Shifa Pharmacy Bamkhel -Swabi"

Shifa Pharmacy Bamkhel -Swabi" Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shifa Pharmacy Bamkhel -Swabi", Medical and health, Main bazar bamkhel, Faisalabad.

29/11/2023
28/11/2023

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars – they help me earn money to keep making content that you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars.

05/04/2023

پاکستان میں باڈی بلڈنگ کیلئے یہ کیپسول اکثر نوجوان استعمال کرتے ہیں. لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ وہ ذہر استعمال کررہے ہیں. میں نے بہت سے جوانوں کی زندگیاں تباہ ہوتی دیکھیں. یہ کیپسول دراصل سٹیرائنڈز سے بھرے ہوتے ہیں. اور یہ کیپسول سرعام فروجت ہورہے ہیں. کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں.
اس میں دراصل ہوتا کیا ہے؟
ان کیپسول کے ڈبوں پر پچگے گال موٹا کرنے اور جسم کو فربہ کرنے اور بندے کو 30 دن کے اندر باڈی بلڈر بنانے کے دعوے کئے گئے ہوتے ہیں. جب نوجوان یہ استعمال کرتے ہیں تو اس وقت تو ان کا جسم موٹا ہو جاتا ہے لیکن اس کے بعد جو نقصانات ہوتے ہیں ان کو علم بعد میں ہوتا ہے. بعض کو تو سمجھ ہی نہیں آتی کہ ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہورہا ہے. جیسا کہ ان کے انڈے (testicles) اپنے سائز سے چھوٹے ہوجاتے ہیں، ان کے بریسٹ مصنوعی طور پر ابھر آتے ہیں، ان کے جنسی عضوء کا سائز چھوٹا ہوجاتا ہے، جسم کا اندرونی نظام تباہ ہونا شروع ہوجاتا ہے یعنی کمزور ہونا شروع ہوجاتا ہے. جسم کی اصل طاقت وقت کے ساتھ ساتھ جاتی رہتی ہے. جسم لٹکنے لگ جاتا ہے وغیرہ وغیرہ..... بعض کو دل اور گردوں کا عارضہ لاحق ہوجاتا ہے.
خدارا ایسی ذہریلی دواؤں کی روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے انہیں روکا جائے اور مکمل پابندی عائد کردی جائے تکہ نوجوان نسل تباہ ہونے سے بچ سکے.
نوٹ: ہمارا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے. اور اسی مقصد کو لے کر ہم نڈر ہوکر پوسٹس کرتے ہیں. ہم ہرطرح کے ناجائز اور غیر قانونی اور غیرانسانی کام کے خلاف ہیں. چند تصاویر بطور آگاہی لگائی ہیں. اس طرح کے باقی سب برانڈز میں یہی سب کچھ ہے.
ٹیم ڈاکٹر قاسم خیدر

Good tablet for preganant women and their hormone regulation .
22/02/2023

Good tablet for preganant women and their hormone regulation .

11/01/2023
The best cream to for facial hair removal so contact for its usage and how to gain its best results. Thanks ..Dr Qasim
11/01/2023

The best cream to for facial hair removal so contact for its usage and how to gain its best results. Thanks ..Dr Qasim

Gloves avaliable at resonable price ....
10/03/2022

Gloves avaliable at resonable price ....

ایسا پیغام جو شئیر کرنا اور پڑھنا صدقہ جاریہ کے برابر ہے۔ ریبیز Rabies یا باولے کتے کا کاٹنا موت ہے! ریبیز سے ہر سال تقر...
29/12/2020

ایسا پیغام جو شئیر کرنا اور پڑھنا صدقہ جاریہ کے برابر ہے۔
ریبیز Rabies یا باولے کتے کا کاٹنا موت ہے! ریبیز سے ہر سال تقریبا 55 ہزار لوگ مر جاتے ہیں۔
کتا اگر آپ کو کاٹتا ہے تو اس سوچ بچار میں وقت ضائع مت کیجیے کہ وہ پاگل تھا یا گھریلو تھا، پہلی فرصت میں قریبی سرکاری ہسپتال جائیے۔ وہاں ایمرجیسنی والے اس صورت حال کو پرائیویٹ ڈاکٹروں سے سو گنا زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں، روزانہ ایسے مریض دیکھتے ہیں۔ مرچیں لگانا، سکہ باندھنا، یہ سب تکے لگانے جیسا ہے۔ اگر کتا پاگل نہیں تھا تو یہ سب ٹوٹکے کام کریں گے، اگر پاگل تھا تو موت یقینی ہے!
ہسپتال دور ہے تو صابن اور بہتے پانی سے دس پندرہ منٹ تک اچھی طرح زخم کو دھوئیے اس کے بعد پٹی مت باندہیں۔ اسے کھلا رہنے دیجیے اور ہسپتال چلے جائیے۔ چودہ ٹیکوں کا زمانہ گزر گیا۔ ایک مہینے میں پانچ ٹیکوں (شیڈول: 0-3-7-14-28) کا کورس ہو گا، بہت سی کمپنیوں کی بنائی سیل کلچرڈ ویکسینز مارکیٹ سے مل سکتی ہیں۔ جو چیز یاد رکھنے کی ہے وہ یہ کہ کسی اچھی فارمیسی سے ویکسین خریدی جائے کیوں کہ اس کا اثر تب ہی بہتر ہو گا جب یہ مسلسل کولڈ چین میں رہے گی۔ کوئی بھی ویکسین (سوائے پولیو اورل کے) بننے سے لے کر دوکان پر آنے تک دو سے آٹھ ڈگری کا ٹمپریچر مانگتی ہے، جب بھی یہ سلسلہ ٹوٹے گا، بہرحال اس کا اثر ویکسین کی کوالٹی پر ہو گا۔ ویکسین کے ساتھ ساتھ ریبیز امیونوگلوبیولین RIG لگوانے بھی اکثر ضروری ہوتے ہیں۔
اگر کتا آپ کا اپنا پالتو نہیں ہے تو کوئی رسک لینے سے بہتر ہے کہ ریبیز امیونوگلوبیولین RIG ضرور لگوائیں۔ اسی طرح کتا جتنا سر کے قریب کاٹے گا، وائرس اتنی تیزی سے دماغ تک جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ پاؤں پر یا ٹانگ پر کاٹا ہے تب بھی جلدی ہسپتال جانا ضروری ہے لیکن کندھے یا گردن والے معاملے میں بے احتیاطی ہرگز نہیں ہونی چاہئیے، فوری طور پر ہسپتال کا رخ کرنا اور ویکسین کے ساتھ ساتھ ریبیز امیونوگلوبیولین RIG (یہ بھی کئی کمپنیوں کے موجود ہیں) لگوانا بہتر ہے۔ کتے کا پنجہ لگے، کوئی خراش ہو جائے، یا آپ کے کسی زخمی حصے کو کتا چاٹ جائے، ریبیز کا ٹیکہ لگوا لیجیے، احتیاط لازم ہے۔
اگر کتا آپ کے یہاں پالتو ہے، یا آپ جانوروں کے ڈاکٹر ہیں، یا آپ فوج میں ہیں، یا دیہی علاقے کی پولیس میں ہیں، یا کسی بھی ایسی جگہ ہیں جہاں دوران ملازمت آپ کھلے میدانوں کا رخ کر سکتے ہیں، یا کتوں والے کسی بھی علاقے میں جانا پڑ سکتا ہے تو آپ ریبیز سے بچاؤ کا حفاظتی کورس بھی کر سکتے ہیں۔
ریبیز سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں آج تک پانچ سے زیادہ لوگ بچ نہیں سکے۔ وہ بھی دس بارہ سال پہلے ایک تجربہ شروع کیا گیا تھا جس میں مریضوں کو مصنوعی طریقے سے کئی ماہ تک بے ہوش رکھا گیا، انہیں مختلف دوائیں دی گئیں اور آہستہ آہستہ جب وائرس ختم ہو گیا تب ہوش میں لایا گیا۔ لیکن یہ طریقہ بھی کئی سو میں سے صرف پانچ لوگ بچا سکا۔ ان پانچ کے بارے میں بھی ڈاکٹر یہ خیال کرتے ہیں کہ ان میں والدین سے ریبیز کے خلاف قوت مدافعت آئی ہو گی۔
بلی، گائے، بھینس، گھوڑا، گدھا، چمگادڑ، ہر وہ جانور جو دودھ پلانے والا ہے، وہ ریبیز کا شکار ہو سکتا ہے۔ پاگل کتا جب انہیں کاٹتا ہے تو وہ اپنے جراثیم ان میں منتقل کر دیتا ہے۔ وہی جراثیم انسانوں میں منتقل ہو سکتے ہیں اگر یہ جانور کاٹ لیں۔ یہ وائرس متاثرہ جانور کے لعاب میں بھی پایا جاتا ہے۔
پبلک سروس میسج

Address

Main Bazar Bamkhel
Faisalabad
415

Telephone

+923130002778

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shifa Pharmacy Bamkhel -Swabi" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram