Umar Homoeopathic Clinic

Umar Homoeopathic Clinic Umar Homoeopathic Clinic

Welcome to Umar Homoeopathic Clinic! We focus on healing your body and mind with homeopathy. Hello! I look forward to helping you!

Our friendly team is here to help you feel better. Our Services:

One-on-one consultations
Safe homeopathic treatments
Support I’m Dr. Umar Farooq, a Homoeopath who loves helping people feel better. I have many years of experience and focus on treating the whole person, not just their symptoms. I believe in natural healing and work to find the causes of health problems. My goal is to support and g

uide you on your journey to good health. I value open communication and care, making sure every patient feels comfortable and understood. I keep learning to provide the best care possible. In my free time, I enjoy reading, being in nature, and spending time with my family.

فیصل آباد میں اسموگ سے بچاؤ ممکن ہے – اپنی صحت کا خیال رکھیں!عمر ہومیوپیتھک کلینکہومیوپیتھک ڈاکٹر عمر فاروق (ڈی ایچ ایم ...
27/10/2025

فیصل آباد میں اسموگ سے بچاؤ ممکن ہے – اپنی صحت کا خیال رکھیں!

عمر ہومیوپیتھک کلینک

ہومیوپیتھک ڈاکٹر عمر فاروق (ڈی ایچ ایم ایس، آر ایچ ایم پی)

بلا ضرورت باہر نکلنے سے اجتناب کریں
زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں ہاتھ دھوئے بغیر آنکھوں، منہ یا ناک کو مت چھوئیں
گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں
سفر کے دوران چشمے کا استعمال کریں
داخل ہونے کے بعد ہاتھ، منہ اور آنکھوں کو اچھی طرح دھو ئیں
کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں
گلی محلے اور پارکوں میں کوڑا کرکٹ نہ جلائیں
گاڑی آہستہ چلائیں اور دھند میں لائیٹس کا استعمال کریں
سموگ سے متاثر ہونے کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کریں

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو اسموگ سے متعلق علامات ہوں (کھانسی، سانس کی دقت، گلا بیٹھنا وغیرہ)، تو ہومیوپیتھک مشورے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کلینک ایڈریس: عمر ہومیوپیتھک کلینک ویسٹ کینال روڈ عبداللہ پور فیصل آباد

رابطہ: 03007282511

"ذہنی سکون بھی صحت کا حصہ ہے اسے نظر انداز نہ کریں|"ہم آپ کی بات سننے اور سمجھنے کے لیے یہاں موجود ہیں
03/07/2025

"ذہنی سکون بھی صحت کا حصہ ہے اسے نظر انداز نہ کریں|"
ہم آپ کی بات سننے اور سمجھنے کے لیے یہاں موجود ہیں

عمر ہومیوپیتھک کلینکہومیوپیتھک ڈاکٹر عمر فاروق (ڈی ایچ ایم ایس)اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے مت...
16/05/2025

عمر ہومیوپیتھک کلینک
ہومیوپیتھک ڈاکٹر عمر فاروق (ڈی ایچ ایم ایس)

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی اور دوسروں کی مدد کی جا سکے۔

ہیٹ اسٹروک کی علامات اور بچاؤ کی تدابیر جانیں

ہیٹ ویو کے دوران ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شدید گرمی سے سانس لینے میں مشکلات اور پہلے سےلاحق بیماری کی شدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ان حالات میں ضروری ہے کہ ہر فرد جسمانی درجہ حرارت معمول پر رکھے بالخصوص بچوں، بزرگ اور سورج کی روشنی میں زیادہ گھومنے والے افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
کسی فرد کی عمر، دائمی امراض کی تاریخ اور پانی پینے کی مقدار ہیٹ اسٹروک کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عناصر ہیں۔

کن افراد کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے؟
ہیٹ اسٹروک سے زیادہ تر وہ معمر افراد متاثر ہوتے ہیں جو ایسے اپارٹمنٹس یا گھروں میں مقیم ہوتے ہیں جہاں ایئر کنڈیشنر نہ ہویا ہوا کا نکاسی کا نظام اچھا نہ ہو۔
اس سے ہٹ کر پانی کم پینے والے ہر عمر کے افراد یا دائمی امراض سے متاثر لوگوں کو بھی زیادہ خطرے کا سامنا ہوتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک کی انتباہی علامات
شدید گرمی میں زیادہ دیر تک رہنا اور جسم میں پانی کی کمی ہیٹ اسٹروک کا شکار بنانے والے عوامل ہیں کیونکہ ان کے باعث جسم اپنے درجہ حرارت کو کنٹرول نہیں کرپاتا۔

ہیٹ اسٹروک میں جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجاتا ہے جو عام حالات میں 37 ڈگری تک ہوتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک کی ابتدائی انتباہی علامات ہوتی ہیں اور اگر آپ جلد ان کو پکڑ لیں تو زیادہ سنگین پیچیدگیوں کی روک تھام کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے متاثر افراد میں اس طرح کی ذہنی الجھن ایک عام علامت ہوتی ہے جو فالج سے ملتی جلتی ہوتی ہے جبکہ مسلز اکڑ جانا، شدید گرمی کے باوجود پسینہ نہ آنا ،بہت زیادہ تھکاوٹ، سردرد، سر چکرانا، غشی طاری ہونا اور متلی بھی اس کی ابتدائی عام علامات ہیں۔

اگر یہ علامات نظر آئیں تو سنگین نشانیوں سے قبل طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے۔

ہیٹ اسٹروک کی سنگین ترین علامات میں جلد خشک ہوجانا یا رنگت زرد یا سرخ ہونا، الجھن، چلنا مشکل ہونا، آنکھوں کی پتلیاں پھیل جانا، قے ہونا، غیرمعمولی یا نامناسب رویہ، دل کی دھڑکن تیز ہونا، سانس چڑھنا، بے ہوشی اور seizures قابل ذکر ہیں۔

اگر آپ کو یا آپ کے ارگرد کسی فرد کو گرم موسم کے دوران اوپر درج کسی ایک یا زیادہ علامات کا سامنا ہو تو فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کرنا زندگی بچانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

ابتدائی طبی امداد کیسے فراہم کریں؟
اگر ہیٹ اسٹروک کا شبہ ہو تو فوری طور پر ہسپتال کا رخ کرنا چاہیے یا طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ تاخیر جان لیوا ہوسکتی ہے۔

ابتدائی طبی مدد کے طور پر متاثرہ فرد کو ایئر کنڈیشن (اگر دستیاب ہو) ماحول میں لے جائیں یا کم از کم ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ پر منتقل کردیں اور غیر ضروری کپڑے اتار دیں۔

جسمانی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے متاثرہ فرد کے جسم کو اسفنج یا پائپ سے گیلا کرکے پنکھے کا رخ اس کی جانب کردیں۔

اگر زیادہ جسمانی مشقت کے نتیجے میں ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہو تو برف کو کسی کپڑے یا آئس پیک میں رکھ کر متاثر ہ فرد کی گردن، کمر اور بغلوں میں لگائیں ، کیونکہ یہ حصے جلد کے قریب ترین موجود شریانوں والے ہوتے ہیں اور انہیں ٹھنڈا کرنا جسمانی درجہ حرارت کو کم کرسکتا ہے۔

مگر برف کو معمر افراد، چھوٹے بچوں، دائمی امراض کے مریضوں یا بغیر جسمانی مشقت کے ہیٹ اسٹروک کے شکار افراد کے لیے استعمال نہ کریں ، یہ ان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

متاثرہ فرد کے لیے ٹھنڈے پانی کے ٹب یا شاور کا استعمال کریں۔

ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے سے کیسے بچیں؟
جب موسم بہت زیادہ گرم ہو تو بہتر ہے کہ ایئر کنڈیشن (دستیاب ہونے پر) ماحول میں رہنے کو ترجیح دیں یا کم از کم گھر سے باہر نکلیں۔

اگر باہر جانا ضروری ہو تو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ہلکےپھلکے کپڑوں کا استعمال کریں جن کا رنگ گہرا نہ ہو۔

اگر ممکن ہو تو ایس پی ایف 30 یا اس سے زیادہ نمبر والی سن اسکرین کا استعمال کریں۔

زیادہ سے زیادہ پانی پینا عادت بنائیں یا کم از کم دن بھر میں 8 گلاس پانی، پھلوں کے جوس وغیرہ کا استعمال کریں، کیونکہ گرمی سے منسلک بیماری کے نتیجے میں جسم میں نمک کی سطح کم ہوتی ہے۔

پیشاب کی رنگت کو نظر میں رکھیں ، اگر اس کی رنگت گہری ہو تو یہ جسم میں پانی کی کمی کی ایک نشانی ہے جبکہ ہلکا زردیا شفاف رنگ جسم میں پانی کی مناسب مقدار کا عندیہ دیتا ہے۔

اگر ممکن ہو تو باہر کے کام دن کے ٹھنڈے اوقات میں کرنے کی کوشش کریں یعنی علی الصبح یا سورج غروب ہونے کے بعد۔

سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں ۔ پانی ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں اور وقفے وقفے سے پیتے رہیں اور ساتھ ہی اگر او آر ایس ملا لیں تو زیادہ بہتر ہو گا تاکہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی با آسانی پوری ہو جائے۔

کیفین والے مشروبات یعنی چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ ان سے جسم پانی یا سیال سے زیادہ محروم ہوتا ہے اور گرمی سے متعلق مسئلے کی شدت بدتر ہوسکتی ہے۔

اگر آپ ایسے اپارٹمنٹ یا گھر میں ہیں جہاں بجلی نہ ہونے کے باعث پنکھے یا اے سی کام نہیں کررہے تو کوشش کریں کہ کسی اور جگہ جاکر کم از کم 2 گھنٹے ایئرکنڈیشن ماحول میں گزاریں۔

بجلی موجود ہے مگر اے سی نہیں تو گرم ترین اوقات کے دوران پنکھا چلانے کے بعد کھڑکیوں کو بند کرکے پردوں سے ڈھانپ دیں جبکہ رات کو کھڑکی کھول دیں۔

ہومیوپیتھک ڈاکٹر عمر فاروق (ڈی ایچ ایم ایس)

Address

West Canal Road, Abdullahpur
Faisalabad
31.4203390,73.1063781

Opening Hours

Monday 10:00 - 13:00
18:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 13:00
18:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 13:00
18:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 13:00
18:00 - 21:00
Friday 10:00 - 13:00
18:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 13:00
18:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share