16/09/2025
🌸 محترم والدین کے نام 🌸
ہم سب کی خواہش ہے کہ ہماری بچیاں ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل پائیں۔
اسی مقصد کے لئے حکومتِ پاکستان اب اسکول جانے والی بچیوں (عمر 9 سے 14 سال) کو HPV ویکسین فراہم کر رہی ہے – اور یہ بالکل مفت ہے۔
✅ یہ ویکسین صرف ایک بار زندگی میں لگائی جاتی ہے اور بچیوں کو مستقبل میں ہونے والے ایک خطرناک مرض سروائیکل کینسر سے مؤثر طریقے سے بچاتی ہے۔
✅ یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت (WHO) سے منظور شدہ اور دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں کامیابی سے استعمال ہو رہی ہے۔
✅ یہ بالکل محفوظ ہے اور والدین کے لئے اپنی بچیوں کے مستقبل کے تحفظ کا ایک قیمتی تحفہ ہے۔
🙏 والدین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ افواہوں کے بجائے حقائق پر بھروسہ کریں اور اپنی بچیوں کے روشن مستقبل کے لئے یہ ایک قدم ضرور اٹھائیں۔
📞 مزید معلومات یا رہنمائی کے لئے رابطہ کریں: 03346534004
🌐 وزٹ کریں: drwasifiqbal.com
ایچ پی وی ویکسین سے متعلق عام سوالات اور ان کے جوابات
سوال: کوئی نقصان یا سائیڈ ایفیکٹ ہوتا ہے؟
جواب: صرف معمولی سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں جیسے بازو میں درد یا ہلکا بخار، جو جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔