Dr. Malik Adnan Sultan

Dr. Malik Adnan Sultan 𝑪𝑬𝑶 & 𝑴𝑫 𝑮𝒖𝒍𝒂𝒃 𝑩𝒂𝒏𝒐 𝑴𝒆𝒅𝒊𝑪𝒂𝒓𝒆, 𝑭𝒂𝒕𝒆𝒉𝑱𝒂𝒏𝒈

𝑬𝒙𝒑𝒆𝒓𝒕 𝒊𝒏 𝑭𝒊𝒓𝒔𝒕-𝒍𝒊𝒏𝒆 𝑻𝒓𝒆𝒂𝒕𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒐𝒇 𝑫𝒊𝒂𝒃𝒆𝒕𝒆𝒔, 𝑶𝒃𝒆𝒔𝒊𝒕𝒚 & 𝑪𝒉𝒓𝒐𝒏𝒊𝒄 𝑫𝒊𝒔𝒆𝒂𝒔𝒆𝒔
𝑷𝒓𝒆𝒔𝒄𝒓𝒊𝒑𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔 𝑩𝒆𝒚𝒐𝒏𝒅 𝑷𝒊𝒍𝒍𝒔

14/12/2025
جدید میڈیکل سائنس کے علم بردار یہ لوگ ہیں ان میں سے کوئی بھی ذیابیطس کا دوائیوں سے علاج نہیں بتاتا۔ ان تصاویر میں مختلف ...
20/07/2025

جدید میڈیکل سائنس کے علم بردار یہ لوگ ہیں ان میں سے کوئی بھی ذیابیطس کا دوائیوں سے علاج نہیں بتاتا۔ ان تصاویر میں مختلف نامور ڈاکٹرز، محققین، اور یوٹیوبرز شامل ہیں جن کا تعلق صحت، نیوٹریشن، اور خاص طور پر ذیابیطس، موٹاپے، اور متعلقہ میٹابولک بیماریوں سے ہے۔ ان میں سے کوئی بھی ذیابیطس کا دوائیوں سے علاج کیوں نہیں بتاتا؟
اس کی بڑی وجوہات درج ذیل ہیں۔

(لائف سٹائل یا طرز زندگی پر مبنی سوچ) ان ماہرین کا مؤقف یہ ہے کہ ذیابیطس خاص طور پر ٹائپ 2 ڈایابیٹس ایک lifestyle disease ہے، جس کی بنیادی وجہ ناقص خوراک، بیٹھے بیٹھے رہنے والا طرز زندگی، اور مسلسل انسولین کا زیادہ اخراج ہے۔ لہٰذا ان کا کہنا ہے کہ صحیح خوراک یعنی کیٹو، لو کارب اور انٹرمٹنٹ فاسٹنگ یا سولہ سے سترہ گھنٹے پانی کا روزہ رکھنا عمدہ اور بہترین علاج ہے۔
یہ ڈاکٹرز مناسب ورزش کے بھی قائل ہیں۔ان کے نزدیک نیند و ذہنی سکون کی بحالی سے ذیابیطس کو واپس پلٹایا جا سکتا ہے۔
ان ڈاکٹروں کے نزدیک دواؤں پر انحصار کا بہت نقصان ہے کیونکہ دوائیں صرف شوگر یا ذیابیطس کی علامات کو کنٹرول کرتی ہیں، اسے جڑ سے ختم نہیں کرتیں۔اسی طرح انسولین یا دیگر glucose-lowering drugs دوائیوں کا۔استعمال انسولین ریزسٹنس کو بڑھاتا ہیں، جو اس مرض کی اصل جڑ ہے۔ علاوہ ازیں اکثر دوائیں وزن بڑھاتی ہیں، جو خود ذیابیطس کو مزید بگاڑتا ہے۔

یہ ڈاکٹرز "غذا دوائی ہے" کے فلسفہ کے قائل ہیں اکثر ماہرین جیسے کہ Dr. Eric Berg، Dr. Jason Fung، Dr. Sten Ekberg، اور Dr. Boz اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صحیح خوراک ہی بہترین دوا ہے۔ یہ سب ڈاکٹرز کسی کمپنی کی دوا فروخت نہیں کرتے بلکہ خوراک، intermittent fasting، اور ketosis جیسے قدرتی طریقوں پر زور دیتے ہیں۔

یہ ڈاکٹرز ریسرچ اور کلینک کے تجربات سے استفادہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ڈاکٹر جیسن فنگ نے شوگر کے ہزاروں مریضوں کا انٹرمٹینٹ فاسٹنگ سے علاج کیا ہے بلکہ۔ان کے نزدیک طویل وقفوں کے روزوں سے دنیا کے تمام موذی امراض کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ایرک برگ اور ڈاکٹر سٹین ایکبرگ بھی لو کارب اور کیٹوسس سے شوگر کا علاج کر چکے ہیں۔اسی طرح ڈاکٹر رچرڈ برنسٹین تو خود ٹائپ ون شوگر کےمریض ہیں لیکن انہوں نے اس مرض کو شکست دے رکھی ہے اور لگ بھگ 90 سال کی صحت و تندرستی والی عمر گذار رہے ہیں۔
سادہ سی بات یہ ہے کہ یہ تمام ماہرین اس لیے دواؤں پر زور نہیں دیتے کیونکہ ان کے تجربے اور تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ 2 کو lifestyle سے کنٹرول اور ریورس کیا جا سکتا ہے۔صرف دوائیں کھا کر مریض ٹھیک نہیں ہوتا، بلکہ آہستہ آہستہ مزید بیمار ہوتا ہے۔
ذیابیطس سے نجات کا سادہ پلان یہ ہے کہ آپ اپنی خوراک میں انقلابی تبدیلی لے کر آئیں۔لو کارب اور کیٹو ڈائیٹ اپنائیں کیونکہ ذیابیطس کے خلاف سب سے مؤثر قدم یہی ہے۔
اس خوراک میں مندرجہ ذیل چیزوں سے پرہیز کریں:
چینی، میٹھے مشروبات
سفید آٹا، چاول، بریڈ، پاستا
نشاستہ دار سبزیاں (آلو، مکئی)
بازار کے تیار شدہ جوس، بسکٹ، چاکلیٹ، فاسٹ فوڈ
ان کی جگہ پر آپ درج ذیل اشیا کھائیں
بڑا گوشت، چکن، مچھلی، انڈے، کبھی کبھار تھوڑی بہت کلیجی
سبز پتوں والی سبزیاں (پالک، میتھی، سلاد)
دہی، دیسی گھی، ناریل کا تیل، زیتون کا تیل
گری دار میوے (اخروٹ، بادام)
کم مقدار میں بیریز (اسٹرابیری، بلیوبیری)

اگر آپ انسولین یا شوگر کی دوائیں لے رہے ہیں تو خوراک میں تبدیلی کسی ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں کریں، تاکہ شوگر کم نہ ہو جائے۔
انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ (Intermittent Fasting) کا اصول یہ ہے کہ دن میں کھانے کے اوقات محدود کریں۔مثال کے طور پر 16 سے 18 گھنٹے فاقہ کریں اور 8 سے 6 گھنٹے میں کھانا کھائیں جو صرف دو وقت کھانا ہو۔
فاسٹنگ کے دوران صرف پانی، قہوہ یا بغیر چینی والی چائے/کافی لے سکتے ہیں۔روزہ رکھنے سے انسولین لیول کم ہوتا ہے اور جسم چربی کو بطور ایندھن جلانا شروع کرتا ہے۔یہ وزن میں کمی لاتا ہے۔یاد رکھیں اگر آپ کا وزن زیادہ ہے، تو صرف 5-10 کلو کم کرنا بھی شوگر کو نارمل سطح پر لانے میں کافی ہے۔
اس کے لیے روزانہ چہل قدمی یا ورزش کریں جو کہ کم از کم 30 منٹ کی تیز واک یا ہلکی پھلکی ورزش ہو سکتی ہے۔ صبح یا شام کے وقت چہل قدمی۔اس کے علاوہ یوگا، سانس کی ورزش، یا ہلکی طاقت کی مشقیں بھی فائدہ مند ہیں۔ نیند اور ذہنی سکون کا خیال رکھیں۔روزانہ 7 سے 8
گھنٹے کی نیند لیں۔ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے دعا، مراقبہ، یا کتاب بینی کی عادت اپنائیں ۔ علاوہ ازیں مسلسل خون میں شوگر کی نگرانی کریں۔ روزانہ شوگر چیک کریں (خصوصاً صبح خالی پیٹ اور کھانے کے بعد) اور اپنی پیش رفت کو ریکارڈ کریں
یاد رکھیں ٹائپ 2 ذیابیطس کو lifestyle تبدیلی سے ہی واپس پلٹانا ممکن ہے۔

منقول

🩸 گلوکومیٹر پر شوگر ٹیسٹ کی درست طریقے سے ہدایات:✅ درست گلوکومیٹر کا انتخاب:1️⃣ اچھی کمپنی کا قابلِ اعتماد گلوکومیٹر است...
04/07/2025

🩸 گلوکومیٹر پر شوگر ٹیسٹ کی درست طریقے سے ہدایات:

✅ درست گلوکومیٹر کا انتخاب:

1️⃣ اچھی کمپنی کا قابلِ اعتماد گلوکومیٹر استعمال کریں۔
2️⃣ اپنے گلوکومیٹر کے نتائج کا موازنہ لیبارٹری ٹیسٹ سے ضرور کریں۔
🔹 طریقہ: لیب سیمپل کے ساتھ ساتھ گلوکومیٹر سے بھی وہی بلڈ سیمپل چیک کریں۔

🚫 ان غلطیوں سے بچیں:

3️⃣ ایکسپائرڈ سٹرپس ہرگز استعمال نہ کریں۔
4️⃣ کھانے کے فوراً بعد ٹیسٹ نہ کریں۔
🔹 بہتر وقت: کھانے سے پہلے یا 2 گھنٹے بعد۔

🕰️ ٹیسٹ کی روٹین بنائیں

5️⃣ روزانہ ایک ہی وقت پر ٹیسٹ کریں تاکہ بہتر ریکارڈ بنے۔

🧼 ٹیسٹ سے پہلے کی تیاری:
6️⃣ ہاتھ اچھی طرح دھو کر خشک کریں۔
7️⃣ ہاتھ ٹھنڈے نہ ہوں (نارمل درجہ حرارت رکھیں)۔
8️⃣ کمرے کا درجہ حرارت 20-25°C ہونا چاہیے۔
🔹 نمی زیادہ نہ ہو۔

💉 خون نکالنے کا درست طریقہ:

9️⃣ انگلی پر پریشر نہ ڈالیں، آہستہ آہستہ سہلائیں۔
🔟 سٹرپ پر کافی مقدار میں خون دیں۔
1️⃣1️⃣ ہر بار نیا لانسیٹ (pricker) استعمال کریں۔

📊 گلوکومیٹر کی درستگی:

1️⃣2️⃣ گلوکومیٹر کے نتائج میں 5–10٪ فرق قابلِ قبول ہوتا ہے۔

جب پیٹ بڑھے، تو خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے!یہ صرف خوبصورتی کا مسئلہ نہیں — بلکہ صحت کا ایک سنجیدہ الارم ہے۔ خاص طور پر جب چ...
29/06/2025

جب پیٹ بڑھے، تو خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے!

یہ صرف خوبصورتی کا مسئلہ نہیں — بلکہ صحت کا ایک سنجیدہ الارم ہے۔ خاص طور پر جب چربی ناف کے اردگرد جمع ہونے لگے، تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ جسم میں میٹابولک سنڈروم خاموشی سے پرورش پا رہا ہے۔

میٹابولک سنڈروم کیا ہے؟
یہ چار خطرناک علامات کا مجموعہ ہوتا ہے:

🔴 بلند بلڈ پریشر

🔴 بڑھا ہوا بلڈ شوگر لیول

🔴 غیر متوازن کولیسٹرول

🔴 پیٹ کی بڑھتی چربی

یہ حالت نہ صرف ذیابیطس، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتی ہے، بلکہ جگر پر چربی، گردوں کے امراض اور نیند کی خرابی جیسے مسائل کا بھی پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

پیٹ کی چربی کیوں خطرناک ہے؟
جب پیٹ کی چربی بڑھتی ہے تو جسم انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے، یعنی انسولین مؤثر انداز میں کام نہیں کرتی — اور یہی چیز بلڈ شوگر میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

کیا آپ کا پیٹ نکل رہا ہے؟
اگر آپ کا وزن بڑھ رہا ہے، اور پیٹ کا سائز بڑھتا جا رہا ہے — تو یہ وقت ہے کہ آپ:
✅ خوراک کو متوازن کریں
✅ روزانہ ورزش کا معمول اپنائیں
✅ نیند کو ترجیح دیں
✅ اور باقاعدگی سے اپنا معائنہ کروائیں

یاد رکھیں:
جب پیٹ بڑھے، تو احتیاط کریں — کیونکہ بیماری چپکے سے دروازہ کھٹکھٹا سکتی ہے۔

19/06/2025

اینکر نے ایرانی بزرگ سے سوال کیا۔۔ ایران کمزور ہے اسرائیل سے کیسے جنگ جیتے گا ایرانی بزرگ نے کہا۔۔۔۔۔
جیسے مولا علی ع نے جنگ خیبر جیتا تھا۔

کریلے کے 9 حیرت انگیز فوائد 🌿1️⃣ شوگر پر کنٹرول: انسولین نما کمپاؤنڈ سے بلڈ شوگر لیول کم ہوتی ہے2️⃣ ہاضمے کے لیے بہترین:...
18/05/2025

کریلے کے 9 حیرت انگیز فوائد 🌿

1️⃣ شوگر پر کنٹرول: انسولین نما کمپاؤنڈ سے بلڈ شوگر لیول کم ہوتی ہے
2️⃣ ہاضمے کے لیے بہترین: فائبر سے بھرپور، قبض و بدہضمی دور کرے
3️⃣ جلد کی حفاظت: اینٹی بیکٹیریل و اینٹی فنگل خصوصیات سے ایکنی و خارش میں آرام
4️⃣ وزن کم کریں: کم کیلوریز، زیادہ غذائیت – فٹنس کا راز!
5️⃣ جگر کی صفائی: زہریلے مادے خارج کر کے صحت مند لائف اسٹائل
6️⃣ دل کا محافظ: کولیسٹرول کم، شریانیں صاف، دل کے امراض کا خطرہ کم
7️⃣ مدافعتی نظام مضبوط: وٹامن سی و اینٹی آکسیڈنٹس کا پاور بوسٹ
8️⃣ کینسر سے لڑائی: خلیوں کی غیر ضروری نشوونما روکنے میں معاون
9️⃣ گردوں کی صحت: پیشاب کی بیماریوں میں سکون اور بہتر فلٹریشن

⚠️ احتیاط: حاملہ خواتین، کم شوگر افراد یا مخصوص طبی حالات میں معتدل مقدار میں لیں۔

#صحت #کریلا

"بھائی! شوگر کی بات ہو رہی ہے، چینی والی نہیں… خون والی!"جی ہاں دوستو، بات ہو رہی ہے 𝗛𝗯𝗔𝟭𝗰 ٹیسٹ کی —یعنی وہ ٹیسٹ جو بتات...
09/05/2025

"بھائی! شوگر کی بات ہو رہی ہے، چینی والی نہیں… خون والی!"

جی ہاں دوستو، بات ہو رہی ہے 𝗛𝗯𝗔𝟭𝗰 ٹیسٹ کی —
یعنی وہ ٹیسٹ جو بتاتا ہے کہ آپ نے پچھلے 3 مہینے میں شوگر سے دوستی رکھی ہے یا دشمنی!

رزلٹ کچھ یوں ہوتے ہیں:

𝟱.𝟳% سے کم: واہ واہ! لگتا ہے آپ کھانے میں سلاد اور زندگی میں نظم و ضبط کے فین ہیں!

𝟱.𝟳% سے 𝟲.𝟰%::خبردار! آپ "پری ذیابیطس" کی حدود میں ہیں، مطلب شوگر ابھی دور ہے مگر گھنٹی بجا چکی ہے!

𝟲.𝟱% یا زیادہ: اب تو شوگر نے دروازہ توڑ کے انٹری مار لی ہے! وقت ہے کہ میٹھا کم اور احتیاط زیادہ کریں!

تو اب بتائیں...

آپ کا 𝗛𝗯𝗔𝟭𝗰 کتنا ہے؟

Address

Khaur Rd, Dhoke Syedan CPEC Interchange Fatehjang
Fatehjang
43350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Malik Adnan Sultan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram