
07/03/2025
۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہومیوپیتھی میں ہر مریض کی علامات کے مطابق مختلف دوا ہوسکتی ہیں،
لیکن یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ جتنے بھی مریض آپ نے ہیپاٹائٹس C کے دیکھے ہوں اور جن کا آپ نے علامات کے مطابق علاج کیا ہو، اُس میں ایک یا دو ادویات ہمیشہ آپ نے استمعال کی ہوں.
اسی سلسلے میں جگر اور جگر سے متعلقہ بیماریاں اور انکے ہومیوپیتھک علاج پر پورے پاکستان میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے اپنے تجربات و مشاہدات جاننے کا سلسلہ جاری ہے،
جیسے ہیپاٹائٹس C کا علاج تین سطحوں Grounds پر ہوتا ہے۔
👈.. سب سے پہلے آپ نے مریض کی میازمیٹک Miasmatic دوا تلاش کرنی ہے، اور اس کی اونچی طاقت مریض کی حالت اور بیماری کی نوعیت کے ساتھ دینی ہے،
میرے مریض کی میازمیٹک دوا لائیکوپوڈیم Lycopodium ہے۔ یہ ایک خوراک آپ نے کلینک پر مریض کو کھلا دینی ہے۔
👈.. اس کے بعد آپ نے ایک مدرٹنکچر ضرور تجویز کرنا ہے، میرے مریض کا مدرٹنکچر علامات کے مطابق Taraxacum Q ہے۔
ٹریکسیکم مدرٹنکچر کا استعمال Hepatitis C کو نیگیٹو Negative کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس طرح مریض جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے۔
لائیکوپوڈیم اور ٹریکسکیم ہیپاٹائٹس C کا تیربحدف علاج ہے۔
👈👈 تحریر و تحقیق
ہومیوپیتھک ڈاکٹر ماس گجرات پاکستان۔