Zia Clinic & Physio Care

Zia Clinic & Physio Care ZIA_CLINIC_&_PHYSIO_CARE restores functional ability and quality of life with an injury, impairment or disability, restoring mobility and function
(1)

15/08/2022

  ALLAH PAK sb ko apni rehmat mai rakhyn"یہ دونوں تصاویر ہاشم رضا بھائی کی ہیں اور دونوں تصاویر میں محض ڈیڑھ برس کا فرق ...
15/08/2022


ALLAH PAK sb ko apni rehmat mai rakhyn

"یہ دونوں تصاویر ہاشم رضا بھائی کی ہیں اور دونوں تصاویر میں محض ڈیڑھ برس کا فرق ہے. یہ بھائی کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے آج رات دنیا سے رخصت ہو گئے. وہ ایک سماجی کارکن تھے اور سماج کے محروم طبقہ کی محرومیاں دور کرنے میں سرگرم رہتے تھے. پچھلے برس فروری میں انہیں معدے کی شدید تکلیف ہوئی اور چند ماہ بعد چھوٹی آنت اور معدے کا کینسر تشخیص ہو گیا. اللہ کریم ان کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے اور وارثین کو صبر جمیل دے.
انہوں نے اپنی بیماری کے متعلق بہت تفصیل سے لکھا اور آخر میں اس کے نتیجے میں ملنے والے کچھ سبق ذکر کیے. میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک ان کو پڑھے کہ ان میں ہمارے لیے بڑی عبرت ہے.
وہ کہتے ہیں کہ جب معدے نے ہضم کرنا چھوڑ دیا تو محض چند ماہ میں وزن تیزی سے کافی کم ہو گیا. روزمرہ کی تمام سرگرمیاں آہستہ آہستہ چھوٹ گئیں اور میں بستر سے لگ گیا. جب آپریشن کے لیے خون کی ضرورت پیش آئی تو عجیب واقعہ رونما ہوا. میں نے وٹس ایپ سٹیٹس لگایا تو مجھے یقین تھا کہ خون کا بندوبست بآسانی ہو جائے گا کہ میرے ساتھ کافی ساری بلڈ سوسائٹیز، بلڈ این جی اوز اور بلڈ ایکٹیوسٹ جڑے ہوئے تھے. لیکن مجھے اس وقت بےحد حیرانگی ہوئی کہ چھ سو سے زائد قریبی لوگوں نے میرا سٹیٹس دیکھا مگر چند دوستوں کے سوا کسی نے پوچھا تک نہیں کہ آخر مجھے کس لیے خون ضرورت ہے. خون کا بندوبست تو ہو گیا لیکن مجھے اس سے بڑا شاک لگا.
وہ کہتے ہیں کہ زندگی کے سکھانے کا اپنا ہی انداز ہے اور میں نے ان مشکل حالات میں زندگی سے مندرجہ ذیل بڑے اہم سبق سیکھے.
1. خود کو اللہ کے سپرد کر دیں کہ آپ کے کنٹرول میں کچھ بھی نہیں ہے. آپ ناقابلِ تسخیر ہرگز نہیں ہیں.
2. آپ کے گھر والے سب سے پہلے ہیں اور ماں کی محبت کا نعم البدل کوئی بھی نہیں ہے.
3. اگرچہ آپ بستر سے ہلنے کے قابل بھی نہیں اور آپ کا درد ناقابلِ برداشت ہو تو تب بھی تب بھی آپ کے پاس اپنے رب کا شکرگزار ہونے کے لیے بہت کچھ موجود ہے.
4. ہم بہت محدود ہستی ہیں جو بعض اوقات کسی خاص معاملے کی وجہ یا وقت کا تعین تبھی کر پاتے ہیں جب بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے.
5. آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے کچھ خاص لوگوں کے سوا کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا. لہٰذا آپ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کی زندگی میں وہ خاص لوگ کون ہیں اور ان کی پہلے سے ہی قدر کیجیے.
6. کچھ لوگ آپ سے خوب فائدے اٹھاتے ہیں لیکن وہ مشکل وقت میں آپ کے کسی کام نہیں آتے. ایسے لوگوں سے خبردار رہیں.
7. کم مگر مخلص لوگوں سے دوستی رکھیں.
8. زندگی میں مفت ملی ہوئی چھوٹی چھوٹی نعمتوں کی قدر کیجیے. کسی سے بات چیت، پارک میں چہل قدمی کرنا، باقاعدہ کھانا کھانا، ہنسنا، بھرپور نیند لینا اور چھوٹے موٹے کام کرنے کے قابل ہونا، یہ وہ نعمتیں ہیں کہ جو شاید آپ کے لیے معمولی ہوں لیکن میں آج ان سے محروم ہوں اور انہیں ترستا ہوں.
9. اپنی مصروف زندگی سے وقت نکال کر کسی کی تیمارداری کرنا بیمار کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے. اسی وجہ سے یہ ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت بھی ہے.
10. جانیں کہ آپ کے لیے واقعی اہم کیا ہے. وہ چیزیں جنہیں میں اپنے لیے بہت اہم سمجھتا رہا لیکن بیمار پڑا تو وہ میرے لیے بالکل غیراہم ہو کر رہ گئیں.
11. کچھ عام لوگ آپ کے لیے آپ کے دوستوں سے بڑھ کر اچھے ثابت ہوتے ہیں.
12. سوشل میڈیا ایک بہت بڑا دھوکہ ہے. یہ ہمیں انسان سے حیوان بنا رہا ہے اور ہم انسانی ہمدردی سے محروم ہوتے جا رہے ہیں.

Address

Main Bazar St-1 Mustafabad Sargodha Road Faisalabad
Faisalabad

Opening Hours

Monday 10:00 - 13:00
Tuesday 10:00 - 13:00
Wednesday 10:00 - 13:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 10:00 - 13:00

Telephone

+923223388896

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zia Clinic & Physio Care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category


Other Therapists in Faisalabad

Show All