Dr Khurram Altaf

Dr Khurram Altaf Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Khurram Altaf, Doctor, Allied Hospital Faisalabad, Faisalabad.

حسن گر  بے نقاب ہو جائےدل کا  خانہ خراب ہو جائےوصل کا اس کے آسرا ہو اگرآب   سادہ   شراب  ہو  جائےکاش سچ  کے گناہگاروں پر...
29/10/2022

حسن گر بے نقاب ہو جائے
دل کا خانہ خراب ہو جائے

وصل کا اس کے آسرا ہو اگر
آب سادہ شراب ہو جائے

کاش سچ کے گناہگاروں پر
زندگانی ثواب ہو جائے

چاندنی آبگینوں میں آن اترے
ماہ جب بے حجاب ہو جائے

زندگی کی کتاب کا پیارے
کاش تو انتساب ہو جائے

ایسے خوابوں سے باز آ خرم
نیند جن سے عذاب ھو جائے

خرم الطاف۔۔

23/12/2019

اب بیتے ھوئے زمانے کو یاد کرنے کی فرصت کہاں ھے

میں جانتا ھو
اب بیتے ھوئے زمانے کو
یاد کرنے کی فرصت کہاں ھے
مگر شاید تمہیں
اب بھی یاد آتا ھو

بے غرض دوستی کا وہ زمانہ جنوں کا وہ تعلق
کسی پر مر مٹنے کی خواہش
ادھوری ناکام سی الفت

کالج کنٹین کی کرسیوں پر
گرم چائے کا کپ تھامے
اک دوسرے کے سامنے
بیٹھنے کی کوشش میں
کبھی چائے کو گرا دینا
پھر خفت مٹانے کیلئے
ہلکا سا قہقہ لگا دینا

کبھی بے چین ھو کر کالج کوریڈور میں پھرنا
جیسے کچھ کھو گیا ھو
اور ادھر مل ھی جائے گا

اک کھوج تھی دل میں
یا جستجو کی عادت تھی
کوئ آرزو تھی پہلو میں
یا شاید محبت تھی

کبھی لکچر سے پہلے
دوستوں کے ھنگام میں
یہ سوچتے رھنا
آج کسی کو نظروں سے اوجھل ھونے نہیں دینا
بھاڑ میں جائے یہ لکچر
کسی کو کھونے نہیں دینا

کیا آرزو تھی
کیا جستجو تھی
کیا تمنا تھی
دیکھنے میں تو
یوں ھی لگتا تھا
جیسے محبت تھی

وہ پل دو پل کی باتیں
اور ملاقاتیں
جنہیں سوچ کر دسمبر کی راتیں بیت جاتیں تھیں

کبھی دوستوں کی محفل میں
کسی نے تمہارا پوچھ ھی لیا
تو ہنسی میں اڑاتے تھے
بس یونہی کہہ کر
بات کو آگے بڑھاتے تھے

کبھی کچھ تو ھے
کچھ تو ھے کی
تکرار کا سن کر
چپ ھو جاتے تھے

پھر یاد آتا ھے
جدائی کا وہ منظر
جب آنکھوں سے صرف
خاموشی باتیں کرتی تھی
اداس لمحوں میں
اک دوجے کے سامنے
بہت دیر تک بیٹھے رھے تھے

اور دل کی دھڑکن
کہہ رھی تھی شاید کبھی
پھر ملاقات ھو ھی جائے ؟
ہاں شاید اگر ممکن ھوا تو !

لیکن وقت کی رفتار کے آگے
یہ کیسے ممکن تھا
یہ کیسے ممکن ھوا ھے
گردش زمین نے
کسی کو کب کسی کا
رھنے دیا ھے

آنکھوں کی نمی
اور رات کی چاندنی ھی
بس ھماری جدائی کے قصے کی گواہ تھی

تمہیں شاید
اب بھی یاد آتا ھو
ویسے اب بیتے ھوئے زمانے کو یاد کرنے کی فرصت کہاں ھے

خرم الطاف

14/07/2019

محبت کی ڈائری۔۔

کتابوں کی الماری سے پرانی
ڈائری پھر نکال لایا ھوں۔۔۔
جس کے کسی بھی ورق پر کوئ تحریر نہیں۔۔۔

فقط چند تاریخوں پر دائرے ہیں۔۔
جیسے کسی سے ملنے کی نشانی ھو۔۔

کہیں کچھ اڑھی ترچھی سی لکیریں ہیں۔۔
وہ باتیں ہیں شاید
جو کبھی کہہ نہیں پایا
یا کوئ سن نہیں پایا۔۔۔۔

کہیں ایک دو ورق کے
کونے مڑے ہیں
جس میں کوئ یادگار لمحہ بطور نشانی کے
باندھ رکھا ھے۔۔۔

محبت کی ڈائری بہت سادہ
بنا تحریر کے ھے۔۔۔
۔صرف ورق ورق پر۔۔۔
یادوں کا لمس باقی ھے۔۔

ویراں لمحوں میں
جب کبھی اسے
کھول کر پڑھتا ھوں۔۔
تو تمھاری مسکراہٹ کے پہلو سے۔۔
بس اک ھوک اٹھتی ھے۔۔۔

خرم الطاف۔۔

Address

Allied Hospital Faisalabad
Faisalabad
4500

Telephone

+923006669817

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Khurram Altaf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category