
04/03/2025
World Obesity Day 2025
پاکستان میں آج ہر چار میں سے ایک شخص Overweight یا Obese ہے- (Overweight) سے مراد وہ شخص جس کا وزن مناسب حد سے زیادہ ہے اور (Obese) سے مراد وہ جس کا وزن مناسب حد سے انتہائی زیادہ ہے- عالمی ادارہ صحت (World Obesity Federation) کے اعداد و شمار کے مطابق Obesity کے لحاظ سے پاکستان کا شمار دنیا کے ایک سو اٹھاسی ممالک میں سے نویں نمبر پر ہے اور ہر چار میں سے ایک فرد (Obese) ہے، جس میں زیادہ تر تعداد شہری آبادی کی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ 5.4 ملین تعداد سکول جانے والی عمر کے بچوں کی یے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بڑھتا ہوا وزن اور ناقص غذا کے استعمال، ورزش کی کمی کی وجہ سے پاکستان آج ایشیاء میں ذیابیطس/شوگر (Diabetes) کی بیماری میں پہلے نمبر پر اور امراضِ قلب میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اور بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے ہر دو میں سے ایک شخص ہائی بلڈ پریشر (Hypertension) ،ہائی یورک ایسڈ (Hyperuricemia) ،فیٹی لیور(Fatty Liver)، ہڈیوں اور جوڑوں کی بیماریوں(Arthritis) کا شکار ہے۔ یہ تمام بیماریاں انسانی صحت کیلئے بہت خطرناک ہیں اور ان میں بیشتر وہ ہیں جو دائمی ہیں اور انکے علاج کیلئے ہمیں ساری عمر ادویات اور علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان سب حقائق کے مدنظر اگر آپ میری یہ تحریر پڑھ رہیں ہیں اور آپکا وزن زیادہ ہے تو آج ہی اپنے وزن کو کم کرنے کا پختہ ارادہ کریں، اپنی غذا کو سادہ بنائیں- ریشے دار غذائیں ، کچی سبزیاں اور کم میھٹے ریشے دار پھلوں کو اپنی روز مرہ غذا کا اہم جز بنائیں - اس کے علاوہ پیکجڈ فوڈز ، میٹھے مشروبات ، بوتل، بیکری فوڈز ، فاسٹ فوڈز ، بناسپتی گھی ، تلی ہوئی چیزوں ، چربی والا و لال گوشت کھانے سے گریز کریں ۔ اور جتنا ہو سکے خود کو فطرت کے قریب کریں تا کہ آپ ان خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے بچ سکیں۔
کیونکہ میرا یہ خیال ہے کہ
" کُچھ دن کی مشقت ساری عمر کی آسانی کیلئے بہت ضروری ہوتی ہے۔"
~ڈائیٹیشن حِنارفیق