19/02/2024
قبض اور اسکا آسان علاج۔
Constipation / IBS-C
قبض پیٹ کا ایک عام مسلئہ ہے، جو تقریباً ہر شخص کو زندگی میں اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کچھ دن قبض کا ہونا کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے ، لیکن دائمی قبض (جو 3 مہینے سے زیادہ ہو)بہت سی بیماریوں کی وجہ یا سبب بن سکتی ہے ۔ دائمی ﻗﺒﺾ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮨﮯ ,ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍُﻡ ﺍﻻﻣﺮﺍﺽ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
باقی قبض کا یہ علاج نہیں ہے کہ ہر دوسرے تیسرے دن قبض کی ٹیبلیٹ یا سیرپ لیا جائے ، بلکہ قبض کی اصل وجہ کو سمجھ کر اس وجہ کو ختم کیا جائے تو پھر قبض بھی نہیں ہو گی۔
قبض کیا ہے؟
قبض کا آسان مطلب ھے، پیٹ کی باقاعدہ صفائی نہ ھونا یا فضلہ کا سخت ھونا، اور فضلے کے نکاس میں دیر ھونا، یا ہفتے میں تین سے کم بار پاخانا آنا۔ اور مزید اس میں تھوڑا تھوڑا پاخانہ خارج ھو نا یا کٸی کٸی دن بعد پاخانہ خارج ھو یا پاخانہ جل کر سیاہ رنگت کا ہونا قبض میں شامل ہے۔
ویسے تو قدرتی طور پر صبح و شام اجابت کے لئے جانا چاھیئے، اگر فضلہ وقت پر نہ اترے تو سمجھ لینا چاھیئے کہ قبض کی شکایت ھے. کئی بار فضلے کے نکاس کے لئے کافی زور لگانا پڑتا ھے، اس وقت فضلہ سخت و خشک ھوتا ھے، یہ علامات بھی قبض کی ھیں۔
اصل میں قبض کسی بیماری کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ ایک علامت ہے، جو بہت سی بیماریوں میں ہو سکتی ہے۔ جسکی بہت سے وجوہات ہوتی ہیں ۔
دائمی قبض بہت سی بیماریوں کے ساتھ منسلک ہو سکتی ہیں۔
قبض کی وجوہات:
جیسے کہ
1 :۔ سب سے عام وجہ غذا میں فائبر کی کمی کا ہونا، ورزش نہ کرنا ,پانی کم پینا اور غیر متوازن غذا،مرچ مسالے والی چیزوں کا بےجااستعمال کرنا ہے ۔
2:۔ کچھ علاقوں کا زیر اب یا پینے والا پانی انتہاٸی ناقص اور خشک ھوتا ھے۔ جو معدے اور بڑی انت میں خشکی کا باعث بنتا ھے۔
3:۔ کچھ لوگوں میں سموکنگ اور چرس جیسی منشیات بڑی انت کو خشک کر دیتی ھیں۔جس سے داٸمی قبض جنم لیتی ھیں ۔
4:۔ ورزش نہ کرنا،مسلسل بیٹھے بیٹھ کر کام کر نا اور موبائل زیادہ استعمال کرنا ،اور پاخانے کو زیادہ دیر تک روکنا ۔
5:۔ اور ڈپریشن۔انزاٸٹی اوسی ڈی یا پھر نیند پرسکون نہ ھونا بھی قبض کی ایک بڑی وجہ ہے۔
6؛۔ قبض کی ایک اور بڑی وجہ IBS بھی ھوتا ہے۔جس میں بڑی اور چھوٹی انت کی حرکت محدود ھو جاتی ھے۔ آی بی ایس میں موشن بھی ہو سکتے ہیں.
7:۔ کچھ اینٹی ڈپریشن ، آئرن اور معدے کی ادویات بھی قبض کا موجب بنتی ہیں۔
8:۔ مزید قبض انتوں میں کیلشیم ۔میگنیشم۔ فاسفیٹ اور وٹامنز۔ڈی تھری کی کمی یا جزب نہ ھونے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے ۔
9:۔ دائمی قبض کی ایک اور وجہ ہائپو تھائرائڈ زم بھی ہے۔
10:۔ قبض کی ایک اور خطرناک وجہ آنتوں کی رکاوت بھی ہے ، یعنی اس میں آنتیں کا راستہ بند ہو جاتا ہے۔
(Intestinal obstruction)
قبض سے منسلک علامتیں
1- پاخانے میں خون کا ہونا (bleeding)
2- سر درد اور پیٹ درد کا ہونا
3:۔ مقعد میں تکلیف یا جلن ہونا
4:۔ بخار کا ہونا (کسی انفیکشن کی صورت میں)
5-۔ پیٹ میں ھوا گیس کا بھرنا
6-۔ بھوک کی کمی کا ہونا
7-۔ کمزوری،ڈیپریشن،چڑچڑا پن کا ہونا
8-۔ زبان پہ سفیدی اور منہ سے بد بو کا ہونا
9:۔ مزید دائمی قبض بواسیر کی ایک بڑی عام وجہ ہے،
10:۔ مزید قبض کے ساتھ آئ بی ایس اور ہائپو تھارائڈزم کی علامتیں بھی ہو سکتی ہیں ۔
قبض کی تشخیص
دائمی قبض کی تشخیص / وجہ کو جاننے کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔اس میں کچھ لیب ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں جیسےکہ
1) CBC
2) urea, creatine and electrolytes
3) serum calcium
3) abdominal X ray erect and supine
4). Serum TSH etc
اگر بنیادی بیماری کی تشخیص ہو جائے تو اسکا علاج یعنی Treat the underlying cause.
جیسے آنت میں infections یا رکاوٹ
مثلاً Hirschsprung Disease یا تھائرائیڈ ہارمون کی کمی یا ڈیپریشن ، آی بی ایس وغیرہ کی صورت میں اس بیماری کا علاج کرنے سے قبض کا مسئلہ خود بخود حل ہو جائے گا.
قبض کی پیچیدگیاں:
1:۔ مقعد کا زخم : A**l Fissure
اکثر سخت پاخانہ کر کر کے اس جگہ زخم بن جاتا ہے جو مذید درد کا باعث بنتا ہے اور قبض مذید شدید ہو جاتی ہے. عموماً اس صورت میں پاخانے کے ساتھ تھوڑا بہت خون بھی آتا ہے. اس صورت میں ڈاکٹر کو دکھانا بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک زخم کا علاج نہیں ہو گا یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ بگڑتا چلا جائے گا۔
2:۔ بواسیر کا مسلئہ (piles or hemorrhoids)۔
3۔۔ Re**al prolapse یعنی بڑی آنت کا حصہ پاخانے والی جگہ سے باہر آ جانا
قبض کا علاج
سب سے پہلے قبض کی وجہ کو سمجھیں پھر اس کی وجوھات کو ختم کرنا چاھیے۔ اگر آپ کو دائمی قبض کا مسلئہ ہو جو پرہیز سے بھی فائدا نہ ہو رہا، تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔IBS ،ڈیپریشن, ہائپو تھارائڈزم کی تشخیص / علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
( باقی قبض کی ٹیبلیٹ یا سیرپ صرف عارضی طور پر فائدا دیتی ہیں، جو آپ میڈیکل سٹور سے لیں سکتے ہیں)
قبض سے بچائو کا طریقہ
(سب سے پہلے آپ اس چیز سے مکمل پرہیز کریں جس سے قبض کا مسلئہ ہوتا ہے)
1:۔ روزانہ 30 منٹ سے زیادہ ورزش کریں۔
2:۔ روزانہ 2 سے 3 لیٹر پانی استعمال کریں، اور پاخانے کی حاجت ہونے پر بروقت واشروم جائیں،تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
3:۔ کیلشیم اور فاٸبر سے بھرپور خوراک کھانی چاھیے جیسے بادام گرما خربوزہ آم اڑو خوبانی تربوز شلجم کچی سبزیاں اور سلاد گڑ گلو قند اسپغول وغیرہ وغیرہ
4: سٹرس تنائو کو کم کریں اور رازانہ 8 گھنٹے تک پر سکون نیند لیں۔
شکریہ