04/12/2024
شعبہ فوڈ سائنس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباداور افنکاپاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ حلال لیڈ آڈیٹر کورس کا انعقاد :
حلال انڈسٹری میں پاکستان کا کلید ی کردار انتہائی ضروری :پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد
04 دسمبر2024(فوڈ نیوز-میاں دانش): شعبہ فوڈ سائنس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آ ف امریکہ پاکستان کے باہمی اشتراک سے تین روزہ حلال لیڈ آڈیٹر کورس کا انعقاد ایس ٹی سی حال جی سی یونیورسٹی نیو کیمس میں کیا گیا۔ جس میں وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم ، ڈین فکلٹی لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں ، چیرمین فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرحان سعید ، پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم سی ای او افنکاپاکستان،پروفیسر ڈاکٹڑ جاوید عزیز اعوان ،پروفیسر ڈاکٹر عمیر ارشد باجوہ ، ڈاکٹر سخاوت ، مفتی آصف ،ڈاکٹڑ محمد افضال، جنرل مینجر آپریشن اویس قرنی، سی ای او ایم ڈی فوڈ کنسلٹنٹ میاں محمد دانش رضا سمیت شعبہ فوڈ سائنس کی فیکلٹی اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔عالمی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر حلال انڈسٹری میں پاکستان کا کلیدی کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا ظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رؤف ِ اعظم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کی بہتر تعلیم کے لیے یونیورسٹی ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اس کے بعد چیر مین شعبہ فوڈ سائنس ڈاکٹر فرحان سعید نے حلال لیڈ آڈیٹر کورس کو طلباء و طالبات کے لیے اہم سنگ ِ میل قرار دیا اور معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں ، اور دیگر مہماناں ِ گرامی کاپروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔ اس کے بعد سی ای اور افنکا پاکستان پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے رئیس اداراہ اور دیگر مہمانوں کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کرتےہوئے حلال انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پروفیسر ڈاکٹر راؤف ِاعظم سمیت دیگر مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس کے بعد باقاعدہ ٹیکنکل سیشن کا اغاز پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان نے کیا اور اس کے ساتھ ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ اس کے بعد حلال کے موضوع پر افنکا پاکستان کے شرعی ایڈوایئزر مفتی آصف نے اسلامی نقطہ نظر سے حلال وحرام کے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور حلال اور حرام کی قرآن و سنت کے مطابق مختلف پہلوں کو زیر بحث لا یا گیا ۔ اس کورس میں جی سی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے علاوہ فوڈ انڈسٹری سے بھی فوڈ ٹیکنالوجسٹ نے شرکت کی اور اس طرح اس کورس کا پہلا دن ایک طویل ٹیکنکل و شرعی موضوع پر تفصیلی گفتگو کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
, , , , , . , , # ,