Dawakhana Hakeem Talib Hussain

Dawakhana Hakeem Talib Hussain Our herbal products handmade with the finest organic, ethically wildcrafted and best quality plants,

کیا چاول واقعی موٹا کرتا ہے؟یہ کہنا کہ چاول موٹا کرتا ہے یا چاول کھانے سے جسم کو نقصان ہوتا یا ذیابیطس کے چانسز بڑھ جاتے...
13/09/2025

کیا چاول واقعی موٹا کرتا ہے؟

یہ کہنا کہ چاول موٹا کرتا ہے یا چاول کھانے سے جسم کو نقصان ہوتا یا ذیابیطس کے چانسز بڑھ جاتے ہیں قطعی غلط ہے۔ اعتدال کے ساتھ ہر غذا کھانی چاہئے۔
دنیا میں آدھی سے زیادہ آبادی کی بنیادی غذا چاول ہیں ۔ چین، مشرق بعید، بنگلہ دیش، اور دیگر کئی ممالک میں لوگ روزانہ چاول کھاتے ہیں۔ دوسری بات جو کہی گئ ہے کہ چاول کے ایک پیالے میں پیپسی کے ٹن جتننے حرارے ہوتے ہیں تو بھائ اس میں حیرت کی کیا بات؟ تمام اناج کاربوھائیڈریٹ سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ ہضم ہونے کے بعد شکر یا گلوکوز میں ہی تبدیل ہوتے ہیں۔ یہ ہماری خوراک میں توانائ فراہم کرنے والے بنیادی جز ہیں۔ چاول ایک انتہائ نفیس اور زود ہضم غذا ہے۔ چاول ابال کر اگر اس کی پیچ یا پانی پھینک دیا جائے تب تو چاول بہت ہی زیادہ ہلکے ہو جاتے ہیں۔ چاول اپنے وزن سے ڈیڑھ گنا زیادہ پانی جذب کرتا ہے۔ یعنی ایک کلو چاول پکنے کے بعد ڈھائ کلو ہوجاتا ہے۔ یعنی اگر آپ ابلے ہوۓ ایک پاؤ چاول کھاتے ہیں تو اس میں چاول صرف 100 گرام اور پانی 150 گرام ہوگا۔
چاول ابالتے وقت اس میں اگر زیرہ اور کچھ گرم مصالحہ بھی شامل کردیا جائے تو اس کی اصلاح بھی ہوجاتی ہے۔
بالکل واضح ہے کہ چاول میں کیلوریز روٹی کے مقابلے آدھی ہوتی ہیں لیکن یہاں چاول سے مراد ابلے ہوئے پانی نتھارے چاول ہے۔ خوب چکنائ گوشت مصالحوں والا بریانی پلاؤ نہیں۔

تمام اناج ادل بدل کر کھاتے رہنے چاہئیں۔ زرا گندم کی دو روٹیوں میں بھی کاربوہائیڈریٹ یا حرارے معلوم کرلیجئے۔سو گرام سفید چاولوں میں 130 حرارے ہوتے ہیں۔ جبکہ سو گرام گندم کی روٹی میں اس کے ڈبل یعنی 264حرارے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چاول کھانے کے چند گھنٹے بعد پھر بھوک لگنے لگتی ہے کہ آپ نے مطلوبہ مقدار سے کم حرارے لئے ہیں۔ ارے بھائ حرارے نہیں ہونگے تو خوراک کس کام کی؟؟؟ ہماری غذا دیکھئے۔ ہم یورپین لوگوں کی طرح سکا یا تلا ہوا گوشت اور ابلے آلو یا سبزیاں نہیں کھاتے۔۔۔ ہماری غذا میں شوربے کی رکابی میں دو بوٹیاں اور ایک آلو کے ٹکڑے یا کسی سبزی کے چند ٹکڑوں کے ساتھ روٹی یا چاول۔۔۔ اب وہ نرا پانی اور مصالحے والا شوربہ یا دو بوٹیاں کتنی توانائ فراہم کریں گی؟؟ ہم کو جو توانائ ملتی ہے وہ روٹی چاول یا اناج سے ہی ملتی ہے۔ یا تو آپ ایک پلیٹ میں پائو بھر گوشت کی تلی یا ابلی یا بیکڈ چانپوں کے ساتھ ایک پورا ابلا ہوا آلو اور سلاد اور تلے یا ابلے مٹر کھائیں تب تو آپکو اناج کی ضرورت نہیں۔ یا قیمے کےموٹے کباب والا برگر جس کے ساتھ فرنچ فرائز بھی ہوتی ہیں وہ لیجئے۔ بروسٹڈ چکن میں تلے چکن کے ساتھ زرا سا ڈنر رول ہوتا ہے اور پلیٹ بھر فرنچفرائز۔ تو یہاں روٹی یا چاول کی ضرورت نہیں۔

لیکن ہمارے اکثر گھروں میں یہاں پائو یا ادھ کلو گوشت کا سالن پانچ چھ افراد کے لئے بنتا ہے۔۔تو لازمی ہے کہ روٹی یا چاول ساتھ ہوں تاکہ بنیادی غذائ ضرورت پوری ہوسکے۔ یہ الگ بات ہے کہ کاربو ھائیڈریٹ سے مسلز نہیں بنتے بلکہ یہ پیٹ کو موٹا کرتا ہے۔ اسی لئے ہمارے ملک میں لوگوں کی توند نکل آتی ہے۔ وجہ آرام طلبی اور کھائ گئی غذا کو پوری طرح جسمانی مشقت سے حراروں کو خرچ نہ کرنا۔اصل میں جو چیز موٹا کرتی ہے وہ چکنائ ہے۔ اگر آپ ہمارے کھانوں پر نظر ڈالیں تو ان میں بغیر روغن یا تار نہ رنگ آتا ہے نہ ذائقہ ۔ ہمارا ہر کھانا پائو بھر تیل میں بنتا ہے۔ یہ بریانی کے چاول نہیں بلکہ اس میں موجود چکنائ موٹا کرتی ہے۔ چین کے لوگ روز چاول کھاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ جو بھی چکن یا سبزیاں گریوی کے ساتھ ڈالتے ہیں وہ بغیر چکنائ کے سوپ نما ہوتی ہے۔ یورپ امریکہ میں سبزیوں اور گوشت کا جو اسٹیو بنتا ہے وہ بھی بغیر چکنائ سوپ نما بنتا ہے جس کو چمچے کی مدد سے کھایا جاتا ہے۔ وہ لوگ زیادہ تر پنیر استعمال کرتے ہیں۔ یا پھر اگر کوئ چیز فرائ کرنی ہوتو گھی تیل استعمال کرتے ہیں۔
اگر موٹاپے اور بیماریوں ںسے بچنا ہے تو گھی تیل اور ریفائنڈ آٹا میدہ اور سفید چینی کم از کم استعمال کیجئے۔ اپنا انداز بدل دیجئے۔

ہم کاربو ھائیڈریٹ بھی کھا رہے ہیں اور ساتھ چکنائ بھی۔ چکنائ ہمارے جگر پر بے انتہا مشقت ڈالتی ہے اور یہ جسم میں براہ راست چربی کی صورت جمع ہو جاتی ہے کہ کاربو ھائیڈریٹ زیادہ لینے کی وجہ سے اس کے استعمال کی نوبت نہیں آتی اور جسم کو حسب ضرورت توانائ کاربو ھایئڈ ریٹ سے ہی مل جاتی ہے۔ بلکہ کاربو ھائیڈریٹ کی زائد شکر بھی چربی بن کر پیٹ پر جمع ہو جاتی ہے۔ ساری خرابی کی جڑ ہمارے کھانوں میں چکنائ کی بے انتہا زیادہ مقدار ہے جس سے بے شمار امراض اور پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ کوشش کیجئے کہ بھاپ میں پکا یا ابلا ہوا یا ٓگ پر سیکا ہوا کھانا یا گریوی کی صورت میں سوپ نما کھانا استعمال کیجئے۔ کچھ عرصہ اس پر پابندی سےعمل کرنے کے بعد ٓٓآپ خود اپنے جسم میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ جہاں چکنائ کا استعمال ناگزیر ہو وہاں زیتون کا تیل یا خالص سرسوں کا تیل یا مکئ کا تیل استعمال کیجئے۔ پھر آٓپ کو نہ چاول موٹا کرے گا نہ گندم ۔یورپی اور امریکن جو موٹے ہوتے ہیں تو وہ کھا پی کر موٹے ہوتے ہیں اور ان کے سینہ و بازو اور دیگر اعضا پر گوشت ہوتا ہے کیونکہ وہ کم کاربو ھائیڈریٹ لیتے ہیں اور پروٹین زیادہ۔۔۔ ہمارے یہاں پیٹ تو ڈھول ہو جاتا ہے لیکن باقی جسم کمزور ہی رہتا ہے۔۔پیپسی کے حرارے اس لئے نقصان دہ ہیں کہ وہ چینی ہوتی ہے۔ سفید چینی کے بے شمار نقصانات ہیں۔ یہ فوری جسم میں حل ہو کر زائد شکر جگر میں جمع کردیتی ہے۔ جبکہ تمام اناج بتدریج جسم میں حل ہوتے ہیں۔ اور دھیرے دھیرے توانائ فراہم کرتے ہیں۔
بشکریہ۔ ثناءاللہ خان احسن۔

مطب انچارج حکیم اعجاز الحق مشورے/علاج کے لئے آج ہی رابطہ کریں۔کال/واٹسایپ۔03038748065کال/واٹسایپ۔03366506478
13/09/2025

مطب انچارج حکیم اعجاز الحق
مشورے/علاج کے لئے آج ہی رابطہ کریں۔
کال/واٹسایپ۔03038748065
کال/واٹسایپ۔03366506478

13/09/2025

مسلمانوں ظہر کی نماز کا وقت ہوگیا ہے پڑھ لو

حکیم افتخارطالب مشورے اور علاج کے لیے کال / واٹساپ 03087874348
13/09/2025

حکیم افتخارطالب مشورے اور علاج کے لیے کال / واٹساپ 03087874348

حکیم افتخارطالب مشورے اور علاج کے لیے کال / واٹساپ 03087874348
13/09/2025

حکیم افتخارطالب مشورے اور علاج کے لیے کال / واٹساپ 03087874348

Address

279 Khurd Choti Unasi Near Saleemi Chock
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 11:00 - 20:00
Tuesday 11:00 - 20:00
Wednesday 11:00 - 20:00
Thursday 11:00 - 20:00
Friday 10:00 - 19:00
Saturday 11:00 - 20:00
Sunday 11:00 - 20:00

Telephone

03038748065

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawakhana Hakeem Talib Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dawakhana Hakeem Talib Hussain:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram