Dr.Shoaib Iqbal Saddiqui-NeuroSurgeon

Dr.Shoaib Iqbal Saddiqui-NeuroSurgeon MBBS, M.S. (R) UHS Lhr ,
NeuroSurgeon Registrar Allied Hospital Faisalabad

14/08/2025

اٹھارویں سکیل اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین اور تمام وردی پوش افسران سمیت پانچ لاکھ ماہانہ سے اوپر آمدن رکھنے والے پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک۔ پاکستان زندہ باد۔

Dr.Shoaib Iqbal

29/07/2025

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں
ڈائکلوفینیک، اومیپرازول اور کوایموکسی کلیو کو آب حیات کا درجہ دے دیا گیا۔
مرض کوئی بھی ہو ڈاکٹر یہی لکھیں ورنہ جیل جائیں!!🤦

21/07/2025

ساہیوال میں ایک ممبر اسمبلی کے گھر کی خواتین کو کسی سبب الٹراساونڈ کروانا تھا۔ وہ سول ہسپتال گئے۔ وہاں بدمزگی ہوئی۔ صاحب کی ویڈیو دیکھی جس میں انہوں نے تین اعتراض اٹھائے اور محکمہ صحت سے جواب طلب کیا۔ تینوں بالکل جائز باتیں ہیں اور اللہ کرے محکمہ صحت نہ صرف ان کا جواب دے بلکہ اپنے نظام میں مطلوبہ بہتری بھی کرے۔

اعتراض نمبر ۱۔ ایک خاتون کا الٹراساونڈ ہو رہا تھا تو غیر متعلقہ افراد پاس کیوں کھڑے تھے؟

یہ سوال پرائیویسی سے متعلقہ ہے۔ کون چاہتا ہے کہ اس کے گھر کی خواتین یا بھلے مرد ہی، کسی وجہ سے ایکسپوز ہوں تو اس حالت میں کوئی بھی ایسا شخص جس کا ادھر براہ راست کام نہیں وہاں موجود ہو؟ سرکاری ہسپتالوں میں لیکن اس بنیادی سی انسانی ضرورت کا خیال رکھنے کا انتظام نہیں ہے۔ الٹراساونڈ ایکسرے سے لے کر آپریشن تھیٹر اور جنرل وارڈز تک ہر جگہ پرائیویسی یا پردے کو پامال کیا جاتا ہے۔

اس کا حل یہ ہے کہ پروسیجرز کے لیے جو ذیلی اسٹاف ہے وہ خواتین بھی ضروری تعداد میں بھرتی کی جائیں، آپریشن تھیٹر اور پروسیجر رومز کے باقاعدہ مینیجر ہوں جو سٹاف کو حسب ضرورت تعینات کر کے پرائیویسی کا بندوبست کریں۔ جبکہ وارڈوں میں ہر بستر کے گرد پردہ لٹکا کر یا چِک بنوا کر معاملات بہتر کئے جائیں۔

اعتراض نمبر ۲۔ زیر تربیت/ جونیئر ڈاکٹر الٹراساونڈ کیوں کر رہے تھے؟ ان کی رپورٹ کون مانے گا؟

یہ بھی درست ہے۔ ہر ہسپتال کے تقریباً ہر شعبے میں سینیئر ڈاکٹروں کی آسامیاں مریضوں کی شرح کے حساب سے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اور پھر صبح دوپہر شام کے حساب سے ان کی ڈیوٹی ہو۔ شام اور رات والی شفٹ اتوار اور چھٹی والی شفٹ پر مشاہرہ زیادہ ہو۔ یوں یہ سینیئر ہر وقت مریضوں کی اچھی اچھی رپورٹیں بھی بنائیں گے اور زیر تربیت ڈاکٹروں کی اچھی تربیت بھی ہو گی۔

اعتراض نمبر ۳۔ تکیہ اور صاف چادر موجود نہیں تھے۔ الٹراساونڈ کے بعد جسم کو صاف کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

یہ بھی سچ ہے۔ یہ چیزیں ہسپتال میں موجود نہیں ہیں۔ پیسوں سے خریدی جاتی ہیں اور ہر مریض کے استعمال کے لیے موجود ہونی چاہئیں۔

ان تین اعتراضات کی پاداش میں دو جونیئر لیڈی ڈاکٹرز کو عبوری طور پر ٹریننگ سے روک دیا گیا ہے اور کاروائی میں انہیں جوابدہ بتایا جا رہا ہے۔ اب آپ ایک دفعہ دل پے پاتھ رکھ کر ایمانداری سے بتائیں کہ پرائیویسی کے بندوبست سے لے کر سینیئر ڈاکٹروں کی بھرتیوں تک اور بیڈ شیٹس سے لے کر تکیوں اور صفائی کے انتظامات تک کون سا کام ہے جو پوسٹ گریجویشن تربیت لینے آیا جونیئر ڈاکٹر کر سکتا ہے؟ یہ تمام قصور انتظامی عہدوں پر موجود لوگوں کے ہیں اور انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ اصل قصور وار کی جوابدہی ہو۔

باقی اپنے ڈاکٹر کولیگز خصوصاً جونیئرز کے لیے مشورہ ہے کہ ڈیوٹی پر آتے وقت اپنے پرس یا بٹوے میں صاف بیڈ شیٹ، تکیہ، ایک لوٹا، پانی کا ایک ڈرم، صابن، لٹکانے کے قابل بڑا پردہ، ایک سینیئر ڈاکٹر اور ضروری ٹیکے دوائیاں وغیرہ رکھ کر لایا کریں تاکہ کوئی اونچی سطح کا وزٹ ہو تو پروٹوکول پورا کر کے معطلی سے بچنا ممکن ہو سکے۔ پہلے چادر بچھائیں، پھر تکیہ رکھیں، پھر پردہ لٹکائیں، اس کے بعد احتیاط سے سینیئر ڈاکٹر کو پرس میں سے باہر نکالیں، اتنی دیر باہر کھڑے ہو کر پہرہ دیں کہ کوئی غیر متعلقہ بندہ پاس نہ آئے، جب سینیئر مریض کو چیک کر لے تو اسے احتیاط سے واپس پرس میں ڈالیں، پھر پانی کے ڈرم اور لوٹے صابن کی مدد سے مریض کو اچھی طرح مل مل کر صاف کریں، اضافی نمبروں کے لیے تولیہ بھی ساتھ ہو تو کیا ہی بات ہے۔ جاتے ہوئے اپنے پاس سے دوائی گھر کے لیے بھی ساتھ رکھوائیں اور ہنسی خوشی رخصت کریں۔ اللہ سب کا حامی و ناصر ہو۔

-Dr. Uzair Saroya

18/07/2025

یورپ میں جب شروع شروع میں میڈیکل نیگلیجنس کے کیسز شروع ہوئے تو ایک جج نے بڑی مشہور ججمنٹ دی کہ اگر یہ لٹیگیشن بڑھے گی تو ایک وقت ائے گا کہ لوگ سڑکوں پر مریں گے اور اج یورپ میں یہی صورتحال ہے ایمرجنسی میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہےاور درد کے لیے سوائے پینل کی گولی کے کچھ نہیں دیاا جاتا اجکل پاکستان میں بھی ایسے حالات بن رہے ہیں اور جو لوگوں کے رویے ہیں وہ یہ ہیں کہ مرتا ہوا مریض ہسپتال میں لے کے اتے ہیں اور اس کے بعد جب علاج شروع ہوتا ہے تو اس کے بعد کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ علاج کی وجہ سے ہوا ہے ایک تو لوگوں کو اس چیز کا پتہ نہیں کہ ایلوپیتھک طریقہ علاج میں کوئی بھی دوائی سائیڈ ایفیکٹ کے بغیر نہیں ہوتی یہ لکھنے والے ڈاکٹر نے مینج کرنا ہوتا ہے اوپر سے حکومت وقت کا بھی رویہ ایسا ہی ہے اور وہ وہ وقت ان پہنچا ہے جب کوئی بھی ڈاکٹر سیریس مریض لینے کو تیار نہیں ہے حتی کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹر اپ سیریز مریض کو ہاتھ لگانے کے لیے تیار نہیں ہے

17/07/2025

آپ سرکاری ہسپتالوں میں آئندہ کچھ سالوں میں بدترین حالات دیکھیں گے ۔ 15 سے 20 ادویات دے کر ڈاکٹروں کو تمام علاج اسی میں سے کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز کا نیا بیانیہ یہ بنتا جا رہا ہے کہ مریض ٹھیک ہو نہ ہو ہم صرف اس کی اینٹری ڈال کر جو گنی چنی ایک دو ادویات ہیں ہاتھ میں تھما کر بس مریض کو بھیج دیں، ہمیں کیا پڑی ہے کہ مریض کی صحت یابی کے لیے۔ کیوں کہ باہر کی دوائ لکھیں گے تو یہ چیز اس ڈاکٹر کے اپنے ہی گلے پڑ جائے بعد میں۔
سادہ الفاظ میں یوں سمجھ لیجئے کہ اگر ہسپتال میں پیٹ خراب کی دوا موجود ہے تو چاہے سر درد ہو جوڑوں کا درد ہو مثانے کا انفیکشن ہو یا پھر گردن توڑ بخار سب میں ڈاکٹر وہی دوائی دے کر اپنے سر سے مریض اتارے گا کیونکہ جو دوا چاہیے وہ تو سرکاری کھاتے میں موجود نہیں اور باہر کی لکھنے سے اس کی اپنی ہی نوکری کو خطرہ ہے۔
ڈاکٹر ڈیوٹی ٹائم پورا کرے گا اس کو مریض کی صحت یابی سے زیادہ اپنی نوکری کی فکر ہو گی۔
اگر مریض "حقیقی علاج " کروانا چاہے گا تو اسے پرائیویٹ کلینکس آنا پڑے گا تاکہ وہاں پر اس کو صحیح دوا تجویز کی جا سکے۔

اب اس سے ہوگا کیا؟
مریض تین چار دن ذلیل ہونے کے بعد بھی جب ٹھیک نہیں ہوگا تو اس کو مجبورا پھر کسی پرائیویٹ ہسپتال میں ہی جانا پڑے گا، وہی ڈاکٹر یا پھر کوئی اور ڈاکٹر مریض کو بغیر کسی ڈر کے وہ دوا تجویز کر سکے گا جو اس کے لیے ضروری ہے۔ مگر وہ غریب جو غربت کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتال کے اندر بھی نہیں گھس سکتا وہ کدھر جائے گا؟

سرکار محکمہ صحت کے بارے میں بھی اتنی ہی سچائ ہے جتنا مہنگائی کم کرنے ،دوسرے کسی بھی محکمے میں کرپشن ختم کرنے ،آزاد عدلیہ اور قابل بیوروکریٹس کے معاملے میں سچی ہے۔

14/07/2025

12 سال دن رات پڑھ کر ایف ایس سی میں ٹاپ کرو ، پھر mdcat کا امتحان پاس کرو ، پھر 5 سال دنیا کا مشکل ترین ایم-بی-بی-ایس کا سلیبس پڑھو ، دن رات ایک کر کے امتحان پاس کرو ، پھر ایک سال دن رات کا فرق ختم کر کے آرام اور سکون کی پرواہ کیے بغیر ہاؤس جاب کرو ۔ پھر کتابیں لے کر بیٹھ جاؤ اور پارٹ 1 کا امتحان پاس کرو ، پھر 4٫5 سال کہیں ٹریننگ کرو ، اپنی سوشل لائف کمپرومائز کر کے ڈیوٹیاں کرو ، عید ہو ، شب رات ہو آپ ہسپتال میں گزارو ، طرح طرح کے انفیکشن سے ہر وقت exposure ہو ، ارو پھر 25 سال کی محنت کے بعد معمولی سی تنخواہ پر جب نوکری لگے تو لوگوں کی آے روز باتیں سنو ۔ کبھی قصائی کا تمغہ ماتھے پر سجاؤ تو کبھی کمیشن لینے کے تعنے سنو ۔۔۔۔ قصور ؟
صرف اتنا کہ آپ نے اس ملک میں ایک عزت دار سمجھے جانے والے شعبے کا انتخاب کیا ۔ آپ نے سیاستدانوں کی طرح ملک کو لوٹنے کا نہیں سوچا ورنہ آپ کے لیے بھی نعرے لگائے جاتے ، آپ کے بینر لگے ہوتے ۔ آپ بھی کسی جگہ جا کر کسی بھی پڑھے لکھے شخص کو ذلیل کر دیتے اور واہ واہ بھی آپ کی ہوتی ۔
حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے کبھی اساتذہ کو زلیل کرتی ہے تو کبھی کسانوں، تو کبھی ڈاکٹروں کو ۔
کسی کہنے والے نے کہا تھا یہ صدی احمقوں کی پذیرائی کی صدی ہے ۔ اس دور میں اہل علم و دانش کا مقدر صرف خاموشی اور تنہائی ہے ۔پڑھے لکھے ایک دن اس نظام سے مایوس ہو جائیں گے ۔اور اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بیرون ملک چلے جائیں گے۔نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔

20/04/2025
01/04/2025
آج بچوں کے بال کٹوانے گیا نائی کا کہنا تھا آج پیسے ڈبل لئے جائیں گے عید ہے کیا کسی ڈاکٹر نے کبھی عید سے پہلے ڈبل OPD فیس...
31/03/2025

آج بچوں کے بال کٹوانے گیا
نائی کا کہنا تھا آج پیسے ڈبل لئے جائیں گے عید ہے

کیا کسی ڈاکٹر نے کبھی عید سے پہلے ڈبل OPD فیس مریض سے لی ہو ؟

یہ عوام ڈرامے باز ہے یہ خود مناف*ق ہیں اور ڈرامے بازی انکو صرف ڈاکٹر پاس جا کر یاد آجاتی ہے مگر اپنی بار یہ لوگ ڈاکٹر کو مفت تو دور کی بات الٹا ڈبل پیسے لیتے ہیں

جس روز مفت کپرے ،جوتے اور کھانے کی اشیا ڈاکٹرز کو دینے لگ جاۓ عوام اس دن ڈاکٹرز سے بھی کم پیسے یا مسیحا ی کی امید لگا لے

فیصلہ آپ خود کر لیں قص* ائی کون ؟ وو جو موقع ملتے ہی پیسے ڈبل کر دیتے ہیں یا وو جن کی فیس آفت میں بھی وہی رہتی جو پہلے ہوتی

ہمیشہ اس عوام سے اپنی پوری پوری فیس لیں ۔۔۔۔ یہ عوام اسی قابل ہے

11/03/2025

پاکستان کی جو حالت ہے
ہوسکتا ہے رمضان کے بعد
شیطان بھی واپس نہ آںٔے
😏

02/03/2025

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ

Address

Faisalabad

Telephone

+923451228293

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Shoaib Iqbal Saddiqui-NeuroSurgeon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Shoaib Iqbal Saddiqui-NeuroSurgeon:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram