Hazrat ABU ANEES Muhammad Barkat Ali QSA - Camp Darulehsan Faisalabad

Hazrat ABU ANEES Muhammad Barkat Ali QSA - Camp Darulehsan Faisalabad TAJDAR CAMP DARULEHSAN
HAZRAT ABU ANEES MUHAMMAD BARKAT ALi
LUDHiANWi - QUDUS SiRAH AL-AZEEZ . CAMP DARULEHSAN , SAMUNDRI ROAD. FAISALABAD. PUNJAB. PAKISTAN wait

24/10/2025

ایک طویل رفاقت کے بعد پہلا جمعہ محترم بڑے بھائی شفیع صاحب کے بغیر۔ منتظر آنکھیں اس طرف دیکھتے ھوئے جس طرف سے بڑے بھائی صاحب تشریف لاتے تھے۔ محبت و الفت اور ادب و احترام کی لازوال داستان!

فرمان تاجدار کیمپ دارالاحسان
طریقت میں خون کا نہیں خانقاہ کا رشتہ ہوتا ہے

24/10/2025

استقامت و وفا کا پیکر — حضرت میاں محمد شفیع رحمتہ اللہ میاں محمد شفیع گوندل رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
🌸 آغازِ سفر
آپ 1935 میں پیدا ہوئے، اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایم ایس سی ریاضی میں داخلہ لیا۔
امتحان سے پہلے والد محترم نے بابا جی سرکار کی خدمت میں حاضر ہو کر دعا چاہی۔
بابا جی نے فرمایا:
> “میرے پاس بھی ایک سیٹ خالی ہے، اسے یہیں چھوڑ دو۔”
اور پھر یہ طالبِ علم، دارالاحسان کا خادم بن گیا — ہمیشہ کے لیے۔
🌺 اٹھائیس سال کی مسلسل خدمت
آپ نے مسلسل اٹھائیس سال خدمتِ دارالاحسان میں گزارے۔
روزانہ 50 کلومیٹر کا سفر، تین بسیں بدل کر حاضری،
نہ کوئی تنخواہ، نہ وظیفہ، نہ مطالبہ —
صرف محبت، اخلاص، اور غلامی۔
بابا جی سرکار نے تحریر فرمایا:
> “یہ میرا موتمد خاص، مخلص، خیرخواہ اور وفادار ہے۔”
اور 1983 میں آپ کو دارالاحسان کا محتمم و نگرانِ اعلیٰ مقرر فرمایا،
مگر آپ نے ہمیشہ فرمایا:
“میں تو خادم ہوں، نوکر ہوں، منصب کا دعوے دار نہیں۔”
🌼 صبر و رضا کا پیکر
بارہ سال تک اولاد نہ ہوئی — مگر زبان پر شکوہ نہیں آیا۔
آخر کار اللہ نے ایک بیٹی عطا فرمائی،
اور یہ صبر و استقامت ان کے باطن کی گہرائیوں کا آئینہ بن گیا۔
🌷 عشقِ شیخ کی معراج
1984 میں جب بابا جی سرکار نے فرمایا:
> “اب میرا قیام دارالاحسان میں نہیں بلکہ محمد شفی کے گھر ہوگا”
تو یہ گویا محبت کی معراج تھی۔
منزل خود مسافر کے گھر آ گئی،
اور غلام کو میزبانیِ شیخ کا وہ درجہ ملا
جو تاریخِ طریقت میں بہت کم نصیب ہوتا ہے۔
🌹 فنا فی الشیخ اور عاجزی
بابا جی کے وصال کے بعد بھی کبھی قیادت یا عہدہ نہیں چاہا۔
29 برس تک اسی عجز، محبت اور خاموش خدمت کے ساتھ دارالاحسان کا نظام سنبھالا۔
اپنے لیے کبھی عزت، منصب یا شہرت نہیں چاہی —
یہی سچی غلامی اور فنا فی الشیخ ہے۔”
💫 ان کی میراث
علم، استقامت، عاجزی، وفا، اور اخلاص —
یہ وہ خزانہ ہے جو انہوں نے چھوڑا۔
ان کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ:
> “علم کی قدر تب ہے جب اس میں وفا اور خلوص شامل ہوں۔”
“اور اگر ایک رتی بھی وفا ہو، تو سارا علم نور بن جاتا ہے۔”
🤲 دعا
اللہ تعالیٰ حضرت میاں محمد شفیع رحمتہ اللہ علیہ کے درجات بلند فرمائے،اپ ایسے نوکر تھے اپنا کام مکمل کرنے کے بعد سب سے پچھلی لائن میں جا کر بیٹھ جاتے اج بھی ایسا ہی ہوا اپنا کام مکمل کیا اور دور قبرستان میں جا کر بیٹھ گئے پیچھے

شہنشاہِ فقر  تاجدار دارالاحسان  نے اعلان فرمایا میرے پاس اسسٹنٹ (نائب)  کی آسامی خالی ہے۔"بزم کو نین کے ممتاز اراکین پور...
22/10/2025

شہنشاہِ فقر تاجدار دارالاحسان نے اعلان فرمایا
میرے پاس اسسٹنٹ (نائب) کی آسامی خالی ہے۔"

بزم کو نین کے ممتاز اراکین پورے انہماک سے خدائی انتخاب اور فیصلے کے منتظر تھے۔ حاضرین میں ایک بلند قامت ، وجیہہ اور نیک سیرت نوجوان، جو اپنے والدین کا اکلوتا فرزند تھا آگے بڑھا اور خود کو پیش کیا۔ کچھ اور نوجوان بھی سامنے آئے ، مگر فقر کی بلند نگاہی نے اس نوجوان کو نیابت کے منصب کے لیے منتخب فرما لیا۔ جب اس نوجوان نے پورا واقعہ اپنے والد محترم کو سنایا تو والد محترم ، جو فوج میں صوبیدار کے عہدے پر فائز تھے ، بیٹے سے فرمانے لگے۔
"
شفیع ! اگر تو مغربی پاکستان کا گورنر بھی بن جاتا تو مجھے اتنی خوشی نہ ہوتی جتنی خوشی اس بات کی ہوئی ہے کہ سرکار نے اپنی نیابت کے لیے تجھے چن لیا ہے۔" " تسلیم ورضا، عجز وانکسار کا یہ پیکر 1956 تا 26 جولائی 1997 اپنے پیرومر شد حضرت ابوانیس محمد برکت علی قدس سرہ العزیز کی غلامی میں نائب مہتمم کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہے. یاحیی یاقیوم

ایک مجذوب کے الفاظ:نگاہیا ! تیری قسمت میں تو کچھ نہیں، تیرے ہاں ایک بچہ پیدا ہوگا "زبردست"۔ وہ ماہتاب 27 ربیع الثانی کو ...
22/10/2025

ایک مجذوب کے الفاظ:
نگاہیا ! تیری قسمت میں تو کچھ نہیں، تیرے ہاں ایک بچہ پیدا ہوگا "زبردست"۔
وہ ماہتاب 27 ربیع الثانی کو طلوع ہوا۔ جس کے وجود کی روشنی اور چمک نے دنیائے اسلام کو تقویت دی۔
فقر کا ایک ایسا نظام پیش کیا جو حقیقتاََ رسول اللہﷺ کے نظام کی عکاسی کرتا ہے۔ فراست ایسی کے یدِبیضا لیے بیٹھے تھے اہنی آستین میں۔ نظر ایسی کہ کتنے ہی رخ دین کی طرف موڑ دئیے گئے۔ جلال ایسا کہ صابری جلال کی نشاندہی کرے اور جمال ایسا کہ رخ سے نظر نہ ہٹے۔
ایسے چلتے کہ گویا پاؤں ہوا میں ہوں اور انداز گفتگو ایسا کہ دل تو کیا روح کو موہ لے۔
لباس ایسا کہ یارِ رسول ﷺ کی سنت اور سادگی ایسی کہ مرشد کا زیور۔ محویت ایسی کی بارگاہِ یار میں ہمہ وقت حاضر رہے اور فرمایا: "جن عنایات کو ترستے عمریں گزریں، دن میں سو سو بار ہوئیں"۔

متعدد بار فرمایا: دیکھنےمیں یہی تھا، حقیقت میں کہیں اور، اصلی مقام پر اصلی لوگ ہوتے ہیں اور نقلی مقام پر نقلی لوگ۔
گمنامی ایسی کہ قرن کی یاد تازہ ہوجائے اور عشق ایسا کہ محبت کے فراق میں بار بار گھلے۔ ادب ایسا کہ تذکرہ حسینؑ کو اسلام کی خدمت میں پیش کردیا جائے۔ اخلاق ایسا کہ بار بار دیدار کو جی چاہے۔ تحریر ایسی کہ ایمان کی حلاوت اور اس کی تڑپ اجاگر ہو۔
مسلسل تکالیف کو برداشت کرتا ہوا، موت کو قبول کرکے منزل کی طرف چلتا ہوا، طعنے سہتا ہوا، بے داغ جوانی پہ الزام لگواتا ہوا، در بدر کی ٹھوکریں کھاتا ہوا، بے قدری کو سینے سے لگاتا ہوا تنِِ تنہا میدان میں نکلا اور ہر میدان کو سر کر گیا۔ اسلا کی جو بے لوث خدمت انہیں نصیب ہوئیں کہ قابلِ رشک ہیں۔ روزِ ازل سے جن کا انتخاب ہو ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
وہ کوئی اور نہیں ہمارے شیخ" حضرت ابوانیس محمد برکت علی لدھیانوی ہیں۔

فری آئی کیمپ  روزانہ کارگزاری رپورٹ پاکستان کے آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیرنِگرانی99 واں  ششماہی فری آئی کیمپاِنشاءاللّٰه...
21/10/2025

فری آئی کیمپ روزانہ کارگزاری رپورٹ

پاکستان کے آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیرنِگرانی
99 واں ششماہی فری آئی کیمپ
اِنشاءاللّٰه 1 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گا
آنکھ کے مریضوں کا مفت چیک اپ اور آپریشن
کیے جائیں گے 30 اکتوبر تک روزانہ اِنشاءاللّٰه
چیک اپ روزانہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگا.

فیضانِ فیض حضرت ابُو اَنِیس محمد برکت علی
لودھیانوی قدس سِرہ العزیز

ایڈریس = آئی کیمپ دارالاحسان ،
دسوہہ نزد دالووال اڈا. سمندری روڈ فیصل آباد

المقام النجاف الصحاف المقبول المصطفینکیمپ دارالاحسان سمندری روڈ فیصل آباد کے مہتمم قبلہء من بھائی میاں محمد نجیب اللهولا...
21/10/2025

المقام النجاف الصحاف المقبول المصطفین
کیمپ دارالاحسان سمندری روڈ فیصل آباد
کے مہتمم قبلہء من بھائی میاں محمد نجیب الله
ولانہ صاحب مدظلہ العالی
نائب مہتمم بھائی پروفیسر محمد زمان صاحب

مہتمم اعلی کیمپ دارالاحسان صابری دفتر کے امین و پاسبان قبلہ حضور محمد نجیب الله صاحب ماشاءالله
21/10/2025

مہتمم اعلی کیمپ دارالاحسان صابری دفتر کے امین و پاسبان قبلہ حضور محمد نجیب الله صاحب ماشاءالله

20/10/2025

بھائی محمد شفیع صاحب مہتمم کیمپ دارالاحسان
محبت اور وفا کی ایک عظیم داستان
اپنا سفر مکمل فرما کر الله کے حضور پیش ہو گئے
لے سجناں اساں توڑ نبھائی
جان دِتی وچ راہ تیری

لے سجناں  اساں  توڑ نبھائی جان دِتی  وچ  راہ تیری
20/10/2025

لے سجناں اساں توڑ نبھائی
جان دِتی وچ راہ تیری

20/10/2025

حضرت میاں محمد شفیع گوندل رحمتہ الله علیہ
کی بعد از وصال بھی اپنے مرشد کریم
سرکار ابو انیس محمد برکت علی قدس سرہ العزیز کی بارگاہ میں حاضری کےلیے لے جا رہے ہیں

19/10/2025

حضرت میاں محمد شفیع گوندل رحمتہ اللہ علیہ کی بعد از وصال بھی اپنے مرشد کریم کی بارگاہ میں حاضری

Address

Camp Darulehsan , Samundri Road
Faisalabad
36060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazrat ABU ANEES Muhammad Barkat Ali QSA - Camp Darulehsan Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram