قطب شاہ شفاء خانہ

قطب شاہ شفاء خانہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from قطب شاہ شفاء خانہ, Medical and health, St # 16, West Canal Road, near KIA motors, Faisalabad.

قطب شاہ شفاء خانہ 2002 سے ہمارے علاقے منصور آباد فیصل آباد میں روحانی، جسمانی، نفسیاتی اور معاشرتی مسائل میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ اب تک لا تعداد مایوس العلاج لوگ اور روحانی پیچیدگیوں میں گھِرے ہوئے افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

خوابوں کی تعبیر
19/08/2024

خوابوں کی تعبیر

اپنے نام کے حساب سے اسم اعظم کا استخراج کروائیں
19/08/2024

اپنے نام کے حساب سے اسم اعظم کا استخراج کروائیں

19/08/2024

قطب شاہ شفاء خانہ 2002 سے ہمارے علاقے منصور آباد فیصل آباد میں روحانی، جسمانی، نفسیاتی اور معاشرتی مسائل میں لوگوں کی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ اب تک لا تعداد مایوس العلاج لوگ اور روحانی پیچیدگیوں میں گھِرے ہوئے افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
مرض چاہے روحانی ہو، جسمانی، نفسیاتی یا ماحولیاتی کیفیات کے زیرِ اثر ہو، اس کے علاج میں تشخیص ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور صحیح علاج صحیح تشخیص پر منحصر ہے۔ یہاں اللہ کے فضل سے صحیح تشخیص کی جاتی ہے اور اکثر جڑی بوٹیاں خود تلاش کی جاتی یا مختلف قابل اعتماد ذرائع سے منگوا کر ادویات تیار کی جاتی ہیں۔
جڑی بوٹیوں کے ساتھ ساتھ ہومیو پیتھک میڈیسن جو دراصل پلانٹ بیسڈ میڈیسنز ہی ہوتی ہیں ان سے بھی استفادہ لیا جاتا ہے۔
پیشہ ور عاملین اور معالجین کی طرح جھوٹ اور دھوکے سے کام لیتے ہوئے علاج کیلئے آنے والے کو ڈرا کر مزید نفسیاتی مریض بنانے کی بجائے اسے جسمانی و روحانی مرض اور معاملات کی مکمل آگاہی فراہم کرتے ہوئے ذہنی اور لاشعوری طور پر مزید مضبوط کیا جاتا ہے۔
ادویات، تعویذات، دم وغیرہ کیساتھ ساتھ کائنات میں کارفرما رب العزت جل جلالہ کی قدرتوں کی مظہر شفائی توانائیوں سے کام لیا جاتا اور سیلف ہیلنگ سسٹم پر بھی ورک کیا جاتا ہے۔
جناب ڈاکٹر منصور احمد علوی قادری صاحب (ایم اے اردو عربی اسلامیات، ہومیو پیتھ و ہربلسٹ، روحانی سکالر اور ماہر تشخیص و علاج) اور جناب پروفیسر میاں ریحان سعید قادری صاحب (پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس، روحانی سکالر، ماہر تشخیص و علاج، ریکی ماسٹر اینڈ انرجی ہیلر) اس شفاخانہ کے روح رواں ہیں۔
بہت عرصے سے ہماری خواہش تھی کہ آن لائن ایک پیج بنا کر مخلوق خدا میں عام کیا جائے لیکن ڈاکٹر صاحب اور پروفیسر صاحب کی طرف سے انکار سننے کو ملتا کہ پتر پہلے ای ٹائم نہیں فیر ہور پھس جانا۔۔۔

22 جولائی 2024 کو ایک شخص کسی کے توسط سے آستانے پر آیا اور اپنی تیرہ سالہ تکالیف اور علاج کیلئے جگہ جگہ پھرنے کی روداد سنانے کے بعد پروفیسر صاحب کو کہنے لگا کہ میری اتنے عرصے کی اذیت کی وجہ اور یہ سب قصور آپ لوگوں کا ہے کیونکہ جو ڈھونگی اور جھوٹے لوگ ہیں وہ دکانداریاں کھول کر سر عام بیٹھے ہیں اور آپ جیسے لوگ یہاں چھپ کر بیٹھے ہیں، صحیح بندہ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا، آپ کی مہربانی میرے جیسے بہت سے لوگوں پر احسان کریں اور اس سلسلے کو عوامی سطح پر لے کر آئیں۔
خیر اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوبارہ اس سلسلے میں بات کی اور تھوڑے پس و پیش کے بعد اجازت مل گئی۔
اس پیج کو بنانے اور لوگوں تک پہنچانے میں بہت سے لوگوں کی کوششیں اور جذبات وابستہ ہیں۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہماری یہ کاوش قبول ہو اور ہم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا ذریعہ بنیں۔

عائش رضا، محمد نعمان قادری، اعجاز صابری، بلال نقشبندی، حافظ یسین قادری، محمد بابر، شکیل احمد و دیگر خادمین و محبین آستانہ قطب شاہ

Address

St # 16, West Canal Road, Near KIA Motors
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 11:00 - 19:00
Tuesday 11:00 - 19:00
Wednesday 11:00 - 19:00
Thursday 11:00 - 19:00
Saturday 11:00 - 19:00
Sunday 11:00 - 22:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when قطب شاہ شفاء خانہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram