04/01/2026
گولڈ میڈلسٹ سینئر پروفیسر ڈاکٹر نگینہ کا ایک اور اعزاز،خاتون ڈاکٹر نے گلے میں پھنسا تالا نکال کر اڑھائی سالہ بچے کی جان بچالی۔
اہلِ خانہ کے مطابق بچے کو انتہائی نازک حالت میں فیصل آباد کے ایک نجی ہسپتال لایا گیا تھا، جس کے گلے میں تالا پھنس جانے کے باعث اس کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا اور بچے کی جان کو شدید خطرہ لاحق تھا ڈاکٹر نگینہ نے فوری طور پر اینڈوسکوپی کے ذریعے بچے کے گلے پھنسا تالا نکال کر اسکا سانس بحال کر دیا ، جس کے بعد بچے کی حالت خطرے سے باہر ہو گئی اہلِ خانہ کی جانب سے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹر نگینہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا