
11/10/2023
*مرگی*
اس مرض میں اچانک دورہ پڑتا ہے جس میں مریض بے ہوش ہو جاتا ہے اختیاری عضلات میں تشنج ہوا کرتا ہے۔ حس اور قوائے حرکت بے ترتیب ہو جاتے ہیں اور مریض دورے سے زمین پر گر پڑتا ہے منہ سے رال اور جھاگ نکلتی ہے
یہ مرض دو اقسام کا ہوتا ہے: *خفیف اور شدید*
مریض بعض اوقات اپنی زبان کاٹ لیتا ہے یہ شدید مرگی میں علامت ملتی ہے۔ خفیف میں ایسا نہیں ہوتا ہے چہرہ زرد، نیلا اور خوفناک ہو جاتا ہے کبھی پاخانہ اور پیشاب بھی خود ہی نکل جایا کرتے ہیں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے سانس میں دقت پیش ہوا کرتی ہے کبھی دورہ چیخ کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور کبھی بغیر چیخ کے، آنکھوں کے ڈیلے اوپر ہو جاتے ہیں ہاتھوں کی مٹھیاں کبھی بند اور کبھی کھلی رہتی ہیں دورے کا دورانیہ چند منٹ سے دس منٹ تک کبھی بار بار ہوتا ہے اور کبھی کافی دیر بعد ہوتا ہے دورے سے پہلے مریض کو اپنے جسم کے کسی خاص حصہ سے ہاتھ کی انگلیاں، پاؤں یا شکم سے سرسراہٹ ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جو اوپر دماغ کو چڑھتی ہے اور کبھی ایک خاص قسم کی بو ناک سے آتی ہے اور دورہ ہو جاتا ہے۔
*اسباب* :-
یہ موروثی یا غیر موروثی ہوتا ہے، پیٹ کے کیڑے، کثرت ج**ع یا اح**ام، دماغی محنت، اعصابی کمزوری، جلق یا چوٹ وغیرہ اس کے اسباب ہوا کرتے ہیں ان کو دور کریں کثرت ج**ع اور جلق کی بدعات ترک کرائیں۔ *علاج*
اس کے علاج کے لیے ہومیوپیتھک میں کافی ساری بہترین سے بہترین نتائج کے حامل ادویات موجود ہیں جن میں چند ادویات کا مختصراً علامات پر تحریر کرتا ہوں۔
🧠 *کلکیریا کارب*
موٹے تازے لوگوں کی مرگی جن کو کثرت سے پسینہ آتا ہے، ہاتھ پاؤں نمدار رہتے ہوں، خنازیری مزاج رکھنے والے افراد کی مرگی، دل کی دھڑکن، خوف، تشنج، حافظہ کی کمزوری۔ کثرت ج**ع کی وجہ سے مرگی کی بلند ترین دوا ہے۔
🧠 *بیفورانا*
جلق، کثرت ج**ع اور کثرت اح**ام کے بعد اعصابی اور دماغی کمزوری واقع ہونے سے مرگی کے دورے، مرگی کی لہر اعضاء تناسلی سے شروع ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
🧠 *کیوپرمیٹ*
اس میں دورہ سے پہلے ہاتھ پاؤں کی انگلیاں اندر کی طرف کھینچ جاتی ہیں جس سے مریض کو دورے کا پتا چل جاتا ہے اور مریض بے ہوش ہو کر گر پڑتا ہے۔ دورہ کے دوران ہونٹ اور چہرہ بالکل نیلے ہو جاتے ہیں۔ یہ دوا ایلوپیتھک میں مادی صورت میں بہت زیادہ استعمال کرائی جاتی ہے جس سے مرگی خراب ہو جاتی ہے۔
🧠 *سیلیشیا*
کمزور لوگ، خوراک جسم کا حصہ نہ بنتی ہو، خنازیری مزاج والے لوگوں کی مرگی جن کے غدود سوجے ہوئے ہوں۔ ہر نئے چاند پر مرگی کا دورہ اس کی خاص علامت ہے۔
🧠 *سیکوٹا وائی روسا*
دانتی لگنا اور دورے کے وقت مریض پیچھے کی جانب اکڑ جاتا ہے دورے سے پہلے اور بعد میں لرزہ ہوا کرتا ہے۔
🧠 *بیلاڈونا*
موٹے تازے پرچون لوگوں کی اور بچوں کی مشہور زمانہ دوا ہے سر کی طرف خون کا اجتماع، چہرہ اور ماتھا گرم، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے اس کی خاص علامت ہے۔
🧠 *اونن تھی*
مرگی کی تمام ادویات میں سے اعلیٰ ترین دوا ہے اچانک مکمل بے ہوشی کا ہونا، چہرہ نیلا اور سوجا ہوا، منہ میں جھاگ، تشنج کے ساتھ کزاز، ٹانگیں اور بازو سرد، پتلیاں پھیلی ہوئیں۔
🧠 *سلفر*
یہ ایک بہترین دوا ہے جلدی ابھاروں کے دب جانے سے مرگی کا مرض پیدا ہوگیا ہو، سر کی چوٹی ہاتھ پیروں سے جلن، جسم گرم، گندے رہنے والوں لوگوں کی مرگی، نہانے سے نفرت، سردی زیادہ لگے لیکن گرمی سے تکلیف زیادہ ہو۔
👈 ان ادویہ کے علاوہ کیفر، سائنا، ارجنٹم نائٹریکم اور انڈیگو وغیرہ بھی اپنی اپنی علامات پر کامیاب دوائیں ہیں۔
اپائنٹمنٹ بک کروانے کے لیے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ابھی کال یا لنک پر کلک کر کے اپائینٹمنٹ بک کروائیے۔
📲Number☎️FOR MORE INFORMATION
https://chat.whatsapp.com/JPI0to9WgdP2CFD4qbvfrf
03227688157