28/12/2024
فقیروالی.
جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والے آدھی سے زائد سٹرک پر ٹرالے کھڑے کر دیتے ہیں جس سے آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. اس جگہ پر پہلے ہی کافی رش ہوتا ہے. کئ دفعہ اس جگہ پر حادثے بھی رونما ہو چکے ہیں مختلف واقعات میں ایک شخص کی جان گئی اور کئ لوگ زخمی بھی ہو چکے ہیں. اب سردی اور دھند کے باعث اور رش کی وجہ سے کوئی اور نقصان کا اندیشہ ہے. واضح رہے کہ چند فرلانگ کے فاصلے پر ٹریفک پولیس کے اہلکار سارا دن ہوتے ہیں.