینے، سال گزرتے جائیں گے، یہاں تک کہ یہ رابطے نایاب ہو جائیں گے۔
ایک دن ہمارے بچے ہماری تصویریں دیکھیں گے اور پوچھیں گے کہ یہ کون لوگ ہیں؟
اور ہم پوشیدہ آنسوؤں کے ساتھ مسکرائیں گے کیونکہ ایک مضبوط لفظ دل کو چھو لیتا ہے اور ہم کہیں گے: " یہ وہی تھے جن کے ساتھ ہم نے اپنی زندگی کے بہترین دن گزارے تھے "۔

انگریزی ادب سے لی گئی کہانی، یہ کہانی ہمارے معاشرے کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

29/10/2023

‏ایک چھوٹا سا تھریڈ۔ آپ سب کی نظر

اُن لوگوں کو سلام بو کہتے ہیں کہ حماس نے کیوں اسرائیل پر حملہ کیا یہ جانتے ہُوۓ کہ اسرائیلی قتل عام کریگا ؟ وہ ایک طاقتور فوج ہے۔ اس کے پیچھے امریکہ کی طاقت ہے وغیرہ وغیرہ

۱۔ تو یقیناً آپ کا اسلام اور تاریخ کا مطالعہ کمزور ہے۔ اسلام میں ہمیشہ چھوٹی تعداد ہی ظالم کے خلاف کھڑی ہُوئ ہے۔

۲۔ اگر حق کی جنگ۔ ظُلم کے خلاف جنگ فقط اپنے سائیز اور طاقت کی فوج سے کی جاتی تو ابھی تک حق مر چُکا ہوتا کیونکہ کوئ کسی بڑی فوج سے جنگ نہیں کرتا۔

۳۔ اور جب جنگ نہیں ہورہی تھی اور 2008 سے اب تک امن کے دوران بھی اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے 150,000 فلسطینیوں کو قتل کیا یا زخمی کیا یا اپاہج کیا اور اس میں 33,000 بچے اور خواتین تھے۔

۴۔ تو کیا امن کے دور میں زیادہ نہیں شہید ہُوۓ ؟

۵۔ امن اُن سے کیا جاتا ہے جو امن چاہتے ہیں۔ جو آپ پر قبضہ چاہتے ہیں ان سے جنگ کی جاتی ہے۔

۶۔ اسلام امن سکھاتا ہے مگر اسلام یہ بھی سکھاتا ہے کہ اگر کوئ تُم پر ظُلم کرنے کے درپے ہو تو اس سے اپنے حق کے لئیے لڑو۔ کربلا کی مثال سے بڑی کوئ مثال عالم اسلام میں نہیں۔ 72 حق پر ڈٹے ہُوۓ لوگوں نے ڈیڑھ لاکھ کی یزیدی فوج سے جنگ کی۔

۷۔ اگر آپ حق کا ساتھ نہیں دے سکتے تو نہ دیں۔ آپ کا حساب اور آپ کا روزِ قیامت۔ مگر دُوسروں کو حق پر کھڑے ہونے سے نہ روکیں۔

شُکریہ۔

18/10/2023

جتنے لوگ 1961 سے 1991 کے درمیان پیدا ہوئے انہیں جنریشن ایکس کہا جاتا پے
کہتے ہیں دنیا میں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ تبدیلیاں جنریشن ایکس نے ہی دیکھیں ہیں
وی سی آر کی آمد سے لیکر اسکی ناپیدی تک آڈیو کیسٹ سے لیکر
یو ایس پی سٹیک تک
بلیک اینڈ وائٹ نشریات سے رنگین ڈیجیٹل سمارٹ ٹی وی تک
ڈائل گھما کر ملانے والے پرانے ٹیلی فون سے لیکر جدید ترین سمارٹ فون تک پتنگ بازی سے لیکر ڈرون جہاز تک بلیک اینڈ وائٹ تصویروں سے لیکر ہائی ڈیفینیشن امیج تک
اپنے سینوں میں عروج و زوال تغیر و تبدیلی کی ہزاروں داستانیں چھپائے ہوئے انسانوں کی یہ جنریشن بڑی قیمتی ہے
ہم سب میں سے جو ایکس جنریشن میں سے ہیں بہت قیمتی ہیں.
آج دیکھتے ہیں ہم میں سے کون ہے جو ایکس جنریشن میں شامل ہے اپنے خیالات کا اظہار کیجئے .copied

18/10/2023

Follow Me

17/10/2023

تاریخ کی سب سے طاقتور ترین معذرت ۔۔۔!!!!

جب حضرتِ ابوذرؓ نے بلالؓ کو کہا . . .
"اے کالی کلوٹی ماں کے بیٹے! اب تو بھی میری غلطیاں نکالے گا . . ؟
بلالؓ یہ سن کر غصے اور افسوس سے بے قرار ہو کر یہ کہتے ہوے اٹھے اللہ کی قسم! میں اسے ضرور بالضرور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے اٹھاؤں گا!!
واقعہ پیارے نبی پاکﷺ کے سامنے رکھا
یہ سن کر اللہ کے رسول ﷺ کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپﷺ نے ارشاد فرمایا:
ابوذرؓ کیا تم نے اسے ماں کی عار دلائی؟؟؟
تمھارے اندر کی جہالت اب تک نہ گئی!!

اتنا سننا تھا کہ ابوذرؓ یہ کہتے ہوے رونے لگے: یا رسول اللہﷺ میرے لیے دعائے مغفرت فرما دیجئے، اور پھر روتے ہوے مسجد سے نکلے ۔۔
باہر آکر اپنا رخسار مٹی پر رکھ دیا اور بلالؓ سے مخاطب ہو کر کہنے لگے:
"بلالؓ! جب تک تم میرے رخسار کو اپنے پاؤں سے نہ روند دو گے، میں اسے مٹی سے نہ اٹھاؤں گا، یقیناً تم معزز و محترم ہو اور میں ذلیل و خوار!!
یہ دیکھ کر بلالؓ روتے ہوے آئے اور ابوذرؓ سے قریب ہو کر ان کے رخسار کو چوم لیا اور بے ساختہ گویا ہوے:
اللہ پاک کی قسم! میں اس رخسار کو کیسے روند سکتا ہوں، جس نے ایک بار بھی اللہ کو سجدہ کیا ہو پھر دونوں کھڑے ہو کر گلے ملے اور بہت روئے!!
( صحیح بخاری :31 )

اللہ کے لیے معاف کر دیا کریں اور اللہ کی محبت حاصل کرنے کے لیے معافی مانگ لیا کریں انا کو ایک طرف رکھ کر رشتہ بچا لیا کریں انسان خطاکار ہے لیکن معافی مانگنے والے کی عزت و عظمت بڑھ جاتی ہے۔
میری طرف سے جس کا بھی دل دکھا ہو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیں
اللہ آپ کو عزتوں کا وارث کرے

11/10/2023

*آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نا پوچھیں ، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ:*

01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔
02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔
03: اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔
04: حضرت داؤود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔
05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔
06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔
07: حضرت زکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔
08: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیاء علیھم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا۔
09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔
10: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔
11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الٰہی ہے۔
12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔
13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے۔
14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔
15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔
16: اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔
17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ) کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔
18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس (فلسطین) لائے گئے۔
19: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اقتداء میں انبیاء علیھم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔
20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔
21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔
22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔
23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔
24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا۔ اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔
25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔
27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔
Copy past content

10/10/2023

نیفرون(Nephron) کیا ہیں؟
گردے ناکارہ کیوں ہو جاتے ہیں؟
""'"""""''""'"""""""""'""""""""""""""""""""
نیفرون سیلز کی ایک قسم ہے جو گردوں میں پائے جاتے ہیں۔
گردوں میں عموماً دو قسم کے نیفرون سیلز پائے جاتے ہیں: گلومرولس(glomerulus) اور
ٹیوبیولس (.tubule cells)
نیفرون انسان کے گردے کا وہ حصہ ہے جو خون کو صاف کرتا ہے اور معدے کے اثرات کو برداشت کرتا ہے۔ نیفرون خون میں موجود ویسٹ، نمک، پانی اور دیگر مواد کو فلٹر کرتا ہے اور انہیں پیشاب کی صورت میں جسم سے باہر نکالتا ہے۔
ایک گردے میں تقریباً 1 ملین سے زیادہ نفرون ہوتے ہیں۔
ایک نیفرون کا سائز بہت چھوٹا ہوتا ہے، تقریباً 1 ملی میٹر لمبائی میں ہوتا ہے۔
اگر کچھ نیفرون ناکارہ ہو جائیں تو یہ دوبارہ بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
نیفرون بیشتر تعداد میں اگر ناکارہ ہو جائیں تو گردے فیل ہو جاتے ہیں۔یہ اچانک ناکارہ نہیں ہوتے بلکہ اپنے اسباب کے تحت بتدریج ناکارہ ہوتے چلے جاتے ہیں۔
نیفرون ناکارہ ہو جانے کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں، جیسے کوئی بیماری، زہریلی دوائوں کا استعمال، یا گردے کی کسی وجہ سے کمزوری۔
گردے فیل ہونے کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ نوجوان طبقہ بھی اس کی زد میں ہے۔
گردے فیل ہونے کی شکایات مرد حضرت میں زیادہ ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مرد حضرات اتائی معالجین سے جنسی طاقت کی ادویات لیتے رہتے ہیں ان ادویات کا گردوں پر بہت برا اثر پڑتا ہے اور ان ادویات کے زیر اثر نیفرون ناکارہ ہوتے رہتے ہیں۔
(Tayyab shah G)

Address

P-17, MAIN LINK Avenue MOTORWAY CITY SARGODHA ROAD
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 13:00
Sunday 09:00 - 13:00

Telephone

+923337743078

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awais Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Awais Clinic:

Share